داغ ہاتھ لا استاد کیوں کیسی کہی ۔ نواب مرزا داغ دہلوی

فاتح

لائبریرین
غیر ہو ناشاد، کیوں کیسی کہی​
چاہتا ہوں داد، کیوں کیسی کہی​
پہلے گالی دی سوالِ وصل پر
پھر ہوا ارشاد، کیوں کیسی کہی
پیر زن کے ساتھ بول اٹھی اجل​
اس نے اے فرہاد، کیوں کیسی کہی​
تم نے دل کی بات کیوں، کیسی سنی​
ہم نے یہ رو داد کیوں کیسی کہی​
عاشقوں کے قتل پر اتنی خوشی​
آپ ہیں جلاد، کیوں کیسی کہی​
مانگتے تھے میرے ملنے کی دعا​
وہ بھی دن ہیں یاد، کیوں کیسی کہی​
لے چلیں گے آج تجھ کو ان کے پاس​
اے دلِ ناشاد! کیوں کیسی کہی​
حشر میں پوچھے گا کہہ کر سرگذشت​
یہ کہانی یاد، کیوں کیسی کہی​
سن لئے وصلِ عدو کے تم نے شعر​
یہ مبارک باد، کیوں کیسی کہی​
میں کروں تیری طرح تجھ پر ستم​
اے ستم ایجاد! کیوں کیسی کہی​
دل لگایا اب تو ہم نے پند گو​
ہرچہ بادا باد! کیوں کیسی کہی​
صید کر لو طائرِ جانِ رقیب​
تم بنو صیاد، کیوں کیسی کہی​
ہم نے تجھ سے آج اپنی آرزو​
بے کئے فریاد، کیوں کیسی کہی​
تو بھی اے ناصح کسی پر جان دے
ہاتھ لا استاد، کیوں کیسی کہی
داغؔ تجھ کو باغِ جنت ہو نصیب​
خانماں برباد، کیوں کیسی کہی​
(نواب مرزا داغؔ دہلوی)​
 
واہ سبحان الله ! بلا شبہ بہت لاجواب انتخاب ہے .غزل کے بیشتر اشعار پڑھ رکھے تھے لیکن مکمل غزل پڑھنے کا شرف فاتح صاحب آپکے توسط سے حاصل ہوا .بہت شکریہ اس قدر کلاسک انتخاب شئیر کرنے کے لئے ۔
 

فاتح

لائبریرین
واہ سبحان الله ! بلا شبہ بہت لاجواب انتخاب ہے .غزل کے بیشتر اشعار پڑھ رکھے تھے لیکن مکمل غزل پڑھنے کا شرف فاتح صاحب آپکے توسط سے حاصل ہوا .بہت شکریہ اس قدر کلاسک انتخاب شئیر کرنے کے لئے ۔
واہ واہ واہ، لاجواب۔

شکریہ فاتح صاحب ارسال فرمانے کیلیے
مدیحہ گیلانی صاحبہ اور وارث صاحب! ممنون ہوں پسندیدگی کے لیے
 

