یونیکوڈ سے ان پیج میں تبدیلی کے لیے کوئی سافٹویئر

دوست

محفلین
پاک یونیکوڈ کنورٹر میں فائل سے سیو کرنے کا آپشن نہیں تھا البتہ متن کاپی کر کے کلپ بورڈ سے کنورٹ کرنے کا آپشن تھا۔ مجھے یہ آپشن پہلے پتا تھا لیکن بھول گیا تھا کہ ایسے استعمال کرنا ہے۔ اب دوبارہ ٹرائی کرنے پر اس نے ان پیج میں واپس کنورٹ کر دیا ہے۔ یعنی پہلے یونیکوڈ متن کاپی کیا پھر اسے پاک کنورٹر سے "یونیکوڈ سے ان پیج" میں کیا اور پھر ان پیج 2 میں پیسٹ کر دیا تو ٹھیک تھا۔ اب اگر وہاں سے اعتراض ہوا تو ان پیج 2 کی فائلیں بھی مہیا کر سکتا ہوں۔
 
arifkarim

معطل
اسلام و علیکم
مجھے یونیکوڈ سے ان پیج میں تبدیلی کے لیے کوئی سافٹویئر درکار ہے۔ احباب کوئی مشورہ عنایت فرمائیں۔
پاک ان پیج کنورٹر صرف ان پیج سے یونیکوڈ میں بدلتا ہے۔ میں سمجھتا تھا دونوں کام ہی کر سکتا ہے لیکن اس میں ان پیج والا آپشن منتخب کرنے سے ایکسپشن ایرر آتا ہے۔
حل بتا کر ممنون فرمائیں۔

بالآخر ان پیج 3 کو کمپیٹبلٹی موڈ (ایکس پی سروس پیک 2) کے ذریعے نصب کر لیا ہے۔
الحمداللہ مسئلہ حل ہو گیا۔
پاک یونیکوڈ کنورٹر میں فائل سے سیو کرنے کا آپشن نہیں تھا البتہ متن کاپی کر کے کلپ بورڈ سے کنورٹ کرنے کا آپشن تھا۔ مجھے یہ آپشن پہلے پتا تھا لیکن بھول گیا تھا کہ ایسے استعمال کرنا ہے۔ اب دوبارہ ٹرائی کرنے پر اس نے ان پیج میں واپس کنورٹ کر دیا ہے۔ یعنی پہلے یونیکوڈ متن کاپی کیا پھر اسے پاک کنورٹر سے "یونیکوڈ سے ان پیج" میں کیا اور پھر ان پیج 2 میں پیسٹ کر دیا تو ٹھیک تھا۔ اب اگر وہاں سے اعتراض ہوا تو ان پیج 2 کی فائلیں بھی مہیا کر سکتا ہوں۔

ابرارحسین بھائی براہ کرم اس مسئلہ کو حل کر دیں۔
 
دوست

محفلین
اگر یونیکوڈ متن کلپ بورڈ پر موجود نہ ہو تو یہ ایکسپشن تھرو کرتا ہے۔ ڈیفالٹ ایکسپشن چونکہ اس کو ایسے ہی چھوڑا ہو گا کوڈ میں۔ آپ اس پر ہینڈلر لگا دیں تو پروگرام بند نہیں ہو گا۔ ایرر میسج وغیرہ
 
arifkarim

معطل
معذرت یار، کام تو یہ چند منٹ کا ہے لیکن لاسٹ اپڈیٹ والا کوڈ گھر پر ہے ،گھر جا کر یا تو ٹائم نہیں مل پاتا یا پھرجب کمپیوٹر آن ہوتا ہے تو اس وقت ذہن میں نہیں آتا ، خیرآج کوشش کروں گا۔
ماتھے پر لکھ کر لگا لیں کہ گھر جا کر یہ کام کرنا ہے۔ گھر میں بیگم صاحبہ یاد کروا دیں گی :)
 
Top