گوگل وائس اب جی میل میں

گوگل کی جانب سے ایک اور زبردست فیچر آج ہی متعارف کرایا گیا ہے جس کے تحت اب جی میل میں ہی کسی فون نمبر پر کال کرنے کی سہولت فراہم کر دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ جی میل میں ایس ایم ایس کی سہولت ایک لیب فیچر کی مدد سے کافی پہلے سے موجود ہے۔ فی الحال یہ سروس صرف یو ایس اے صارفین کو دستیاب کرائی جا رہی ہے۔ یو ایس اے اور کینیڈا کے نمبروں پر مفت اور دوسرے ممالک میں مناسب ریٹ پر کال کیا جا سکتا ہے۔ در اصل یہ سروس گوگل وائس کی جی میل کے ساتھ انٹگریشن کی جانب ایک قدم ہے۔ جس کے لئے ضروری سیٹنگز گوگل وائس میں دستیاب ہیں۔

مزید تفصیلات کے لئے گوگل کا آفیشیل بلاگ ملاحظہ فرمائیں۔
 

عثمان

محفلین
زبردست!
لیکن بیرون ملک کال کرنے پر تھوڑی رقم خرچ ہوگی۔ امید کرتے ہیں کہ جلد ہی وہ بھی مفت ہوجائے گا۔ :laugh1:
 
Top