ہے فلک تلے مرا گھر مگر مرے واسطے ہیں فلک بریں

loneliness4ever

محفلین
السلام علیکم


ہے فلک تلے مرا گھر مگر مرے واسطے ہیں فلک بریں
مری نسبتیں ہیں علی تلک مرے رابطے ہیں فلک بریں

اے حسیں جہاں تری خو نہیں مری آنکھ میں تو رہا نہیں
مری جستجوہیں علی حسیں، مرے واسطے ہیں فلک بریں

تری محفلوں میں لگا نہیں مرا دل کبھی اے جہان سن
مری خلوتیں مری انجمن، مرے رابطے ہیں فلک بریں

مرے واسطے ہیں گلاب سی مری زندگی کی یہ مشکلیں
میں ہوں کربلا کے شہید سے مرے حوصلے ہیں فلک بریں

کبھی خسروی کبھی سروری اسی جستجو میں رہا جہاں
مری آرزو مرے مصطفے مرے راستے ہیں فلک بریں


س ن مخمور

بحر کے اراکین
متفاعلن متفاعلن متفاعلن متفاعلن
 

الف عین

لائبریرین
کئی مصرعوں میں خیال کا پتہ نہیں چلتا کہ کیا کہنا چاہتے ہیں مخمور۔
اس کے علاوہ قوافی میں ایطا بھی ہے۔
کئی جگہ واسطے، رابطے قوافی ہیں جو ’طے‘ کو ردیف میں شامل کر دیتے ہیں، لیکن آگے حوصلے اور راستے بھی ہے۔ جس سے پتہ چلتا ہے کہ محض ’ے‘ پر ختم ہونے والے قوافی ہیں۔ اس لئے قوافی بدلنے کی ضرورت ہے۔ ہر جگہ محض ے پر ختم ہونے والے قوافی استعمال کئے جائیں۔
ردیف کے بارے میں پہلے بھی کہہ چکا ہوں کہ گنجلک ردائف سے بچنا چاہئے۔
 
Top