گوگل لاگ ان میں مسئلہ

الف عین

لائبریرین
میرے نئے کمرے کے دوسرے سسٹم میں انٹر نیٹ فعال کر دیا گیا ہے لیکن اس سسٹم میں نہ جانے کیا مسئلہ ہے کہ جی میل ہی نہیں، جہاں گوگل کی کسی بھی سروس میں لاگ ان کو کلک کرتا ہوں تو پیج ناٹ فاؤنڈ ایرر آ رہا ہے۔ میں نے تو آتے ہی فائر فاکس بھی انسٹال کر دیا تھا، لیکن نہ اس میں آتا ہے جی میل اور نہ آئ ای میں۔ گوگل سرچ سب کام کر رہی ہے، پکاسا، گوگل گروپ سب تلاش درست ہے لیکن جہاں سائن ان کرتا ہوں تو بات آگے نہیں بڑھ رہی۔ اڈمن سے آج رابطہ کیا کہ کیا یہ مخصوص یو آر ایل محض اس نوڈ میں ڈس ایبل یا بلاک کر دیا گیا ہے تو وہ یقین دلا رہے ہیں کہ سرور یا نپراکسی سرور میں کچھ بلاکڈ نہیں ہے۔ میں نے ونڈوز فائر فاکس کو بھی ڈس ایبل کر کے دیکھا، کچھ افاقہ نہیں ہوا۔ اگرچل انٹر نیٹ آپشنس محض انٹر نیٹ اکسپلورور کے لئے ہوتے ہیں، پھر بھی اسے بھی دیکھ لیا۔
کوئی مدد کر سکتا ہے کہ کیا مسئلہ ہو سکتا ہے؟
 

قیصرانی

لائبریرین
یہ مسئلہ کچھ دن پہلے تک بھی ہو رہا تھا۔ لیکن پی سی وائرس سکین کرکے وائرس نکالنے پر درست ہو گیا
 

الف عین

لائبریرین
اس سسٹم میں اے وی جی انٹی وائرس انسٹال ہے اور میں نے اس سسٹم کو حاصل کرتے ہی اسے اپ گریڈ کرنے کی کوشش کی۔ لیکن یہ بھی فیل ہو جاتا ہے، یعنی اپ گریڈ یا وائرس ڈیفینیشن ڈاؤن لوڈ کرنے میں۔ پھر بھی اس موجودہ سے وائرس چیک کر چکا ہوں سارے سسٹم کے ہر پارٹیشن کا۔ کوئی مخصوص وائرس؟ رجسٹری کی کوئی سیٹنگ جو یہ وائرس کر دیتا ہو جسے اب درست کیا جا سکے؟
 
Top