ہاشم ندیم کے ناول پری زاد سے اقتباس

عثمان

محفلین
پہلی نظر میں محبت کیا ہے ؟ کیا کسی کو پہلی دفعہ دیکھ کر اس کی خوبصورتی سے متاثر ہونا ؟
 

عثمان

محفلین
ضروری نہیں خوبصورتی ہی دیکھی جائے بقول اشفاق احمد "محبوب وہ ہوتا ہے جس کا نا ٹھیک بھی ٹھیک لگے"
آپ نے کسی عورت کو پہلی دفعہ دیکھا۔ اس کی شخصیت اور سوچ سے ابھی واقف نہیں۔ اس سے کبھی کوئی معاملہ کر کے نہیں دیکھا۔ بات چیت نہیں کی۔ محض اس کا حسن دیکھا۔
اگر آپ کی "محبت" محض اس کے حسن کا اثر نہیں، تو بتائیے کہ پھر وہ کیا ہے ؟
 

mtahirz

محفلین
میرے بھائی میں نے کم از کم اپنے الفاظ میں کہیں بھی عورت کا ذکر نہیں کیا سوائے اقتباس میں ضروری تو نہیں کہ انسان کو گھائل کرنے والی نظر عورت کی ہی ہو ۔۔ ۔
 

سیما علی

لائبریرین

‘ہم انسان کتنے بھولے ہوتے ہیں جو یہ سوچ لیے بیٹھے ہوتے ہیں کہ ہمارے جاتے ہی سب کچھ رُک جائے گا یا بدل جائے گا، مگر کچھ نہیں رکتا، کچھ نہیں بدلتا۔ سب کچھ ویسا ہی رہتا ہے ، بس ہم نہیں ہوتے۔ گویا ہمارا ہونا نہ ہونا سب برابر ہے ، تو پھر اس نہ ہونے کے برابر ہونے کا اتنا زعم کیوں، اتنا گھمنڈ کس لیئے۔۔۔’؟؟
” پری زاد ” سے اقتباس
 
Top