"ہر مذہب کی بنیاد دو چیزوں پر ہے بھلائی اور بڑائی"

محمد فہد

محفلین
ہر مذہب کی بنیاد دو چیزوں پر ہے۔۔۔بھلائی اور بڑائی، اور انسان بھی ان دو چیزوں کا مجموعہ ہے، ہونا تو یہ چاہیے کے انسان بھی اپنے آپکو دو خانوں میں بانٹ لے اگر کوئی گناہ ہوجائے تو فور دل میں خیال لائے یہ میں نے نہیں کیا یہ بہت بڑا جرم تھا میں اس کے حق میں نہیں ہوں یہ میرے جسم سے سرزد ہوا اور جسکی میں سخت مخالفت کرتا ہوں اور میں توبہ کرتا ہوں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اور اگر بھلائی ہوجائے تو دل میں خوش ہو اور رب تعالی، کا شکر آدا کرے کے میرے رب کی توفیق سے مجھ سے بھلائی سرزد ہوئی اور میں اسکا شکر آدا کرتا ہوں۔۔۔۔۔۔
جب تک انسان کے اندر سے بھلائی کے حق میں اور بڑائی کے خلاف مزاحت پیدا نہیں ہوگی تب تک انسان بٹھکا رہے گا یا گمراہ رہے گا، ہوتا کچھ یوں ہے کے اگر کوئی پاک باز ہے نیک سیرت ہے۔۔۔۔۔۔اگر اس سے کوئی گناہ سرزد ہوجائے تو اسکا رویہ یہ ہوتا ہے کے شاہد اللہ تعالی، کو میری نیکی پسند نہیں آئی اتنی عبادت کی پھر بھی گناہ ہوگیا اگر اللہ کا پیارا ہوتا تو گناہ مجھ سے نا ہوتا تو پھر وہ نااُمید ہو کر گناہوں کے جال میں جا پھنستا ہے۔۔۔۔۔
دوسری سوچ یہ ہوتی ہے کے ایک چھوٹا سا ہی گناہ تو کیا ہے۔۔۔۔۔۔کوئی بڑی بات نہیں اتنی نیکیاں تو کرتا رہتا ہوں، بس یہیں سے گناہ کے سرے کو پکڑ کر اور اس راہ پر چل کر گناہوں کی دلدل میں جاپھنستے ہیں۔۔۔۔۔۔
اگر کوئی گناہوں میں لتھڑا ہوا ہے۔۔۔تو اسے بھی چاہیے کہ گناہوں کو اون نا کرے بلکہ یہ سوچے کے یہ میرا جسم میرا نفس کر رہا ہے۔۔۔۔۔
میرا دل اور روح اسکی مخالف ہے، میں بدی کی مخالفت کرتا ہوں۔۔۔۔۔اور بدی کے رنگ میں نہیں رنگا جانا چاہتا، اسے ہوتا یہ ہے کے آپ کے اندر مزاحت پیدا ہوگی آپ اندر سے جنگ کرے گئے وہ جنگ کہ ازل سے ابدتک جاری رہے گی، اور مسلمانوں کی جنگ کے دو ہی نتائج ہوتے ہیں۔۔۔۔۔۔اگر حق کے لیئے لڑٰ گئی ہو یا تو غازی یا تو شہید، اسی لیئے نفس کے خلاف جنگ کو جہاد اکبر کہاگیا ہے۔۔۔کیوں کے دوسروں کے خلاف لڑنا نسبتا آسان ہے۔۔۔
اس لیئے خود کو دو حصوں میں بانٹیے نیکی اور بدی کے خانوں میں۔۔۔۔۔۔اور پھر جنگ شروع کردیجیئے بڑائی ہونے کے باوجود اسکی مخالفت جاری رکھیے مزاحت کرتے رہیے بڑائی کو اپنا حصہ مت مانیے پھرپارے بھی تو بازی مت نہیں
بازی تب پاری جاتی ہے جب بڑائی کے سامنے سرپنڈر کیا جائے۔۔۔۔

اللہ تعالی، ہمیں نیکی و عمل کرنے توفیق عطاء فرمائے اور بڑائی سے بچنے کی توفیق عطاء فرمائے۔۔۔۔۔۔آمین یارب۔۔۔
 
Top