یونی کوڈ بیسڈ فونٹ میں نیگٹیو سپیس کی ویلیو۔۔۔۔؟

متلاشی

محفلین
ٹائپوگرافی کے ماہرین سے ایک سوال کرنے کی جسارت کر رہا ہوں ۔۔۔ وہ یہ کہ کیا یونی کوڈ ٹیبل میں نیگٹیو سپیس کی بھی کوئی ویلیو ڈیفائن کی گئی ہے ۔۔۔۔ یا نہیں۔۔۔ اگر کی گئی ہے تو اس کی ویلیو کیا ہے ۔۔۔۔؟ اور اگر نہیں کی گئی تو میرے خیال سے اس کی اشد ضرورت ہے ۔۔۔۔!
نبیل شاکرالقادری دوست سعادت الف عین
 
شاکرالقادری

لائبریرین
یونی کوڈ میں دو تین قسم کے سپیس موجود ہیں ۔ اگر آپ کا مقصد واضح ہو کہ آپ ایک دوسرے سپیس سے کیا کام لینا چاہ رہے ہیں۔ تو کوئی حل تجویز کیا جا سکتا ہے۔
 
متلاشی

محفلین
یونی کوڈ میں دو تین قسم کے سپیس موجود ہیں ۔ اگر آپ کا مقصد واضح ہو کہ آپ ایک دوسرے سپیس سے کیا کام لینا چاہ رہے ہیں۔ تو کوئی حل تجویز کیا جا سکتا ہے۔
میں کرننگ کے لئے نیگٹیو سپیس کو یوز کرنا چاہتا ہوں۔۔۔ ! مثلا جس طرح عام سپیس میں جو لفظوں کے درمیان فاصلہ بڑھتا ہے اسی طرح نیگٹیو سپیس ہونی چاہئے جس سے دو لفظوں کے درمیان فاصلہ کم ہو۔۔۔!
 
شاکرالقادری

لائبریرین
لک اپ کی مدد سے ایم ایس وولٹ میں آپ ایسا سپیس کرییٹ بھی کر سکتے ہیں اس کے لیے آپ کو ایک خالی گلف میں بیرنگز کو زیرو پر ڈیفائن کورنا ہوگا اور calt کے ٹیبل میں ایک ٹیبل ایڈ کرنا ہو گا جس کی مدد سے آپ مخصوص حروف کے بعد اور پہلے آپنے والے عام سپیس کو نئے خود ساختہ سپیس کے ساتھ خود کار طور پرتبدیل کر سکتے ہیں
 
میں زیرو نہیں مائنس میں کرنا چاہتا ہوں۔۔۔۔! یعنی ایک ایسا کریکٹر چاہتا ہوں جو کہ سپیس کے الٹ ہو۔۔۔ سپیس دبانے سے دو شکلوں کے درمیان فاصلہ بڑھتا ہے ۔۔۔ میں چاہتا ہوں کہ ایک ایسا کریکٹر ہو اسے جہاں بھی پریس کیا جائے تو دو لفظوں یا شکلوں کے درمیان کی پہلے سے موجود سپیس گھٹ جائے ۔۔۔!
 
دوست

محفلین
زیرو وڈتھ نان جوائننگ ہی ہے اس طرح کی. لیکن وہ صفر ہے منفی ایک نہیں.
 
arifkarim

معطل
میں زیرو نہیں مائنس میں کرنا چاہتا ہوں۔۔۔ ۔! یعنی ایک ایسا کریکٹر چاہتا ہوں جو کہ سپیس کے الٹ ہو۔۔۔ سپیس دبانے سے دو شکلوں کے درمیان فاصلہ بڑھتا ہے ۔۔۔ میں چاہتا ہوں کہ ایک ایسا کریکٹر ہو اسے جہاں بھی پریس کیا جائے تو دو لفظوں یا شکلوں کے درمیان کی پہلے سے موجود سپیس گھٹ جائے ۔۔۔ !
منفی اسپیس کا کوئی کیریکٹر یونیکوڈ میں موجود نہیں ہے۔ اسکام کیلئے وولٹ کا کرننگ ٹیبل استعمال کریں۔
 
