ہتھیار، خنجر، پستول، بندوق،جنگ

سیما علی

لائبریرین
یہ بات بات پہ بندوق تاننے والے
نبیؐ کو جانتے بھی ہیں یہ ماننے والے؟
راحیل فاروق
 

جاسمن

لائبریرین
ہَل کو پگھلاتا تھا بندوقیں بناتا تھا میں
اپنے لقموں سے مجھے خون کی بُو آتی تھی
 

جاسمن

لائبریرین
قلم کی کاٹ تو تلوار سے بھی بڑھ کر ہے
مگر شمار یہ ہتھیار میں نہیں آتا
رؤف خیر
 

جاسمن

لائبریرین
مرا دشمن سنا ہے کل سے بھوکا لڑ رہا ہے
یہ پہلا تیر اس کو ناشتے میں جا لگے گا
تہذیب حافی
 
محفل فورم صرف مطالعے کے لیے دستیاب ہے۔
Top