ہولوکاسٹ کے خلاف ویڈیو کیوں بنائی؟ الجزیرہ نے دو صحافی ملازمت سے برطرف کر دیے

جاسم محمد

محفلین
منافق دنیا کے نزدیک ان کی بکواس تحقیق کا درجہ حاصل کرجاتی ہے بلکہ ان کی زر خرید رائے کو آزادیء رائے کا درجہ مل جاتا ہے جبکہ دوسری طرف وہی مرغے کی ایک ٹانگ
غیر مشروط اور ہر قسم کی پابندی سے پاک آزادی رائے دنیا کے کسی ملک میں موجود نہیں ہے۔ ایران میں باقاعدہ دو بار ہالوکاسٹ کارٹون مقابلہ منعقد ہوا ہے۔ جہاں اس دردناک سانحہ کا بہترین تمسخر اڑانے والوں کو حکومت کی طرف سے ایوارڈز سے نوازا گیا ہے۔
International Holocaust Cartoon Competition - Wikipedia

جبکہ دوسری طرف جب ہالینڈ میں متنازعہ خاکوں کا مقابلہ منعقد کیا جاتا ہے تو پوری مسلم دنیا بشمول پاکستان سڑکوں پر نکل آتی ہے۔ کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کے مقدسات کو کوئی کچھ نہ کہے تو پھر آپ کیوں کسی اور کے مقدسات کے ساتھ کھلواڑ کرنا قومی فریضہ سمجھتے ہیں؟ اور ایسا نہ ہونے پر اظہار رائے کی پابندیوں پر تنقید کرتے ہیں۔

ایران میں آپ متنازع ہالوکاسٹ کارٹون بنائیں آپ کو ایوارڈ دیا جائے گا۔ یہی کام جرمنی میں کرنے پر جیل ہوگی۔

ڈنمارک میں متنازع کارٹون بنانے پر آپ کو ایوارڈ دیا جائے گا۔ یہی کام کسی مسلم ملک میں کرنے پر آپ کی گردن اڑا دی جائے گی۔

کیا کہیں مکمل قید و بند سے پاک آزادی رائے ہے؟
 
آخری تدوین:

فلسفی

محفلین
اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کے مقدسات کو کوئی کچھ نہ کہے تو پھر آپ کیوں کسی اور کے مقدسات کے ساتھ کھلواڑ کرنا قومی فریضہ سمجھتے ہیں؟
تاریخ اور مذہب میں فرق تو سمجھ لو یار ۔۔ حد ہوتی ہے۔ ہولوکاسٹ کا تعلق مذہب سے ہے یا تاریخ سے؟ دوسری طرف ہالینڈ میں متنازعہ خاکوں والا معاملہ خالصتا مذہبی تھا۔ اگر آپ فرق نہیں سمجھ پا رہے تو آپ کے حق میں دعا ہی کرسکتا ہوں۔
 

جاسم محمد

محفلین
تاریخ اور مذہب میں فرق تو سمجھ لو یار ۔۔ حد ہوتی ہے۔ ہولوکاسٹ کا تعلق مذہب سے ہے یا تاریخ سے؟ دوسری طرف ہالینڈ میں متنازعہ خاکوں والا معاملہ خالصتا مذہبی تھا۔ اگر آپ فرق نہیں سمجھ پا رہے تو آپ کے حق میں دعا ہی کرسکتا ہوں۔
ہالینڈ میں جو متنازعہ خاکوں کا مقابلہ کروا رہے تھے وہ خود خالصتا مذہبی لوگ نہیں تھے۔ بلکہ ملک میں قائم آزادی اظہار کے قوانین جس میں مذہب کی تنقید و توہین شامل ہے کو عملا لاگو کرکے قانون کی حکمرانی چاہتے تھے۔
دوسری جانب ایران نے ایک تاریخی و المناک سانحہ پر دو بار کارٹون مقابلہ منعقد کروا کر دنیا کو دکھایا ہے کہ وہ کس قسم کے اقدار کے مالک ہیں۔
 