محمداحمد

لائبریرین
واہ واہ واہ

کیا بات ہے ۔ اس غزل پر تو واقعی داغ صاحب کہنے میں حق بجانب ہیں۔

ہاتھ لا استاد، کیوں کیسی کہی

بہت شکریہ اس شئرنگ کا۔
 

کاشفی

محفلین
غیر ہو ناشاد، کیوں کیسی کہی​
چاہتا ہوں داد، کیوں کیسی کہی​
پہلے گالی دی سوالِ وصل پر
پھر ہوا ارشاد، کیوں کیسی کہی
پیر زن کے ساتھ بول اٹھی اجل​
اس نے اے فرہاد، کیوں کیسی کہی​
تم نے دل کی بات کیوں، کیسی سنی​
ہم نے یہ رو داد کیوں کیسی کہی​
عاشقوں کے قتل پر اتنی خوشی​
آپ ہیں جلاد، کیوں کیس کہی​
مانگتے تھے میرے ملنے کی دعا​
وہ بھی دن ہیں یاد، کیوں کیسی کہی​
لے چلیں گے آج تجھ کو ان کے پاس​
اے دلِ ناشاد! کیوں کیسی کہی​
حشر میں پوچھے گا کہہ کر سرگذشت​
یہ کہانی یاد، کیوں کیسی کہی​
سن لئے وصلِ عدو کے تم نے شعر​
یہ مبارک باد، کیوں کیسی کہی​
میں کروں تیری طرح تجھ پر ستم​
اے ستم ایجاد! کیوں کیسی کہی​
دل لگایا اب تو ہم نے پند گو​
ہرچہ بادا باد! کیوں کیسی کہی​
صید کر لو طائرِ جانِ رقیب​
تم بنو صیاد، کیوں کیسی کہی​
ہم نے تجھ سے آج اپنی آرزو​
بے کئے فریاد، کیوں کیسی کہی​
تو بھی اے ناصح کسی پر جان دے
ہاتھ لا استاد، کیوں کیسی کہی
داغؔ تجھ کو باغِ جنت ہو نصیب​
خانماں برباد، کیوں کیسی کہی​
(نواب مرزا داغؔ دہلوی)​
واہ واہ سبحان اللہ۔
بہت خوب کہی داغ دہلوی رحمتہ اللہ علیہ نے۔۔ ایک ایک شعر کہنے پر ان کی نیکیوں میں اضافہ ہو۔اور ان کے جنت الفردوس میں درجات بلند ہوں۔۔آمین
 
غیر ہو ناشاد، کیوں کیسی کہی
چاہتا ہوں داد، کیوں کیسی کہی

پہلے گالی دی سوالِ وصل پر
پھر ہوا ارشاد، کیوں کیسی کہی


پیر زن کے ساتھ بول اٹھی اجل
اس نے اے فرہاد، کیوں کیسی کہی

تم نے دل کی بات کیوں، کیسی سنی
ہم نے یہ رو داد کیوں کیسی کہی

عاشقوں کے قتل پر اتنی خوشی
آپ ہیں جلاد، کیوں کیسی کہی

مانگتے تھے میرے ملنے کی دعا
وہ بھی دن ہیں یاد، کیوں کیسی کہی

لے چلیں گے آج تجھ کو ان کے پاس
اے دلِ ناشاد! کیوں کیسی کہی

حشر میں پوچھے گا کہہ کر سرگذشت
یہ کہانی یاد، کیوں کیسی کہی

سن لئے وصلِ عدو کے تم نے شعر
یہ مبارک باد، کیوں کیسی کہی

میں کروں تیری طرح تجھ پر ستم
اے ستم ایجاد! کیوں کیسی کہی

دل لگایا اب تو ہم نے پند گو
ہرچہ بادا باد! کیوں کیسی کہی

صید کر لو طائرِ جانِ رقیب
تم بنو صیاد، کیوں کیسی کہی

ہم نے تجھ سے آج اپنی آرزو
بے کئے فریاد، کیوں کیسی کہی

تو بھی اے ناصح کسی پر جان دے
ہاتھ لا استاد، کیوں کیسی کہی


داغؔ تجھ کو باغِ جنت ہو نصیب
خانماں برباد، کیوں کیسی کہی

(نواب مرزا داغؔ دہلوی)​
الفاظ نہیں تعریف کے لئے
اتنا کہ سکتا ہوں
"یہ غزل شریک محفل کرنے پراللہ آپ کے اگلے پچھلے گناہ معاف فرمائے آمین"
کیوں کیسی کہی
 

فاتح

لائبریرین
بہت عمدہ انتخاب۔بہت شکریہ فاتح
پسند فرمانے پر آپ کا بھی شکریہ نوشابہ صاحبہ۔ آتی رہا کیجیے۔
پوری غزل پڑھ کر مزہ آ گیا،
بہت شکریہ فاتح بھائی ، کیوں کیسی کہی
خوب کہی :) بہت شکریہ
الفاظ نہیں تعریف کے لئے
اتنا کہ سکتا ہوں
"یہ غزل شریک محفل کرنے پراللہ آپ کے اگلے پچھلے گناہ معاف فرمائے آمین"
کیوں کیسی کہی
شکریہ بزرگوارم۔۔۔
گویا انتخاب پر پذیرائی کے کلمات بھی رمضان کی رعایت سے دعائیہ ہو گئے ہیں :ohgoon:
 
Top