گلو ، گلو کردی میں اک دن بٹ ہوئی...........زریاب شیخ

zaryab sheikh

محفلین
جس طرح دنیا میں ہر انسان مختلف ہوتا ہے اسی طرح ہر عورت بھی مختلف ہوتی ہے اسی لئے ان عورتوں کو سب مرد ایک جیسے ہی لگتے ہیں ، عورت کو سمجھنا اتنا آسان نہیں اس کیلئے مرد کے پاس دماغ ہونا ضروری ہے لیکن عورت کی موجودگی میں استعمال کرنا منع ہے کیوںکہ اگر آپ عورت کو سمجھنے کیلئے دماغ پر زیادہ زور دیں گے تو آپ کے پاگل ہونے کا خدشہ ہے ، سائنس کی حالیہ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ جس طرح ہر مرد کی کامیابی کے پیچھے ایک عورت کا ہاتھ ہوتا ہے اسی طرح ہر عورت کی کامیابی کہ پیچھے ایک "گلو بٹ" کا ہاتھ ہوتا ہے یہ گلو بٹ ہر عورت کے اندر ہوتا ہے اور یہ کسی بھی وقت جاگ سکتا ہے، اگر کوئی مرد کسی غیر عورت سے مسکرا کر بات کرے تو ایسے موقع پر کوشش کرے کہ اس کی بیوی سامنے نہ ہو کیونکہ اس طرح اس کی بیوی کے اندر سویا ہوا گلو بٹ فوراً جاگ جائے گا اور بھلے آپ اس خاتون سے باجی باجی کہہ کر بات کر رہے ہوں آپ کی بیوی آپ پر شک ہی کرے گی ، سائنس کہتی ہے کہ جس طرح مسلم لیگ کا گلو بٹ گاڑیوں کے شیشے توڑتا ہے اسی طرح عورت کے اندر چھپا گلو بٹ اس کے دماغ کو ڈنڈے مارتا ہے جس کے بعد عورت کو کچھ سمجھ نہیں آتی اور وہ ایک دم سے غصے میں آجاتی ہے ، ہر مرد کو کوشش کرنی چاہیے کہ کوئی ایسا کام نہ کرے جس کی وجہ سے اس کی زندگی خراب ہوجائے، ہر عورت میں پیار اس کے غصے پر غالب آجاتا ہے ، ایک مرد کو خود کو ایسا بنانا چاہیے کہ عورت کو ہمیشہ اس پر پیار ہی آئے حتیٰ کہ عورت میں چھپے گلو بٹ کو بھی آپ سے پیار ہوجائے، ایک عورت کو سمجھنے کیلئے پہلے اس کے اندر موجود گلو بٹ کو سمجھنا ہوگا، اگر آپ اس گلوبٹ کو قابو میں کرلیں تو وہ عورت آپ سے نہ صرف خوش ہوگی بلکہ ہمیشہ آپ پر اپنی جان وارتی رہے گی ، ایک مرد جب اپنی بیوی کی بجائے کسی اور لڑکی پر ڈورے ڈالتا ہے تو اس عورت کا گلو بٹ اور اس کی بیوی کے گلو بٹ میں شدید دشمنی شروع ہوجاتی ہے اور ان دونوں بٹوں کے درمیان برا حال شوہر کا ہوتا ہے، اس لئے انسان جس سے پیار کرے تو اپنا تن ، من دھن بس اسی کیلئے رکھے، سائنس کہتی ہے کہ عورت میں اگر یہ گلو بٹ نہ ہو تو مردں کو قابو کرنا بہت مشکل ہوجاتا،
 
Top