گرجستان (جارجیا) کے دارالحکومت تفلیس کی چند تصاویر

ابوشامل

محفلین
انگریزی کے جارجیا کے مقابلے میں مجھے فارسی کا گرجستان اردو میں استعمال کے لیے زیادہ مناسب لگا۔ :)



شاید طفلس یا طفلیس ہی درست ہو گا، کیونکہ پہلے بہت سے غیر عرب مقامات کے نام بھی ط سے ہی لکھے جاتے تھے مثلا طوس، طہران، طبرستان وغیرہ۔۔ مگر عربی اور فارسی ویکیپیڈیا میں اس شہر کا نام تفلیس درج تھا تو میں نے بھی یہی استعمال کیا۔



شکریہ عمر بھائی :)

اردو کی پرانی کتابوں میں گرجستان ہی ملتا ہے، حتی کہ وہاں اسکاٹ لینڈ کے لیے اسکاچستان کا لفظ بھی پڑھا ہے، ہے نا مزیدار؟ویسے یہ ہر ملک کے نام کے آگے ’استان‘ لگانے کی ”بیماری“ میں نے ترکوں میں زیادہ دیکھی ہے۔ وہ بلغاریہ کو بلغارستان، عرب کو عربستان حتی کہ یونان کو یونانستان کہتے ہیں :)
خیر، طفلس کے معاملے میں آپ کی بات درست ہو سکتی ہے۔
 

حسان خان

لائبریرین
اردو کی پرانی کتابوں میں گرجستان ہی ملتا ہے، حتی کہ وہاں اسکاٹ لینڈ کے لیے اسکاچستان کا لفظ بھی پڑھا ہے، ہے نا مزیدار؟
پرانی کتابوں میں جرمنی کے لیے بھی المانیہ کا لفظ مل جاتا ہے۔
اسکاچستان لفظ پہلی دفعہ سن رہا ہوں، لیکن سننے میں مزے دار لگا۔ :)

ویسے یہ ہر ملک کے نام کے آگے ’استان‘ لگانے کی ”بیماری“ میں نے ترکوں میں زیادہ دیکھی ہے۔
ترکوں میں یہ بیماری فارسی گویوں سے منتقل ہوئی ہے۔ :)

اس کی چند مزید مثالیں ملاحظہ کیجئے:
serbia = سربستان
croatia = خرواتستان
armenia = ارمنستان
chechnya = چیچنستان
mongolia = مغولستان
hungary = مجارستان
 

ابوشامل

محفلین
پرانی کتابوں میں جرمنی کے لیے بھی المانیہ کا لفظ مل جاتا ہے۔
اسکاچستان لفظ پہلی دفعہ سن رہا ہوں، لیکن سننے میں مزے دار لگا۔ :)


ترکوں میں یہ بیماری فارسی گویوں سے منتقل ہوئی ہے۔ :)

اس کی چند مزید مثالیں ملاحظہ کیجئے:
serbia = سربستان
croatia = خرواتستان
armenia = ارمنستان
chechnya = چیچنستان
mongolia = مغولستان
hungary = مجارستان
المانیہ بالکل مقبولیت حاصل نہ کرسکا۔ شاید عربی ترکیب اور جنگ عظیم کی وجہ سے :)
 
Top