ہم مسلمان ہیں

Latif Usman

محفلین
ہمیں کہنا چاہیے ہم مسلمان ہیں اور ہمارے سر رضائے خدا میں خم ہیں نفس کو ایک طرف رکھ کر خدا کی اطاعت میں انسان کی بڑائی ہے، کسی قبیلے یا گروہ سے تعلق میں عزت نہیں بلکہ عزت مذہب میں ہے نسل میں نہیں۔ اللہ فرماتے ہیں : تم سب اللہ کی رسی کو مضبوطی سے پکڑ لو اور آپس میں تفرقہ مت ڈالو۔ اتحاد اس صورت ممکن ہے اگر ہم عاجزی اختیار کریں اور اپنے نفس کی نفی کریں۔ انسان کا نفس کبھی بھی دوسروں کو اپنے برابر یا برتر تسلیم نہیں کرتی۔ جو کوئی اپنے نفس کے پچھے چلتا ہے وہ ظالم ہے اور ایک ظالم کا زوال اس وقت شروع ہوتا ہے جب اسے اپنے نفس کے سوا کچھ اور نظر نہیں آتا۔مذہب کی اصل روح اللہ تعالی کی غلامی ہے۔ اس کا نعرہ ہے لا الہ اللہ، اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں۔ نفس کا مذہب ہے دہشتگردی، ظلم، قتل وغارت کر کے دوسروں کو غلام بنانا۔ نفس کبھی عاجزی نہیں سکھاتا، یہ ہمیشہ غرور پیدا کرتا ہے۔
 

x boy

محفلین
maxresdefault.jpg


maxresdefault.jpg
 
Top