سعادت

تکنیکی معاون
میں کرننگ کے لئے نیگٹیو سپیس کو یوز کرنا چاہتا ہوں۔۔۔ ! مثلا جس طرح عام سپیس میں جو لفظوں کے درمیان فاصلہ بڑھتا ہے اسی طرح نیگٹیو سپیس ہونی چاہئے جس سے دو لفظوں کے درمیان فاصلہ کم ہو۔۔۔ !
میں زیرو نہیں مائنس میں کرنا چاہتا ہوں۔۔۔ ۔! یعنی ایک ایسا کریکٹر چاہتا ہوں جو کہ سپیس کے الٹ ہو۔۔۔ سپیس دبانے سے دو شکلوں کے درمیان فاصلہ بڑھتا ہے ۔۔۔ میں چاہتا ہوں کہ ایک ایسا کریکٹر ہو اسے جہاں بھی پریس کیا جائے تو دو لفظوں یا شکلوں کے درمیان کی پہلے سے موجود سپیس گھٹ جائے ۔۔۔ !

گویا آپ یوزر کو ایک محدود قسم کی کسٹم کرننگ کا اختیار دینا چاہتے ہیں۔۔۔

اس طرح کا کام میرے خیال میں تو لے آؤٹ انجن کے لیے زیادہ مناسب ہے، یا پھر آپ یونیکوڈ کے پرائیویٹ یوز ایریا کے کسی مخصوص کوڈ پوائنٹ کو استعمال کرتے ہوئے GPOS ٹیبل میں لُک اپس کو ترتیب دینے کا تجربہ کر سکتے ہیں (لیکن اس تکنیک کی اپنی مشکلات ہوں گی، جن میں سے سب سے بڑی مشکل اس کا یوزر کے لیے انتہائی ان-فرینڈلی ہونا ہے۔ :) )۔ (no-break space اور zero-width non-joiner وغیرہ جیسے کیریکٹرز کے اپنے اپنے مخصوص معانی ہیں، اس لیے وہ بھی مناسب نہیں ہوں گے۔ اور جہاں تک مجھے علم ہے، یونیکوڈ میں نیگیٹو سپیس کے لیے کوئی کیریکٹر نہیں ہے۔)

ویسے بھی، یہ معاملہ presentation سے متعلق ہے، اور اگر پرائیویٹ یوز ایریا کے کسی کیریکٹر کو اس کے لیے استعمال کر بھی لیا جائے تو سپیل چیکرز اور دیگر یوٹیلیٹی پروگرامز کے لیے مشکلات پیدا ہو سکتی ہیں۔
 
شکریہ سعادت بھائی۔۔! میں نے خود ہی وولٹ میں کرننگ کو یوز کرتے ہوئے نیگٹیو سپیس کا کریکٹر ڈیفائن کیا ہے ۔۔ اس کی مدد سے مینول کرننگ کو کنٹرول کیا جاسکتا ہے ۔۔۔! اگر اسی طرح مختلف کرننگ پیئرز لے کر ان کو سرچ کیوری لگا کر ان کے درمیان یہ نیگٹیو سپیس کریکٹر ایڈ کرکے کسی بھی یونی کوڈ سپورٹد پروگرام میں ان پیج کی طرح کی آٹو کرننگ اپلائی کی جاسکتی ہے ۔۔۔! (مینولی تو میں کر کے دیکھ چکا ہوں )
اس بارے میں آپ کی رائے درکار ہے ۔۔۔! کہ کیا ایسا ممکن ہے ؟ اور اگر ممکن ہے تو اس میں کونسی کونسی مشکلات پیش آ سکتی ہیں۔۔!
سعادت دوست arifkarim شاکرالقادری نبیل الف عین
 
الف عین

لائبریرین
منفی قدر کا تو کوئی ہونی کوڈ کیریکٹر ہے ہی نہیں۔ وولٹ کی مدد سے کس طرح کیا جا سکتا ہے، اس سلسلے میں مشورے کا اہل نہیں کہ میں نے وولٹ کبھی استعمال نہیں کیا اسی لئے نستعلیق فانٹ کی دنیا میں نہیں کود سکا۔
 
Top