گوشۂ اطفال میں پابندی؟

فرضی

محفلین
سلام علیکم!

آج میں نے گوشۂ اطفال میں ایک تھریڈ لکھنے کی کوشش کی تو مندرجہ ذیل پیغام نمودار ہوا۔ کیا وہاں پر کسی خاص اجازت نامے کی ضرورت ہے جیسے لائبریری کے لیے؟

فرضی, آپ کو اس صفحہ پر داخل ہونے کی اجازت نہیں. شاید مندرجہ ذیل اسباب میں سے کوئی ایک سبب ہو :

شاید آپ کا اکاونٹ اس فورم کیلئے کارآمد نہیں ،
شاید آپ کسی ممبر کو تنگ کررہے ہیں ،
کیا آپ ناظم یا کسی Vip ممبر کے کام میں دخل اندازی کررہے ہیں ،
شاید آپ کو منتظم اعلیٰ نے اس لئے روک دیا کہ آپ کا اکاونٹ ختم ہوگیا ہے ،
یا پھر آپ نے اپنا اکاونٹ فعال ہی نہیں کیا ۔ ۔ ۔
منتظم اعلیٰ سے اپنا یہ شکوہ دفتر شکایات میں پیش کرسکتے ہیں ۔ ۔ ۔
 

الف عین

لائبریرین
فرضی۔ اب لائبریری کی ہر ذیلی فورم میں محض لائبریری کے ارکان کو اختیار ہے پوسٹ کرنے کا۔ اور افسوس کہ تم یہ سپیشل رکن نہیں ہو۔ نبیل کو ذ پ کرو کہ تم کو رکن بنا لیا جائے۔
 

فرضی

محفلین
جناب اعجاز اختر صاحب معلومات کے لیے شکریہ۔ میرے ذہن میں ایک سوال تھا بلکہ یوں کہیے کہ ایک لفظ کا مطب پوچھنا چاہتا تھا جو کہ بچوں کی ایک نظم میں استعال ہوا ہے اس لیے وہاں پوسٹ کرنے کی ضرورت پیش آئی۔

اب جب آپ میرے اس ڈورے پر نظرِ کرم فرما ہی چکے ہیں تو یہی پر پوچھ لیتا ہوں اور نبیل بھائی کو زحمت نہ دوں تو اچھا ہے کیوں کہ پشتو بی بی او سی ایچ موڈ کی تیاری کے سلسلے میں ان کی ناک میں دم کیے رکھا تھا۔;)
*******************

‌میرا سوال یہ ہے کہ ڈنٹر پیلنا کسے کہتے ہیں؟ کیا یہ بچوں کا کوئی خاص کھیل ہے؟

شکریہ
 

الف عین

لائبریرین
نہیں بھئ۔ یہ تو ایک ورزش کا نام ہے۔ اس میں کسرت کرنے والا سینے کے بل لیٹ کر بازؤوں کے زور پر سینہ اٹھاتا ہے۔
کیا یہ نظم پوسٹ کر رہے تھے؟
لڑکی وہ لڑکیوں میں جو کھیلے
نہ کہ لڑکوں کے ساتھ ڈڑ پیلے!!
 

فرضی

محفلین
شکریہ استادِ محترم۔

نہیں اعجاز صاحب اس والی نظم کا عنوان ہے " ککڑوں کوں اور چوں چڑ چوں" اور اسی میں ایک لائن ہے۔

مرغا بولا آؤ کھیلیں شور مچائیں اور ڈنٹر پیلیں۔
 
Top