ہمارے گاؤں میں سیلاب

ملائکہ

محفلین
یہ بہت بڑا نقصان ہے اور ہر سال ہمارے مختلف گاؤں میں سیلاب آتے ہیں اور نقصان ہوتا پر کسی کو فرق نہیں پڑتا۔۔۔
 

عمر سیف

محفلین
محترم@شمشاد صاحب اور ۔@عمر سیف جی، آپ کی طرف کیا حال ہے۔؟
باری تعالےٰآپ کے گھر والوں ا ور علاقے کے سب مکینوں کو اپنی حفاظت میں رکھے، آمین۔
تلمیذ سر اور @محمدابوبکر ۔۔
میرا تعلق سیالکوٹ ہیڈمرالہ روڈ پہ واقع گاؤں کوٹلی لوہاراں مغربی سے ہے۔ حالیہ بارشوں کی وجہ سے نشیبی علاقوں میں تو کافی جمع ہوگیا ہے، پھر ہمارا گھر اور محلہ الحمداللہ محفوظ ہے۔ البتہ میری نانی کا گھر چونکہ پرانا تعمیرشدہ ہے اور اس کا لیول بھی سڑک سے نیچے ہے وہاں ٹائلز میں سے پانی نکلنا شروع ہوگیا تھا اور کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا انہیں۔ میں تو بحرین میں ہوں حالات سے آگاہی رکھتا ہوں، روزانہ گھر فون پہ حال احوال پتہ کر لیتا ہوں۔
 

عمر سیف

محفلین
ہیڈمرالہ اور گرد ہو نواح کے گاؤں خالی کروا لیئے گئے تھے ۔ تصاویر بھیجی تھی کچھ شئیر کرتا ہوں۔
23uojrt.jpg
 

تلمیذ

لائبریرین
یہ سیالکوٹ کی خادم علی روڈ
1175587_427178857399323_1752416510_n.jpg
؎دیہات تو خیر سیلاب کی زد میں ہیں، لیکن تھوڑی سی بارش ہونے کے بعد فوری نکاسی نہ ہونے کی وجہ سے پنجاب کے سارے شہروں کا حال بھی یہی ہو جاتا ہے اور زندگی رک جاتی ہے۔ جوبیس گھنٹوں کے بعد نالوں میں چلے جانےسے پانی کے اترنے کے بعد حالات معمول پر آنا شروع ہوتے ہیں۔
 
آخری تدوین:

تلمیذ

لائبریرین
ہمارے ہاں تو الحمدللہ پانی کافی حد تک اتر گیا ہے
لیکن فصلوں کا کافی نقصان ہوا ہے
جی ہاں ، روز مرہ استعمال کی تمام سبزیوں کے نرخ آسمان کو چھونے لگے ہیں۔ اور آپ کو پتہ ہے یہاں ایک مرتبہ جو چیز مہنگی ہو جائے اس کے دوبارہ سابقہ نرخ پر ملنا محال ہو جاتا ہہے۔
 
Top