گورنر ہاؤس پر پہلی بار عام شہریوں کا راج

l_546422_112336_updates.jpg

گورنر سندھ عمران اسماعیل کی جانب سے انوکھا اقدام اٹھاتے ہوئے گورنر ہاؤس کو عوام کے لئے کھول دیا گیا ہے، اس طرح پہلی مرتبہ بغیر ٹکٹ کسی بھی سرکاری عمارت عوام کی تفریح کے لئے پیش کیا گیا ہے۔گورنر ہاؤس کے پارک میں موجود شہریوں نے عمران اسماعیل کے اس فیصلے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے لیے یہ بہت اچھی جگہ ہے وہ یہاں آکر پرنہایت سکون محسوس کر رہے ہیں اور سب سے بڑی بات کہ یہاں شہریوں کے لیے چہل قدمی کی وسیع جگہ ہے۔

546422_9919693_updates.jpg

سرکاری زمین کا ایک مخصوص حصہ عوام کے لیے کھولے جانے پر عوام کا کیا درعمل ہے؟ اس سوال کے جواب میں ایک شہری نے جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ گورنر سندھ عمران اسماعیل کی جانب سے یہ بہت اچھا اقدام اٹھایا گیا ہے۔ ایسا پہلی مربتہ ہوا ہے کہ کوئی عام شہری سرکاری احاطے میں بغیر کسی ٹکٹ یا روک تھام کے صرف اپنی شناخت کرا کے با آسانی اندر جا یا جاسکتا ہے۔
شہریوں کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کی نئی حکومت میں مثبت تبدیلی دیکھنے میں آرہی ہے جو کہ آنے والے وقت میں ملک اور عوام کے لیے اچھی ثابت ہوسکتی ہے۔

546422_6430393_updates.jpg

گورنر ہاؤس کی انتظامیہ نے جنگ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ شہریوں کے لیے گورنر ہائوس کھولنے کی اصل وجہ یہ ہے کہ انہیں چہل قدمی کے لیے پارک فراہم کیا جائے یہی وجہ ہے کہ ان کے لئے صبح سویرے6بجے کے اوقات رکھے گئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ شہر میں ناپید ہوتے عوامی پارک کے پیش نظر گورنر سندھ کی جانب سےیہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔

546422_7292571_updates.jpg

شہریوں کے لیے گورنر ہائوس کھولنے جانے کے بعد صفائی ستھرائی کےحوالے سے انتظامیہ کا کہنا تھا کہ یہاں صفائی کا خاص خیال رکھا جائے گا، یہ قومی اثاثہ ہے اس کی دیکھ بھال ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ یہاں کچرا پھنکنے کے لیےمخصوص کچرا دان بھی لگائے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ گورنر ہائوس کے پارک میں ایک مسجد بھی موجود ہے۔

546422_3778172_updates.jpg

شہریوں کے لیے گورنر ہائؤس کھولے جانے کے پہلے ہی روز وہاں کراچی کی ایک نجی یونیورسٹی کا شجرکاری مہم کا ایک گروپ بھی آیا ہوا تھا۔واضح رہے گورنرسندھ عمران اسماعیل کی ہدایت پر گورنر ہاؤس سندھ کاپارک عوام کے لیے آج( 7 ستمبر 2018 کی صبح سے کھول دیا گیا ہےجبکہ شہری گیٹ نمبر1 سےاپنی شناخت کرانے کے بعد گورنر ہاؤس میں داخل ہورہے ہیں۔

546422_1381098_updates.jpg

گورنرہاؤس میں داخلےکی ہدایات بھی جاری کردی گئیں ہیں جس کے مطابق گورنرہاؤس میں داخلے کا وقت پیر سے ہفتہ صبح 6بجے سے صبح 10بجے تک ہوگا جبکہ اتوار کے روز شام ساڑھے 4 سےساڑھے 6 بجے تک ہوگا۔
لنک
 
آخری تدوین:
Top