ہماری گوگل رینکنگ میں رکاوٹ مت بنو

نبیل

تکنیکی معاون
ایک بلاگر کو اس وقت اپنی آنکھوں پر یقین نہیں آیا جب اسے ایک کمپنی کی جانب سے دھمکی آمیز ای میل موصول ہوئی جس میں اس بلاگر کو اپنا بلاگ گوگل سے ہٹانے کے لیے کہا گیا تھا کیونکہ اس کا بلاگ کسی سرچ ٹرم پر گوگل پر اس کمپنی کے ربط سے اوپر ظاہر ہوتا تھا اور یہ بات اس کمپنی کے لیے ناقابل قبول تھی اور بصورت دیگر اس نے براہ راست اس سلسلے میں گوگل سے رابطہ کرنے کی دھمکی بھی دی تھی۔ وہ بلاگر پہلے تو غیر یقینی کے عالم میں اس ای میل کو پڑھتا رہا، حتی کہ اسے اس کمپنی کے کاربرداران کی حماقت کا یقین ہو گیا۔ پھر اس نے ایک ای میل کے ذریعے انہیں ایک خاطر خواہ جواب بھی بھیجا۔ تفصیل کے لیے ذیل کے ربط پر جائیں۔

Bizzare Google Request
 

دل مضطر

محفلین
ل ول

:) میں نے سمجھا تھا کہ بے وقوف صرف پاکستان میں بچ گئے ہیں۔۔ مگر یہ کہانی پڑھنے کے بعد اندازہ ہورہا ہے۔ کہ پاکستان تو ابھی بہت پیچھے ہے۔۔۔ :D
 
Top