گیس، بجلی کی قیمتوں میں مرحلہ وار اضافہ کرنا پڑے گا، اسد عمر

جاسم محمد

محفلین
گیس، بجلی کی قیمتوں میں مرحلہ وار اضافہ کرنا پڑے گا، اسد عمر
ثناء اللہ خاناپ ڈیٹ 25 مارچ 2019

وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے معاہدے کو جلد حتمی شکل دینے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں گیس اور بجلی کی قیمتوں میں مرحلہ وار اضافہ کیا جائے گا۔

اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات میں پاکستان کا موقف تبدیل نہیں ہوا تاہم آئی ایم ایف نے اپنے موقف پر نظرثانی کی ہے جس سے آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان ‘خلا’ کم ہوچکا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف مشن چیف تعارفی دورے پر کل (26 مارچ) پاکستان پہنچ رہے ہیں۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ گیس اور بجلی کی قیمتوں میں مرحلہ وار اضافہ کرنا پڑے گا لیکن اس مد میں دی جانے والی سبسڈی یک دم ختم نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایکسچینج ریٹ کنٹرول نہیں کریں گے کیونکہ ایکسچینج ریٹ اقتصادی اعشاریے طے کریں گے۔

آئی ایم ایف سے معاہدے پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے پروگرام پر جلد معاہدہ ہوجائے گا۔

یاد رہے کہ وزیرخزانہ اسد عمر نے 16 مارچ کو عندیہ دیا تھا کہ آئی ایم ایف سے بیل آؤٹ پیکیج حتمی مراحل میں ہے اور حکومت معاہدے کو حتمی شکل دینے سے قبل نومنتخب آئی ایم ایف مشن چیف سے مزید مذاکرات کرے گی۔

انہوں نے کہا تھا کہ ‘پاکستان بیل آؤٹ پیکیج کے لیے آئی ایم ایف سے معاہدے کے قریب پہنچ گیا ہے، پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ممکنہ بیل آؤٹ پیکیج کے حوالے سے پائے جانے والے اختلافات میں کمی آئی ہے’۔

اسد عمر نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ معاہدے کو اسی وقت حتمی شکل دی جائے گی جب آئی ایم ایف مشن چیف سے تفصیلی مذاکرات ہوں گے۔

انہوں نے واضح کیا تھا کہ آئی ایم ایف سے بیل آؤٹ پیکیج کے لیے کسی قسم کی مقررہ رقم کا فیصلہ نہیں کیا گیا ہے، اس حوالے سے بھی مذاکرات میں بات زیر غور ہے۔
 
ارے آپا پریشان نہ ہوں۔
کل کی بات سُنیں میں بےبے اور بھائی کے لئے انسولین لینے گیا تو سٹور والا کہتا 645 کی ہو گئی ہے۔ پہلے تو میرے اوسان خطا ہوئے پھر میں نے جلدی سے یوٹیوب پر 92 کی جھلکیاں دیکھیں۔ آپ بھی جب اگلے مہینے گروسری کرنے جائیں یہی نسخہ اپنائیے گا۔
 
جو واقعتا اس قابل تھا کہ ملک کی معیشت ٹھیک کر سکتا یعنی عالمی ایکسپرٹ برائے ماکروااکانمی ڈاکٹر عاطف میاں۔ اس کو تو قوم نے شور شار مچا کر کام کرنے نہیں دیا۔ مزید یہ کہ اس کے ساتھ دیگر بین الاقوامی ایکسپرٹس بھی احتجاجا مستعفی ہو گئے تھے۔
اب بیچارہ اکیلا اناڑی اسد عمر کیا کیا کرے۔ جسے ایک کمپنی چلانے سے زیادہ کا کوئی تجربہ نہیں ہے۔ جبکہ جو اس فیلڈ میں واقعتا تجربہ کار اس نے بھرتی کئے تھے۔ ان کو تو قوم غدار و کافر بنا کر بھگا چکی ہے۔ اب اپنے کئے کے نتائج بھگتے :)
 
شدید مذاقیہ اوہ جی شدید "ترین" مزاخیہ اوہ جی !!

جو واقعتا اس قابل تھا کہ ملک کی معیشت ٹھیک کر سکتا یعنی عالمی ایکسپرٹ برائے ماکروااکانمی ڈاکٹر عاطف میاں۔ اس کو تو قوم نے شور شار مچا کر کام کرنے نہیں دیا۔ مزید یہ کہ اس کے ساتھ دیگر بین الاقوامی ایکسپرٹس بھی احتجاجا مستعفی ہو گئے تھے۔
اب بیچارہ اکیلا اناڑی اسد عمر کیا کیا کرے۔ جسے ایک کمپنی چلانے سے زیادہ کا کوئی تجربہ نہیں ہے۔ جبکہ جو اس فیلڈ میں واقعتا تجربہ کار اس نے بھرتی کئے تھے۔ ان کو تو قوم غدار و کافر بنا کر بھگا چکی ہے۔ اب اپنے کئے کے نتائج بھگتے :)
 
جاسمن

لائبریرین
ارے آپا پریشان نہ ہوں۔
کل کی بات سُنیں میں بےبے اور بھائی کے لئے انسولین لینے گیا تو سٹور والا کہتا 645 کی ہو گئی ہے۔ پہلے تو میرے اوسان خطا ہوئے پھر میں نے جلدی سے یوٹیوب پر 92 کی جھلکیاں دیکھیں۔ آپ بھی جب اگلے مہینے گروسری کرنے جائیں یہی نسخہ اپنائیے گا۔

یہ تو ہر قومی غم سے نجات پانے کا قیمتی نسخہ بتادیا آپ نے۔۔۔:D
 
Top