ہامر مچھلی

x boy

محفلین
الحمدللہ
کل رات کافی دنوں کے بعد مچھلی مارکیٹ کا چکر لگا، میں نے ہامر مچھلی پانچ کلو خرید لئے
مجھے الحمدللہ نچلے طرف کا حصہ مل گیا،، 35 درھم فی کلو ہوتا ہے یہ مناسب دام ہے مچھلی والے کو
جلدی تھی پتہ نہیں میں نے بارگین کیا تو اس نے 120 درھم میں پانچ کلو دے دئے۔
یہ مچھلی ایک کاٹنے والی مچھلی ہے جس مچھلی کا پورشن میں نے خریدا ہوسکتا ہے اس کا وزن 15 کلو ہو جس کا سر کا وزن قریبا پانچ کلو ہوگا۔
بہت مزیدار مچھلی ہے اور اسکو بہت زیادہ پکانا نہیں ہے جیسے گوشت وغیرہ پکاتے ہیں ورنہ مچھلی ٹوٹ سکتی ہے یا سخت ہوجاتی ہے ملائم کھانے کے لئے اسکو نارمل ٹائم دیگر مچھلیوں سے ایک دو منٹ کررکھنا ہے

ذیل جو تصویر آویزاں ہے یہ گوگل سے لی ہے بالکل اسی طرح کی ہی بلکہ یہی سمجھ لیں ہے

oyztihdq.jpg
 
x boy

محفلین
ذائقہ کیسا ہے اور بساند کتنی تھی؟ دیکھنے میں تو اچھی لگ رہی ہے :)
یہ عرب عوام کی دلدادہ مچھلی ہے اور میں اس مچھلی کو کراچی سے ہی جانتا ہوں اس کا ذائقہ بہت ہی اعلی ہے گوشت سفید رنگ کا ہوتا ہے اس کے گوشت میں
پھانگ ہوتے ہیں جس کے درمیان مکھن کے ذائقے کی پتلی چربی ہوتی ہے سبحان اللہ ،،، ہر ایک نوالہ بہت ہی اعلی۔
ابھی دوپہر لنچ میں الحمدللہ کھایا ہے دل خوش ہوگیا،،، کراچی میں اس کی قیمت فی کلو 500 روپے سے 800 روپے ہے
ایک سال قبل 8 کلو کی مچھلی فریز کرواکر کراچی سے دوبئی منگوایا تھا اس وقت اس کی قیمت 400 روپے کلو تھی۔
 
قیصرانی

لائبریرین

شکریہ :)
 
Top