ہر بار اجنبی کی طرح پوچھتے ہو کون؟ (مدد درکار ہے )

محمداحمد

لائبریرین
ہر بار اجنبی کی طرح پوچھتے ہو کون؟

السلام علیکم،

کچھ دنوں سے میں جب بھی براوزر (فائر فاکس) کھولتا ہوں تو اردو محفل پر میں لاگ آؤٹ شو ہوتا ہوں۔پھر سے پاسورڈ ڈالتا ہوں، پاسورڈ کی یاد دہانی پر چیک لگاتا ہوں اور view کو علوی نستعلیق پر سیٹ کرتا ہوں تب جا کر کچھ ہو سکتا ہے۔

لیکن جیسے ہی براؤزر بند کرکے کھولا جائے ۔ پاسورڈ ندارد اور پھر وہی سلسلہ ۔ پہلے ایسا نہیں تھا۔

کیا کوئی دوست اس سلسلے میں کچھ رہنمائی کر سکتا ہے۔
 

محمدصابر

محفلین
فائر فاکس اپ گریڈ کر لیں اس کی ایکسٹینشنس کو باری باری ڈس ایبل کر کے دیکھیں۔ کوئی ایکسٹینشن آپ کو تنگ کر رہی ہے۔
 

محمداحمد

لائبریرین
فائر فاکس اپ گریڈ کر لیں اس کی ایکسٹینشنس کو باری باری ڈس ایبل کر کے دیکھیں۔ کوئی ایکسٹینشن آپ کو تنگ کر رہی ہے۔

توجہ کا شکریہ صابر بھائی!

فائر فاکس تو اپڈیٹڈ ہے ۔ ایکسٹینشنز کو کس طرح ڈس ایبل کیا جائے کچھ وضاحت درکار ہے کہ میں بالکل اناڑی ہوں۔ :grin:
 

محمدصابر

محفلین
Toolsمینو سے Add ons پر کلک کریں ایک عدد کھڑکی کھل جائے گی۔ جس میں‌سے آپ کو فائرفاکس کے انسٹال شدہ Add-onsنظر آنے شروع ہو جائیں گے۔ کسی ایک پر کلک کریں‌۔ ڈس ایبل کا بٹن نظر آئے گا۔ اس کو کلک کردیں۔
 

محمداحمد

لائبریرین
بہت شکریہ محمد صابر بھائی!

میں نے فائر فاکس ری انسٹال کر لیا ہے اور ایسا کرنے سے یہ مسئلہ حل ہو گیا ہے۔

ایک بار پھر شکریہ!

اللہ آپ کو شاد آباد رکھے (آمین)
 

محمداحمد

لائبریرین
اس لڑی میں آنے والے تمام احباب کا ایک بار پھر شکریہ!

نعمان صاحب آپ بھی ری انسٹال کر کے دیکھ لیجے یا صابر بھائی کے مشورے پر عمل کیجے۔

ملائکہ چونکہ "فریاد کی کوئی لے نہیں‌تھی" سو ہم نے کہا کہ فریاد کو پابندِ بحر تو کم از کم کر ہی دیا جائے۔
 
Top