ہوش والوں کو خبر کیا بے خودی کیا چیز ہے ٭ ندا فاضلی

ہوش والوں کو خبر کیا بے خودی کیا چیز ہے
عشق کیجئے پھر سمجھئے زندگی کیا چیز ہے

اُن سے نظریں کیا ملیں روشن فضائیں ہو گئیں
آج جانا پیار کی جادوگری کیا چیز ہے

بکھری زُلفوں نے سکھائی موسموں کو شاعری
جُھکتی آنکھوں نے بتایا مے کشی کیا چیز ہے

ہم لبوں سے کہہ نہ پائے اُن سے حال دل کبھی
اور وہ سمجھے نہیں یہ خاموشی کیا چیز ہے
ندا فاضلی​
 

یاز

محفلین
بہت شاندار غزل ہے۔ بالی ووڈ فلم سرفروش میں جگجیت سنگھ کی آواز میں شامل کی گئی تھی۔
 
محفل فورم صرف مطالعے کے لیے دستیاب ہے۔
Top