گلے، منہ اور تنفسی راستے کے امراض

گلے، منہ اور تنفسی راستے کے امراض
نگلنے میں تکلیفDysphagiaعلاج: (١) درد کو روکنے کے لئے پائی ری جے سک Paracetamol(Pyrigesic) ٹکیہ بڑوں کو دن میں تین بار دیں اور بچوں کو اس کا سیرپ١۔٢ چمچہ عمر اور وزن کے مطابق دن میں٣ بار دیں۔
(٢) التھروسینErythromycin(Althrocin) ٹکیہ٢٥٠ ملی گرام بڑوں کو دن میں٣ بار یا ٥٠٠ ملی گرام والی صبح شام دیں اور بچوں کو اس کا سیرپ آدھے سے ایک چمچہ تک عمر اور وزن کے حساب سے دیں. بہت کمسن بچوں کو اس کا ڈراپ دیں۔
گلے کا ورمPharyngitisاسباب:سردی لگنا، زہریلی گیس، آلودہ ہوا، زیادہ گرم یا خراش پیدا کرنے والی غذاؤں اور مشروبات کے استعمال، جراثیموں کے انفکشن سے زبان اور گلے کے اندر نرخرے میں ورم پیدا ہوجاتا ہے۔
علامات: زبان کی جڑ میںحلق کے نزدیک سبھی مقام متورم ہوتے ہیں، گلے میں التہاب اور سرخی ہوجاتی ہے، گلے میں گوند جیسا چپچپا بلغم لگا رہتا ہے جو پک کر پیپ دار ہوجاتا ہے اور اس میں گھاؤ ہوجاتے ہیں.مریض کو نگلنے میں درد اور چبھن ہوتی ہے. کبھی کبھی کافی سر درد اور١٠٠ ڈگری فارن ہائٹ تک بخار ہوجاتا ہے. قبض رہتا ہے. میگنی فائنگ گلاس یا فیرنجیل مرر(Pharyngeal mirror) سے معاینہ کرنے پر سافٹ پیلیٹ، کوا، ٹانسل اور حلق متورم اور سرخ دکھائی دیتے ہیں اور ان پر گھاؤ ہو سکتے ہیں. بار کھانسی اٹھتی ہے اور گلے میں خراش ہوتی ہے۔
علاج: (١) التھروسین Erythromycin(Althrocin)ٹکیہ ٢٥٠ ملی گرام بڑوں کو دن میں تین باریا ٥٠٠ ملی گرام والی صبح شام دیں اور بچوں کو اس کا سیرپ آدھے چمچے سے ایک چمچہ تک عمر اور وزن کے حساب سے دیں. بہت کمسن بچوں کو اس کا ڈراپ دیں۔
گلے پڑنا، ٹانسلائی ٹسTonsilitisاسباب: سردی لگنا، جراثیم کے انفکشن، آلودہ ہوا، انفکٹڈ دودھ پینا، موسم کا بدلنا، کئی مقامات کا پانی پینا، بلغم کی زیادتی، کھٹی چیزیں کھانا، آتشک، خناق، اسکارلٹ بخار اور دوسرے انفکشنوں میں دونوں ٹانسل بڑھ جاتے ہیں اور ان میں التہاب ہوجاتا ہے۔
علامات: ٹانسل سرخ اور متورم ہوجاتے ہیں. مرض زیادہ بڑھنے پر اس حصے میں پیپ پڑجاتی ہے جس سے مریض کو کھانا کھانے یا نگلنے اور بولنے میں بہت تکلیف ہوتی ہے. متورم جگہ پر درد ہوتا ہے. سر درد ، سانس لینے میں تکلیف،کم سنائی دینا،پورے جسم میں درد، آواز بیٹھ جانا، علاج نہ کرنے پر متورم جگہ پر پھوڑا ہوکر پھٹ جانے پر پیپ نکل آتے ہیں. زبان کو دبا کر گلے کو دیکھنے پر ٹانسلس سپاری کے مانند پھولے دکھائی دیتے ہیں اور سفید پیلے داغ رہتے ہیں. بچوں کو یہ بیماری زیادہ ہوتی ہے۔
علاج: (١)بلوسیف Cephalexin(Blucf) بڑوں کو ٢٥٠ سے ٥٠٠ ملی گرام کے کیپسول ہر ٦ گھنٹے بعد. مکمل فائدے کے لئے یہ دوا اسی طرح سے ٥ سے ١٠ دن تک جاری رکھیں۔
توجہ! سیفالوسپورین سے حساس افراد میں اور گردے کی خرابی میں اس کا استعمال نہ کریں۔
(٢) ایمپی سیلین (Ampicillin) کیپسول بڑوں کو٢٥٠ ملی گرام والا دن میں تین بار دیں اور بچوں کو اس کی ١٢٥ ملی گرام والی ٹکیہ دن میں تین بار اور کمسن بچوں کے لئے اس کا سیرپ آدھے سے ایک چمچہ دن میں تین بار دیں۔
(٣) سلور نائٹریٹ ١٨٠٠ ملی گرام٣٠ ملی لیٹر ڈسٹلڈ واٹر (آپ مقطر) میں گھول کر روئی کی پھریری سے لگائیں. پرانے امراض میں بہت ہی مفید ہے۔
(٤) التھروسینErythromycin (Althrocin) ٹکیہ ٢٥٠ ملی گرام بڑوں کو دن میں ٣ بار یا ٥٠٠ ملی گرام والی صبح شام دیں اور بچوں کو اس کا سیرپ آدھے سے ایک چمچہ تک عمر اور وزن کے حساب سے دیں. بہت کمسن بچوں کو اس کا ڈراپ دیں۔
گلے، منہ اور تنفسی راستے سے متعلق دوسری بیماریاں اس صفحے کے آخر میں لکھی گئی ہیں۔
 
Top