گاندھی اور قائد اعظم کا مکالمہ

الف نظامی

لائبریرین
ایک بار گاندھی نے قائد اعظم محمد علی جناح علیہ الرحمہ سے پوچھا:

Mr.Jinnah are you not an Indian first?​
مسٹر جناح کیا تم پہلے ہندوستانی نہیں ہو؟

قائد اعظم نے فرمایا:

No doubt an Indian first but a Muslim Foremost​
بیشک میں ایک ہندوستانی پہلے ہوں مگر ایک مسلمان اس سے بھی پہلے

یہ تھا وہ عظیم قائد جس نے اسلام کو مقدم جانا اور ایک لمھے کے لیے بھی اسے فراموش نہ کیا ۔ آج صرف کھوکھلے نعرے ہیں کہ ہم قائد و اقبال کے نظریے کے محافظ ہیں۔ آج اسلام دشمنوں کو خوش کیا جارہا ہے۔ نام کے مسلمان اندر سے غلامی غیروں کی۔

سنو قائد اعظم نے اجلاس عام پشاور 1945 عیسوی میں خطاب فرمایا:

ہمارا کوئی دوست نہیں ، ہمیں نہ انگریز پر بھروسہ ہے نہ ہندو بنیے پر۔ ہم دونوں کے خلاف جنگ لڑیں گے خواہ وہ آپس میں متحد ہی کیوں نہ ہو جائیں۔
 
arifkarim

معطل
ہمارا کوئی دوست نہیں ، ہمیں نہ انگریز پر بھروسہ ہے نہ ہندو بنیے پر۔ ہم دونوں کے خلاف جنگ لڑیں گے خواہ وہ آپس میں متحد ہی کیوں نہ ہو جائیں۔

فی الحال تو ہم ان دونوں فریقان کے خلاف لڑنے کی بجائے، انکے ''ساتھ'' ہی جنگ کر رہے ہیں ;)
 
طالوت

محفلین
قائد و اقبال کی اسلام سے محبت کو تو بڑا اچھالا جاتا ہے ، لیکن کیا کبھی غور کیا ہے کہ یہ دونوں حضرات کیسے مسلم تھے ؟
وسلام
 
طالوت

محفلین
حضور آپ شاید عبارت کو کچھ اور سمجھ بیٹھے ہیں ۔۔ میرا کہنے کا مطلب یہ ہے کہ ہر فرقہ ہر مسلک ہر مسلمان قائد و اقبال کو اسلام پسند اسلام کا حامی (اپنے اسلام کے مطابق) ثابت کرنے کی کوشش کرتا ہے ۔۔ اور دیکھنے کی ضرورت یہ ہے کہ وہ ہم جیسے ڈیڑھ اینٹ کی مسجد والے مسلم تھے ۔۔ ؟
وسلام
 
زینب

محفلین
ہم ہر بات میں برائی کا پہلو کیوں دیکھتے ہیں اچھی بات کو اچھی نظر سے دیکھنا چاہیےنا
 
طالوت

محفلین
ہم سوال کے جواب دینے پر جتنا وقت صرف کرتے ہیں اگر وہ وقت سوال کو سمجھنے میں صرف کریں تو بہت سی الجھنوں سے بچا جا سکتا ہے ۔۔ کیونکہ سوال کا سمجھ جانا ہی دراصل اس کا درست جواب ہوا کرتا ہے ۔۔
وسلام
 
طالوت

محفلین
قومی شخصیات "قومی" قوم کی وجہ سے ہوتی ہیں ، اصل بات یہ ہے کہ اٹھائی جانے والی انگلی اٹھانے کے قابل ہو ۔۔
وسلام
 
طالوت

محفلین
سوال اپنی کم علمی کی وجہ سے کیا جاتا ہے اور انگلی اپنے علم کی وجہ سے اٹھائی جاتی ہے ۔۔
وسلام
 
فرخ منظور

لائبریرین
ہاں، یہ ہوئی نا ذرا واضح عبارت۔ ورنہ آج کل کچھ لوگوں کو قومی شخصیات پر انگلی اٹھانے کا شوق چرایا ہے۔

