گوگل ایپس: ویب سائٹ مالکان کے لئے گوگل کا تحفہ

گوگل ایپس GOOGLE APPS

یہ خبر کچھ نئی تو نہیں ہے غالباً میرے علم میں آئے ڈیڑھ دو سال کا وقفہ گزر گیا۔ اور ممکن ہے کہ آپ میں سے اکثر احباب واقف ہوں۔ پھر بھی اس غرض‌ سے پوسٹ کئے دیتا ہوں کہ شاید کسی کو فائدہ پہوںچ جائے۔

ویب ماسٹرس اب گوگل کی جانب سے مفت میں گوگل کے کئی مستحکم ایپلیکیشنز سے استفادہ کر سکتے ہیں۔ اور اپنی سائٹ کی قوت کا اضافہ کر سکتے ہیں۔ جن میں سر فہرست سروسز ہیں۔

ای میل
کیلینڈر
ٹالک (چیٹ)
ڈاکیومینٹ
پیجز (سائٹس)
وغیرہ

اور یہ فہرست آئے دن طویل ہوتی جا رہی ہے۔

بطور مثال میں اس کی ای میل سروس کی وضاحت کر دوں۔ اس کے تحت ایک مختصر سے ریجسٹریشن کے بعد آپ جی میل کی سروسز اپنی سائٹ کے لئے حاصل کر سکتے ہیں۔ جس میں آپ کو لا محدود یوزرس کا ای میل اکاؤنٹ آپ کے ڈومین کے لئے دستیاب ہو سکتا ہے۔ وہ بھی بلکل مفت۔ فی یوزر 6+ جی بی اسٹوریج اسپیس، فی میل کم و بیش 25 جی بی اٹیچمینٹ، انتہائی اسٹیبل سروس، کسٹمائزیبل لوگو، میل فارورڈنگ، پاپ ایکسیس اور بہترین ایڈمن سہولیات کے ساتھ انتہائی موزوں انتخاب ہے۔

سیٹ اپ کے لئے ڈی این ایس سیٹنگ کی ایم ایکس (میل ایکسچینج) ریکارڈ میں گوگل کی دی ہوئی اینٹریز ڈالنی ہوتی ہیں اور بس۔

مزید معلومات اس ربط سے حاصل کر سکتے ہیں۔
 

دوست

محفلین
اس ماہ اس فہرست میں گوگل ایپلی کیشن انجن بھی شامل ہوگیا ہے۔ فی الحال سپورٹ شدہ زبان پائتھون ہے امید ہے جلد ہی مزید زبانیں بھی سپورٹ میں شامل ہوجائیں گی۔ ڈویلپرز اپنے پراجیکٹس کو اب بڑی آسانی سے آنلائن لگا سکیں گے۔ کتنا آسان کام ہوجائے گا اطلاقیہ لکھو اور گوگل پر ہوسٹ‌کروا دو جو چاہے استعمال کرے ڈاؤنلوڈ‌ کا جھنجھٹ‌ ہی نہیں‌۔ گوگل نے غالبًا امیزون ویب سروسز کے مقابلے میں یہ جاری کیا ہے۔
 
بہت شکریہ شاکر بھائی اس مفید معلومات کے لئے۔

میں نے ریجسٹر کر دیا ہے نوٹیفیکیشن کے لئے۔ کیوں کہ 10000 بیٹا ٹیسٹر اکاؤنٹس کا کوٹہ تمام ہو چکا ہے۔ میں پی ایچ پی کے سپورٹ کا منتظر ہونگا۔ :)

ویسے پائتھن میں بھی مسئلہ نہیں ہے۔
 

دوست

محفلین
اور میں سی شارپ کی سپورٹ کا منتظر رہوں گا۔ شاید مستقبل میں کوئی ایسا پروگرام ڈویلپ کرہی لوں جو اردو کارپس لسانیات کے کسی کام کا ہو ایسی صورت میں اسے آنلائن دینا زیادہ پسند کروں گا۔:cool:
 

کاشف رفیق

محفلین
گوگل نےاپنا ایپلی کیشن انجن سب کیلئے اوپن کردیا ہے۔ اب 1000 بیٹا ٹیسٹر والی میعاد ختم ہونے کے بعد بھی کوئی بھی شخص رجسٹریشن کروا کر اسے استعمال کرسکتا ہے۔
this Is A Preview Release Of Google App Engine--for Now, Applications Are Restricted To The Free Account Limits. new! Now Everyone Can Try Google App Engine Without Waiting For An Account.

اکاؤنٹ بنانے کیلئے آپ کو بذریعہ ایس ایم ایس ایک ویریفیکیشن کوڈ ارسال کیا جاتا ہے جس کے بعد ہی آپ اپنا اکاؤنٹ بنا سکتے ہیں۔ پاکستان میں اس وقت صرف ٹیلی نار کے صارفین اس سروس سے افادہ حاصل کرسکتے ہیں کیونکہ گوگل ایپلیکیشن انجن پاکستان کیلئے ٹیلی نار کے علاوہ کسی اور موبائل سروس کو سپورٹ نہیں کرتا ہے۔
 
Top