گولن کی پہاڑیوں پراسرائیل کا قبضہ تسلیم کرنے کا وقت آگیا ہے، امریکی صدر

جاسم محمد

محفلین
گولن کی پہاڑیوں پراسرائیل کا قبضہ تسلیم کرنے کا وقت آگیا ہے، امریکی صدر
اسرائیل نے 1967 میں شام کے علاقے ’گولن ہائیٹس‘ پر قبضہ کیا تھا
pic_cdc0f_1552053663.jpg._1
عثمان خادم کمبوہ جمعرات 21 مارچ 2019 23:58
pic_a08bf_1553194674.jpg._3

واشنگٹن(اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21مارچ2019ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ اسرائیل کے زیرِ قبضہ شامی علاقے گولن ہائٹس پر اسرائیل کا قانونی قبضہ تسلیم کر لیا جائے۔ امریکی صدر نے اسی حوالے سے اپنے ٹویٹر پیغام میں بھی لکھا ہے کہ 52 سال بعد اب وقت آ گیا ہے کہ گولن کی پہاڑیوں پر اسرائیل کے قبضے کو مان لیا جائے کیونکہ وہ پہاڑیاں اسرائیل کے لیے حفاظتی اور دفاعی اعتبار سے بہت زیادہ اہم ہیں۔

یاد رہے کہ گولن کی گولن ہائٹس شام کا علاقہ تھیں جن پر اسرائیل نے 1967میں قبضہ کر لیا تھا اور آج تک وہ قبضہ قائم ہے۔ اس حوالے سے شام کئی بار اپنے علاقے کو واپس حاصل کرنے کے لیے مطالبہ کر چکا ہے لیکن شام کی آواز کو ہمیشہ دبایا گیا اور اسے اسکا حق کبھی نہ دیا گیا ۔اب امریکی صدر نے شامی علاقے کو قانونی طور پر اسرائیل کے قبضے میں دے دینے کی باقاعدہ مہم شروع کر دی ہے۔ جمعرات کے روز وائٹ ہاؤس کے باہر امریکی صدر نے صحافیوں سے بات چیت کی اور تبھی اس خیال کا اظہار کیا جس پر شامی عوام نے احتجاج کیا ہے کہ اسرائیل ان کی زمین پر قبضہ کیے ہوئے ہے اور اب امریکہ غیر قانونی قبضے کو قانونی بنانے کے لیے مہم چلا رہا ہے۔
 
سید ذیشان

محفلین
ڈانلڈ ٹرمپ تو اسرائیل کے لئے بہت اچھا ثابت ہو رہا ہے۔ اسرائیلی اس سے بہت خوش ہونگے۔ پہلے یروشلم میں ایمبیسی بنائی اور اب گولان کو اسرائیل کا حصہ تسلیم کرنے کی تیاری۔
 
سید عمران

محفلین
ڈانلڈ ٹرمپ تو اسرائیل کے لئے بہت اچھا ثابت ہو رہا ہے۔ اسرائیلی اس سے بہت خوش ہونگے۔ پہلے یروشلم میں ایمبیسی بنائی اور اب گولان کو اسرائیل کا حصہ تسلیم کرنے کی تیاری۔
ڈونلڈ اسرائیل کے لیے اچھا ثابت کیوں نہ ہوگا جبکہ اس کو لانے کے لیے یہودی پچیس سال سے پلاننگ کررہے تھے۔۔۔
یہ دیکھیے اس پلاننگ کے چشم کشا ثبوت:
 
سید عمران

محفلین
گولان کی پہاڑیاں اسرائیل کی بقا کے لیے ضروری ہیں۔۔۔
اور گریٹر اسرائیل کا ایک اہم حصہ بھی ہیں!!!
 
جاسم محمد

محفلین
اسرائیل مسلمانوں کی توقعات پر ہمیشہ پورا اترتا ہے!!!
ڈانلڈ ٹرمپ تو اسرائیل کے لئے بہت اچھا ثابت ہو رہا ہے۔ اسرائیلی اس سے بہت خوش ہونگے۔ پہلے یروشلم میں ایمبیسی بنائی اور اب گولان کو اسرائیل کا حصہ تسلیم کرنے کی تیاری۔
گولان کی پہاڑیاں اسرائیل کی بقا کے لیے ضروری ہیں۔۔۔
عین اسرائیلی الیکشن سے قبل متعددکرپشن کیسز میں پھنسے اسرائیلی وزیر اعظم کو الیکشن جتوانے کیلئے سیاسی بوسٹ دی گئی ہے۔ اس امریکی حمایت کی بالاکوٹ سرجیکل اسٹرائیک سے زیادہ کوئی حیثیت نہیں ہے۔ جو کرپشن کیسز کے شکار مودی کو الیکشن جتوانے کی غرض سے اسرائیل نےکروایا تھا۔
Trump tweet does little for Golan, but much for Netanyahu, critics charge
Trump Offers Netanyahu Part of Syria to Boost Israeli Leader’s Flagging Reelection Campaign
 
آخری تدوین:
Top