یار جنجوعے بچا لے مینوں

زیرک

محفلین
یار جنجوعے بچا لے مینوں
اڑتی اڑتی خبر یہ ہے کہ نوازشریف نے کل احتساب عدالت سے واپسی پر مارگلہ روڈ پر واقع اپنے سابق مشیر برائے قومی سلامتی امور لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ کے گھر کچھ دیرپڑاؤ ڈالا اور ان سے ملاقات کی، اس ملاقات میں نیب کیسز اور ای سی ایل سے نام نکالنے جیسے موضوعات پر بات کی گئی۔ سیانے قارئین ٹائٹل سے باقی کہانی خود اخذ کر سکتے ہیں کیونکہ موقع پرست سیاستدانوں کا خاصا ہے کہ اگر تو کام بن گیا تو یہ کہنے میں دیر نہیں لگائیں گے کہ ''دیکھیں جی یہ تو اللہ کا خاص فضل و کرم ہوا ہے'' اور اگر تو بیل منڈھے نہ چڑھی تو ان کا کیا جاتا ہے فوراً ہی بسم اللہ پڑھ کر کہہ دیں گے کہ''ہم نے کوئی ڈیل نہیں کی اور نہ ہی ہم کسی این آر او کی کوشش کر رہے ہیں''۔ اب ذرا اس خبر پر بھی نظر ڈالیں سلیم صافی جیسے نواز کیمپ کے لفافہ سیاہ فی بھی اب یہ کہنے پر مجبور ہو گئے ہیں یا ان سے یہ کہلوایا گیا ہے کہ "نوازشریف اور مریم نواز نے یا تو ڈیل کر لی ہے یا وہ ڈیل کی کوشش کر رہے ہیں، ان دونوں میں سے کوئی ایک بات ہے"- کوئی مانے یا نہ مانے لیکن مجھے یقین سا ہو چلا ہے کہ سلیم سیاہ فی نے یہ اندر کی خبر بڑے میاں کے اشارے پر ہی لیک کی ہے۔
 
آخری تدوین:
Top