یاتری اور سیاح فی الفور کشمیر سے واپس نکل جائیں۔ حکومت جموں و کشمیر

م حمزہ

محفلین
آج جموں و کشمیر کی موجودہ حکومت (گورنر راج) نے باہر سے آئے تمام یاتریوں اور سیاحوں کیلئے ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے انہیں ہدایت کی ہے کہ وہ ریاست سے اپنے ٹرپ کو ایک دم ختم کرکے واپس اپنے گھروں کو لوٹ جائیں۔ ایسا اچانک قدم جموں و کشمیر کی اندرونی صورتحال کے پیش نظر اٹھایا گیا ہے۔

اس وقت کشمیر میں بے یقینی کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ لوگوں میں بھگدڑ سی مچی ہوئی ہے۔ کئی ساری افواہیں گردش کررہی ہیں۔ لوگ پیٹرول پمپوں پر لمبی قطاروں میں ڈیزل اور پیٹرول کی خریداری میں مصروف ہیں۔ کل کیا ہونے جارہا ہے اس حوالے سے لوگوں کے ذہنوں میں تناؤ پھیلا ہوا ہے۔ حالات مزید خراب ہونے کے اندیشے ظاہر کئے جارہے ہیں۔
ربط
 
جاسم محمد

آرٹکل 35A ختم ہونے جا رہا ہے شاید۔ حوصلہ رکھیں ابھی آرٹکل 370 بھی ختم ہو سکتا ہے۔
Tension grips Kashmir over possible scrapping of Article 35 A
 
فرقان احمد

محفلین
آج جموں و کشمیر کی موجودہ حکومت (گورنر راج) نے باہر سے آئے تمام یاتریوں اور سیاحوں کیلئے ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے انہیں ہدایت کی ہے کہ وہ ریاست سے اپنے ٹرپ کو ایک دم ختم کرکے واپس اپنے گھروں کو لوٹ جائیں۔ ایسا اچانک قدم جموں و کشمیر کی اندرونی صورتحال کے پیش نظر اٹھایا گیا ہے۔

اس وقت کشمیر میں بے یقینی کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ لوگوں میں بھگدڑ سی مچی ہوئی ہے۔ کئی ساری افواہیں گردش کررہی ہیں۔ لوگ پیٹرول پمپوں پر لمبی قطاروں میں ڈیزل اور پیٹرول کی خریداری میں مصروف ہیں۔ کل کیا ہونے جارہا ہے اس حوالے سے لوگوں کے ذہنوں میں تناؤ پھیلا ہوا ہے۔ حالات مزید خراب ہونے کے اندیشے ظاہر کئے جارہے ہیں۔
ربط
حمزہ صاحب! اپنا خیال رکھیے۔مسلسل اذیت ناک صورت حال کا سامنا ہو تو اعصاب بھی شل ہو جاتے ہیں۔ مالک آپ کی مشکلات کو دُور فرمائے، آمین!
 
م حمزہ

محفلین
حالات کشیدہ ہورہے ہیں۔ پیٹرول پمپ قریبا` خالی ہوچکے ہیں۔ کئی علاقوں میں پیٹرول بالکل نہیں مل رہا۔
بیرونی ریاستوں کے لوگ بھاگ رہے ہیں جیسے کہ یہاں دو دن میں جنگ شروع ہونے والی ہو۔

سب سے بڑی مشکل یہ ہے کہ دلی کے اندر کیاپک رہاہے کسی کو نہیں علم۔

اللہ ہم پر رحم فرمائے۔
 
آپ کشمیری کیا چاہتے ہیں؟ پاکستان سے الحاق؟ بھارت سے الحاق؟ یا دونوں سے آزادی؟
 
ارے یار!!!
بھارت سے الحاق کی خواہش ہوتی تو لوگ کیوں مرتے مارتے؟

ایک بات پر سب متفق۔ وہ ہے بھارت سے آزادی۔

پاکستان کو ہم اپنا ملک مانتے اور سمجھتے ہیں۔
 
Top