ہاکی ہمارا قومی کھیل ہے

ہاکی نامہ

محفلین
ہاکی ہمارا قومی کھیل ہے لیکن افسوسناک بات یہ ہے کہ ہماری نئی نسل اس کھیل سےغیرمانوس ہے۔ نئی نسل عموما ہاکی کو بوڑھے لوگوں کے ہاتھ میں دیکتھی ہے جو ہاکی کو سہارے کی چھڑی کے طور پراستعمال کرتے ہیں۔ ہم چار بار (1971, 1978, 1982, 1994) میں ہاکی ورلڈ کپ جیت چکے ہیں اس کہ باوجود ہاکی زوال پذیر ہے۔

ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم قومی کھیل کےبارے میںبھی کچھ سوچیں۔ ہاکی کو فروغ دینے کے لئے حکومت کو سنجیدگی سے کوششیں کرنے کی ضرورت ہے۔ اس وقت کویاد کریں جب ہم ورلڈ چیمپئین تھے،اور ہمارے ہاتھ میں چار سے زیادہ کپ تھے مگر اب ہم کس پوزیشن میں کھڑے ہیں! کیوں؟ اس کی وجہ ہے :

ہاکی کھلاڑیوں کے لئےکم پیسہ اور انعامی رقم؟
میڈیا کوریج کی کمی یا نا ہونا؟
ہاکی کے بعد کھلاڑی کے لئے کوئی مستقبل نہیں؟
فیلڈ / میدان کی عدم دستیابی؟
اسکول کی سطح پر گرومنگ نہیں؟
حکومت کی جانب سے کوئی مدد نہیں؟
کرکٹ کی طرح اکیڈمیاں دستیاب نہیں؟
باقاعدہ ٹورنامنٹ کرانے کے لئے اسپانسرزدستیاب نہیں؟

کیا آپ کو لگتا ہے کہ ہم اس طرح پاکستانی ہاکی بہتر بنا سکتے ہیں؟

--------------------------------------------------------
ہاکی نامہ فیس بک پر
ہاکی نامہ ٹوئٹر پر
 

ابوشامل

محفلین
ہم اس وقت شعور کی عمر میں داخل ہوئے جب پاکستانی ہاکی اپنی تاریخ کے آخری کارنامے انجام دینے جا رہی تھی۔ اب تو یہ سب بھولی ہوئی یادیں لگتی ہیں۔ اب دیکھتے ہیں اس کی ترویج کے لیے آپ کیا خدمات انجام دیتے ہیں؟
 

ابوشامل

محفلین
میرے خیال میں ہاکی کے زوال کی دو وجوہات سب سے اہم ہیں ایک کرکٹ کی طرح اکیڈمیوں کا نہ ہونا اور دوسرا میڈیا کوریج۔
 

ہاکی نامہ

محفلین
ہم اس وقت شعور کی عمر میں داخل ہوئے جب پاکستانی ہاکی اپنی تاریخ کے آخری کارنامے انجام دینے جا رہی تھی۔ اب تو یہ سب بھولی ہوئی یادیں لگتی ہیں۔ اب دیکھتے ہیں اس کی ترویج کے لیے آپ کیا خدمات انجام دیتے ہیں؟

پیوستہ رہ "ہاکی نامہ"سے اُمیدِ بہار رکھ
 
Top