ہلدی ملا دودھ کے طبی فوائد

سیما علی

لائبریرین

ہلدی ملا دودھ کے طبی فوائد​

Sep 27, 2021
ہلدی اپنے اندر جادوئی خواص رکھنے والا مصالحہ ہے اور اس کا باقاعدہ استعمال نہایت حیرت انگیز نتائج دے سکتا ہے لیکن اگر ہلدی کو دودھ میں ملا دیا جائے تو اس کے طبی فوائد بھی دگنے ہوجاتے ہیں۔ایک چمچہ ہلدی میں 24 کیلوریز، چکنائی، فائبراور پروٹین پایا جاتا ہے۔ اس میں معدنیات اور فولاد بھی پائی جاتی ہے اور یہ طاقتور اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہے۔ہلدی ملے دودھ کا استعمال تو صدیوں سے برصغیر میں ہورہا ہے اور اب مغربی ممالک میں بھی اسے مقبولیت حاصل ہورہی ہے۔

دودھ میں ہلدی شامل کرنے سے زرد رنگ کا مشروب بنتا ہے جو ورم کش اجزا پر مشتمل ہوتا ہے اور دائمی ورم دائمی امراض بشمول کینسر، میٹابولک سینڈروم، الزائمر اور امراض قلب میں بنیادی کردار ادا کرتا ہے۔تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ ادرک، چینی اور ہلدی ورم کش خصوصیات سے لیس ہوتے ہیں، جس سے جوڑوں کی تکلیف میں کمی آنے کا امکان ہوتا ہے۔ہلدی ملے دودھ میں اگر دار چینی اور ادرک بھی ملا دی جائے تو یہ مشروب بلند فشار خون کو کنٹرول کرنے میں انتہائی مفید ثابت ہوتا ہے۔اس حوالے سے مزید تحقیق کی ضرورت ہے مگر ہلدی دودھ کے استعمال میں کوئی نقصان بھی نہیں۔اگر غذا میں کیلشیئم کی مقدار کم ہو تو ہڈیاں کمزور اور بھربھری ہوجاتی ہیں جس سے ہڈیوں کے امراض کا خطرہ بڑھتا ہے۔ہلدی ملا دودھ ہڈیوں کو مضبوط بنانے میں بھی مددگار ثابت ہوسکتا ہے، گائے کا دودھ کیلشیئم اور وٹامن ڈی سے بھرپور ہوتا ہے اور یہ دونوں ہی ہڈیوں کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔مذکورہ بالا مسائل کے علاوہ ہلدی ملا دودھ اینٹی بیکٹریل، اینٹی وائرل اور اینٹی فنگل خصوصیات کا حامل ہوتا ہے اور نظام ہاضمہ بہتر بنانے، کینسر کے خطرے میں ممکنہ کمی، امراض قلب سے ممکنہ تحفظ، یادداشت اور دماغی افعال میں ممکنہ بہتری اور مزاج کو خوشگوار بنانے میں کافی فائدے مند ثابت ہوتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔
SW7LZIL.jpg

 

یاسر شاہ

محفلین
دودھ جلیبی اور دودھ ہلدی کے بعض فائدے ایسے ہیں جنھیں احاطہ _تحریر میں نہیں لایا جا سکتا لہذا استعمال میں احتیاط چاہیے۔کم از کم روزانہ استعمال سے گریز بہتر ہے۔ایک فی البدیہہ شعر:

ہر شب پیتا تھا میں دودھ میں ڈال کے ہلدی
صبح سویرے اک دن بیگم میکے چل دی
 

جانی دوست

محفلین
دودھ جلیبی اور دودھ ہلدی کے بعض فائدے ایسے ہیں جنھیں احاطہ _تحریر میں نہیں لایا جا سکتا لہذا استعمال میں احتیاط چاہیے۔کم از کم روزانہ استعمال سے گریز بہتر ہے۔ایک فی البدیہہ شعر:

ہر شب پیتا تھا میں دودھ میں ڈال کے ہلدی
صبح سویرے اک دن بیگم میکے چل دی
ہا ہا ہا ہا۔۔۔۔۔۔
 

یاسر شاہ

محفلین
بھئی آپ کا کھل کے ہنسنا بتا رہا ہے کہ صاف دل آدمی ہیں۔ہمارے دفتر کے ایک کولیگ کہتے ہیں جو ہر وقت تنگ پائجامہ پہن کے ہنستے نہیں اور ادب آداب کرتے رہتے ہیں اندر سے بڑے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ہوتے ہیں۔واللہ اعلم بالصواب ۔لیکن تجربہ بتاتا ہے کہ بات بالکل غلط بھی نہیں۔بہرحال اپنا تعارف کروائیے گا۔
 

زوجہ اظہر

محفلین
دودھ کے سادہ استعمال سے کچھ لوگوں میں بلغم بننے کی تحریک ہوتی ہے اس لئے بہتر ہوتا ہے کہ دودھ میں ہلدی یا کچھ اور ملا کر (جیسے ذرا سی چائے) استعمال کرائیں
 

سیما علی

لائبریرین
دودھ کے سادہ استعمال سے کچھ لوگوں میں بلغم بننے کی تحریک ہوتی ہے اس لئے بہتر ہوتا ہے کہ دودھ میں ہلدی یا کچھ اور ملا کر (جیسے ذرا سی چائے) استعمال کرائیں
ہمیں کچی ہلدی بہت فائدہ کرتی ہے خاص طور میں درد میں بے حد مفید ہے پر مسلسل نہیں ہرچیز میں اعتدال لازمی ہے ۔۔۔۔۔۔۔
 

سیما علی

لائبریرین

3.Turmeric (Haldi)

curcuma_longa_roots


With its yellow color denoting the energies of sun and healing properties, turmeric is significant in Hinduism, Buddhism and throughout South-Asian society. In Hinduism, it symbolizes luck, fertility and inner purity. Turmeric paste is used in wedding ceremonies and applied to the bride’s skin as a purification ritual. A pregnant woman is given turmeric roots as a gift. It is also used in anointing deities. It is believed that any cloth dyed with turmeric wards away infections, fevers and an evil eye. Traditionally, it was used to dye marriage clothes in India and also Buddhist monks used to dye their clothes with it. Turmeric is anti-inflammatory, antibiotic, analgesic and cancer-preventive. It balances hormones, purifies blood, protects liver and normalizes metabolism.

Warm milk mixed with turmeric cures cold, fever, infection within the body, heals bruises and wounds rapidly.

It is a herb which is used daily in almost every vegetarian recipe. Sprinkle it on any vegetable recipe where it is cooked for few minutes.

David Frawley: “If I had only a single herb to depend upon for all possible health and dietary needs, I would without much hesitation choose the Indian spice turmeric.
 
Top