گوادر بندرگاہ کو مکمل طور پر فعال کر دیا گیا ہے: چیئرمین سی پیک اتھارٹی

جاسم محمد

محفلین
گوادر بندرگاہ کو مکمل طور پر فعال کر دیا گیا ہے: چیئرمین سی پیک اتھارٹی
Published On 31 May,2021 02:08 pm
603997_56700618.jpg

گوادر: (دنیا نیوز) چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم

باجوہ نے کہا ہے کہ گوادر پورٹ کو مکمل طور پر فعال کر دیا گیا، سامان کی ترسیل کیلئے آن لائن بکنگ کی جا سکتی ہے، گوادر سٹی کا ماسٹر پلان بھی منظور ہو چکا ہے۔

گوادر میں نیوز کانفرنس کے دوران خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ کا کہنا تھا کہ گوادر فری زون کے فیز ٹو پر کام جاری ہے، ڈھائی سال میں گوادر پورٹ سے منسلک منصوبوں پر تیزی سے کام ہوا۔ گوادر میں چین کے تعاون سے ہسپتال بھی تعمیر کیا جا رہا ہے۔ گوادر سٹی کا ماسٹر پلان بھی منظور ہو چکا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ گوادر ایئرپورٹ پر بھی تیزی سے کام جاری ہے۔ 3 سال کے دوران گوادرمیں 12 ہزارنوکریاں دی گئیں، وزیراعظم نے نوکریاں فراہم کرنے کیلئے خصوصی ہدایت دیں۔
 
Top