ہمدردی

یوسف-2

محفلین
سرکار کے کسی دفتر میں تنہا
افسر تھا کوئی اداس بیٹھا

کہتا تھا کہ آڈیٹنگ سر پہ آئی
کھانے پینے میں سال گذارا

پہنچوں میں کس طرح آڈیٹر تک
ہر فائل کا ہوچکا کباڑہ

سن کر افسر کی آہ و زاری
کلرک کوئی پاس ہی سے بولا

حاضر ہوں مدد کو میں تمہاری
کلرک ہوں گرچہ گریڈ آٹھ کا

اللہ نے دی ہے مجھ کو عقل
پڑھا لکھا کہ کلرک بنا یا

ہیں کلرک وہی دفتروں میں اچھے
آتے ہیں جو کام افسروں کے

(علامہ اقبال کی روح سے معزرت کے ساتھ ۔ ۔ ۔ یوسف ثانی)
 

شمشاد

لائبریرین
علامہ اقبال کا تو معلوم نہیں کہ معذرت قبول کریں گے کہ نہیں، البتہ کلرکوں سے امید نہیں۔

بہت شکریہ شریک محفل کرنے کا۔
 

یوسف-2

محفلین
شمشاد صاحب!
جن پہ تکیہ تھا وہی پتے ہوا دینے لگے ع آپ سے یہ امید نہ تھی کہ آپ بھی معذرت قبول نہیں کریں گے :)
 
Top