جاسم محمد

محفلین
جاسم یار یہاں پر اس منافقت کی بات ہورہی ہے کہ اگر یہودیوں کے قتل عام پر یہ سب کچھ ہوسکتا ہے تو مسلمان یہودیوں سے زیادہ شہید کیے گئے ان کے لیے یہ قواعد اور ہمدردی کیوں نہیں؟
کیونکہ دنیا صرف اس کی عزت کرتی ہے جو اپنی عزت آپ کرواتا ہے۔ اسرائیل کے قیام کے بعد جس طرح اسرائیلیوں نے دنیا بھر سے آئے یہود مہاجرین کو پناہ دی ہے، ان کو تمام حقوق و فرائض کے ساتھ قومی دھارے میں شامل کیا ہے، اس کی کوئی اور مثال دنیا میں ملنا مشکل ہے۔
جبکہ ادھر پاکستان میں یہ حال ہے کہ تحریک پاکستان چلانے والوں میں صف اول مہاجر کمیونٹی کو ابھی تک ہجرت کے بعد ملک میں مکمل حقوق نہ ملنے کی شکایات ہیں۔
 

فلسفی

محفلین
جبکہ ادھر پاکستان میں یہ حال ہے کہ تحریک پاکستان چلانے والوں میں صف اول مہاجر کمیونٹی کو ابھی تک ہجرت کے بعد ملک میں مکمل حقوق نہ ملنے کی شکایات ہیں۔
پروپیگنڈا ہے اور کچھ نہیں۔ میں بھی مہاجر خاندان سے ہوں، ہمارے بڑے ضلع روہتک سے لاہور آئے تھے۔ سندھ، بالخصوص کراچی کے اندر جس طرح سے اس معاملے کو ایشو بنایا گیا ہے وہ سب کے سامنے ہے۔ میں حلفا کہتا ہوں کہ آج تک کسی قسم کے تعصب کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔
 

فلسفی

محفلین
ہالینڈ میں جو لوگ متنازعہ خاکوں کا مقابلہ کروا رہے تھے وہ خود خالصتا مذہبی نہیں تھے۔ بلکہ ملک میں قائم آزادی اظہار کے قوانین جس میں مذہب کی تنقید و توہین شامل ہے کو عملا لاگو کرکے قانون کی حکمرانی چاہتے تھے۔
اپنے ان الفاظ کو غور سے پڑھیے اور میں شروع سے جس بات کو سمجھانے کی کوشش کر رہا ہوں اس پر بھی غور کیجیے۔ میں ابھی تک آپ سے مکمل بدظن نہیں ہوا۔ ایک بار ہوسکے تو اس تھریڈ کے تمام مراسلے خود ہی غور سے پڑھ لیجیے۔ آپ اکثر یہی کرتے ہیں۔ بات گھما پھرا کر وہیں لے آتے ہیں اور اسی موقف کو اپنے الفاظ میں بیان کرنے کی کوشش کرتے ہیں جو آپ کو دوسرا شخص سادہ الفاظ میں سمجھانے کی کوشش کر رہا ہوتا ہے۔ پھر آپ کہتے ہیں کہ "یہاں تک تو متفق ہو، اس حد متفق ہوں وغیرہ وغیرہ"
بھائی آپ کے پاس بہت وقت ہو گا آپ لگے رہیں۔ میں مزید بحث سے عاجز ہوں۔ ابھی تک جاگ رہا تھا اس لیے جواب لکھ دیا۔ اب سونے لگا ہوں لہذا اللہ حافظ۔
دوسری جانب ایران نے ایک تاریخی و المناک سانحہ پر دو بار کارٹون مقابلہ منعقد کروا کر دنیا کو دکھایا ہے کہ وہ کس قسم کے اقدار کے مالک ہیں۔
میں پہلے عرض کر چکا ہوں کہ تاریخ اور مذہبی معاملات کو آپس میں گڈ مڈ مت کیجیے۔ آگے آپ کی مرضی۔
 

جاسم محمد

محفلین
میں پہلے عرض کر چکا ہوں کہ تاریخ اور مذہبی معاملات کو آپس میں گڈ مڈ مت کیجیے۔ آگے آپ کی مرضی۔
بھائی مسئلہ تاریخ و مذہب کا نہیں بلکہ قومی اخلاقیات و اقدار کا ہے۔
یورپی اقوام کے نزدیک مذہب یا مذہبی ہستیوں کی توہین آزادی رائے کا اہم ترین جز ہے۔ جبکہ مسلم اقوام اس کے 180 ڈگری پر چل رہے ہیں۔
دوسری طرف مسلم اقوام تاریخی واقعات و سانحات کی توہین کرنا آزادی رائے میں شمار کرتے ہیں۔ جبکہ یورپی اقوام اس کے 180 ڈگری پر چل رہے ہیں۔
یہ بنیادی طور پر Clash of civilizations کی اہم ترین مثال ہے۔ انہی بنیادی اخلاقیات و اقدار میں ٹکراؤکی وجہ سے مسلم و مغرب مسلسل حالت جنگ یا تناؤ کا شکار ہیں۔ :)
 
Top