مبارکباد ہر دن ماں کا دن ہے! ماؤں کا عالمی دن

سیما علی

لائبریرین

ہر دن ماں کا دن ہے۔ماؤں کا عالمی دن پر آپ سب کی نذر !!!!!​

یہ کامیابیاں عزت یہ نام تم سے ہے

اے مری ماں مرا سارا مقام تم سے ہے

جناب امجد اسلام امجد صاحب کی اپنی والدہ کے نام نظم آپ سب کی نذر !!!!

ماں کے عالمی دن پر تمام ماؤں کو مبارکباد
ماں صرف ایک مادی رشتے کا نام نہیں۔ اگر ایسا ہوتا تو ان کے جانے سے یہ رشتہ ختم ہو جاتا۔ ماں نام ہے پیار، خیال، حفاظت اور بےلوث ہونے جیسے لافانی احساسات کا۔ تمام ماؤں کو سلام🙏🏻🙏🏻🙏🏻🙏🏻🙏🏻

وہ جو اک دعائے سکون تھی مرے رخت میں ، وہی کھو گئی
میں جدھر گیا میں جہاں رہا
مرے ساتھ تھا
وہی ایک سایہ مہرباں

وہ جو ایک پارہء ابر تھا سرِ آسماں
پس ہر گماں
وہ جو ایک حرفِ یقین تھا
مرے ہر سفر کا امین تھا
وہ جو ایک باغ ارم نما ، سبھی موسموں میں ہرا رہا
وہ اجڑ گیا

وہ جو اک دُعا کا چراغ سا ، مرے راستوں میں جلا رہا
وہ بکھر گیا

مرے غم کو جڑ سے اُکھاڑتا
وہ جو ایک لمسِ عزیز تھا
کسی کپکپاتے سے ہاتھ کا ، وہ نہیں رہا

وہ جو آنکھ رہتی تھی جاگتی ، مرے نام پر
وہی سو گئی

وہ جو اک دعائے سکون تھی میرے رخت میں ، وہی کھو گئی

اے خدُائےِ واحد و لم یزل
تیرے ایک حرف کے صید ہیں
یہ زماں مکاں

ترے فیصلوں کے حضور میں
نہ مجال ہے کسی عذر کی نہ کسی کو تابِ سوال ہے
یہ جو زندگی کی متاع ہے
تری دین ہے تیرا مال ہے

مجھے ہے تو اتنا ملال ہے
کہ جب اُسکی ساعتِ آخری سرِ راہ تھی
میں وہاں نہ تھا

مرے راستوں سے نکل گئی وہ جو ایک جائے پناہ تھی
میں وہاں نہ تھا

سرِ شامِ غم مجھے ڈھونڈتی میری ماں کی بجھتی نگاہ تھی
میں وہاں نہ تھا

مرے چار سو ہے دُھواں دُھواں
مرے خواب سے مری آنکھ تک
یہ جو سیلِ اشک ہے درمیاں
اُسی سیلِ اشک کے پار ہے
کہیں میری ماں

ترے رحم کی نہیں حد کوئی
ترے عفو کی نہیں انتہا
کہ تو ماں سے بڑھ کے شفیق ہے
وہ رفیق ہے
کہ جو ساتھ ہو تو یہ زندگی کی مسافتیں
یہ اذیتیں یہ رکاوٹیں
فقط اک نگاہ کی مار ہیں
یہ جو خار ہیں

ترے دست معجزہ ساز ہیں
گل خوش جمال بہار ہیں

مری التجا ہے تو بس یہی
مری زندگی کا جو وقت ہے
کٹے اُس کی اُجلی دعاؤں میں

تری بخشِشوں کے دِیار میں
مری ماں کی روحِ جمیل کو
سدا رکھنا اپنے جوار میں
سد ا پُر ِفضا وہ لحد رہے تیری لطفِ خاص کی چھاؤں میں

(آمین )
 
فاخر

محفلین
ھر دن ماں کا ہوتا ہے ، کوئی دن ماں کیلئے خاص نہیں ہے۔
ماں سے بڑھ کر کوئی نعمت دُنیا میں نہیں ہے
 
سیما علی

لائبریرین
ھر دن ماں کا ہوتا ہے ، کوئی دن ماں کیلئے خاص نہیں ہے۔
ماں سے بڑھ کر کوئی نعمت دُنیا میں نہیں ہے
اے ماں! تیری ہستی باپ سے بھی زیادہ عظیم ہے، ماں تیرے پائوں تلے جنت ہے ، اے ماں! تیرا پیارچاند کی طرح شفاف ہے ۔اے ماں! تیری دعائیں ہمارے لئے زندگی کا کل سرمایہ ہیں، اے ماں! تو گھر کی روشنی ہے اور ہمارے لئے جنت کا راستہ ہے۔
 
سیما علی

لائبریرین
والدین کی عظمت کا ثبوت اس سے بڑا اور کیا ہو سکتا ہے کہ رب نے اپنے اسمِ جلالت کے ذکر کے ساتھ والدین کی خدمت کا حکم دیاہے۔ ماں کی عظمت کا بھی اعلان فرمایا:
وَوَ صَّیْنَا الْاِنْسَانَ بِوَالِدَیْہِ اِحْسَاناً ، حَمَلَتْہُ اُ مُّہٗ کُرْھًا وَّوَضَعَتْہُ کُرْھًا ، وَحَمْلَہٗ وَفِصٰلُہٗ ثَلٰثُوْنَ شَھْرًا۔
’’اور ہم نے آدمی کو حکم کیا کہ اپنے ماں باپ سے بھلائی کرے۔ اس کی ماں نے اسے پیٹ میں رکھا تکلیف سے اور جنا(پیداکیا) اس کو تکلیف سے اور اسے اٹھائے پھرنا اور اس کا دودھ چھڑانا30 مہینہ میں۔‘‘(الاحقاف15) ۔
 
اللہ پاک ہر مسلمان مومن مرد و عورت کے ماں باپ کی زندگی میں برکت عطا فرمائے آمین
 
سیما علی

لائبریرین
جاری ہے نسلِ آدمی جس کے وجود سے
ماں بندگانِ رب میں وہ تخلیق کار ہے

کہتے ہیں ماں کی گود ہے وہ پہلی درسگاہ
جس پہ تمام زیست کا ، دار و مدار ہے
 
Top