یوم مفلسی و بُھوک

561389_6475447_magazine.jpg


بُھوک پھرتی ہے مِرےمُلک میں ننگے پاؤں
رزق ظالم کی تجوری میں چُھپا بیٹھا ہے​

ہر سال 17 اکتوبر کو دُنیا بھر میں غربت کے خاتمے کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔ یہ دن سب سے پہلے 1987ء میں فرانس میں منایا گیا، جہاں لبرٹی پلازا کے گرد کم و بیش ایک لاکھ سے زاید افراد مفلسی و بُھوک کے ستائے انسانوں کی خاطر آواز بلند کرنے کے لیے جمع ہوئے تھے۔ بعد ازاں، 17اکتوبر 1993ء کو اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ایک قرارداد منظور کی گئی، جس کا موٹو تھا کہ’’جب بھی کوئی انسان انتہائی غُربت میں رہنے پر مجبور ہو گا، تو یہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہو گی اور ان حقوق کی فراہمی کو یقینی بنانا ہماری بنیادی ذمّے داری ہے۔‘‘ اس دن کو منانے کا مقصد عالمی برادری میں غُربت کے خاتمے کا احساس پیدا کرنا ہے ۔ اسی لیے، اس روز پاکستان سمیت دُنیا بَھر میں سیمینارز، مذاکرات اور مباحثوں سمیت دیگر خصوصی پروگرامز کا اہتمام کیا جاتاہے۔
لنک
 

جاسمن

لائبریرین
کاش ہم باتیں کرنے سے زیادہ عملی کام کیا کریں۔
ایسے دن منانے کے وقت کوئی اعلان کرے کہ اُس نے غریبوں کے لیے فلاں کام شروع کیا ہے وغیرہ تو واقعی غریبوں کا عالمی دن "منایا" جا رہا ہو۔
 
Top