قائدِ اعظم محمد علی جناح ایک اچھے انسان تھے کوئی فرشتے یا پیغمبر نہیں تھے - جس طرح کسی ایک اچھے انسان میں اچھائیاں اور برائیاں دونوں پائی جاتی ہیں اس طرح ان میں بھی پائی جاتی تھیں - قائداعظم کی شخصیت اور پرسانالٹی کو سمجھنے کے لئے سعادت حسن منٹو کا خاکہ "میرا صاحب" ضرور پڑھیں اور میرا خیال ہے کہ کسی بھی شخصیت کو پوجنا اور اسے اس سنگھاسن پر بٹھا دینا جہاں سے وہ انسان نہیں کوئی دیوتا نظر آئے کوئی زیادہ اچھی بات نہیں - :)
 
سخنور میرے خیال میں اس موضوع میں کوئی ایسی بات نہیں کہی گئی جس میں قائد اعظم محمد علی جناح کو دیوتا کہا گیا ہو۔ موضوع زیر بحث کے حوالے سے کچھ کہہ سکیں تو نوازش۔
والسلام مع الاکرام
 
فرخ منظور

لائبریرین
سخنور میرے خیال میں اس موضوع میں کوئی ایسی بات نہیں کہی گئی جس میں قائد اعظم محمد علی جناح کو دیوتا کہا گیا ہو۔ موضوع زیر بحث کے حوالے سے کچھ کہہ سکیں تو نوازش۔
والسلام مع الاکرام

قبلہ میں نے قائداعظم کے حوالے سے ہی بات کی ہے ورنہ لوگ تو سنجیدہ دھاگوں میں بھی چہلیں کرتے نظر آتے ہیں - میرا خیال ہے آپ نے انہیں تو کبھی ایسی سرزنش نہیں کی ہوگی - :) تو بھائی مجھ سے کیا دشمنی ہے؟
 
قبلہ آپ سے دشمنی؟
ممکن نہیں ہے:)
کوئی بات بری لگی ہو تو دست بستہ معذرت۔
 
آبی ٹوکول

محفلین
ایک بار گاندھی نے قائد اعظم محمد علی جناح علیہ الرحمہ سے پوچھا:

mr.jinnah Are You Not An Indian First?​
مسٹر جناح کیا تم پہلے ہندوستانی نہیں ہو؟

قائد اعظم نے فرمایا:

no Doubt An Indian First But A Muslim Foremost​
بیشک میں ایک ہندوستانی پہلے ہوں مگر ایک مسلمان اس سے بھی پہلے

یہ تھا وہ عظیم قائد جس نے اسلام کو مقدم جانا اور ایک لمھے کے لیے بھی اسے فراموش نہ کیا ۔ آج صرف کھوکھلے نعرے ہیں کہ ہم قائد و اقبال کے نظریے کے محافظ ہیں۔ آج اسلام دشمنوں کو خوش کیا جارہا ہے۔ نام کے مسلمان اندر سے غلامی غیروں کی۔

سنو قائد اعظم نے اجلاس عام پشاور 1945 عیسوی میں خطاب فرمایا:

ہمارا کوئی دوست نہیں ، ہمیں نہ انگریز پر بھروسہ ہے نہ ہندو بنیے پر۔ ہم دونوں کے خلاف جنگ لڑیں گے خواہ وہ آپس میں متحد ہی کیوں نہ ہو جائیں۔

سلام ہو اے میرے عظیم قائد تیری عظیم فراست کو تونے گاندھی جیسے عالمی لیڈر کو سیاسی شکست دی
سلام ہو تیری عظیم دیانت کو اے میرے عظیم قائد کہ تونے مسلمانوں کہ ساتھ کیا ہوا ہر ہر وعدہ پورا کیا ۔
سلام ہو تیری عظیم امانت کو اے میرے عظیم قائد کہ تونے مسلمانوں کو ایک عظیم فلاحی مملکت بطور امانت سونپی
سلام ہو تیری عظیم لیاقت کو اے میرے عظیم قائد کہ تونے اپنی ولولہ انگیز قیادت سے مسلمانوں کو شاطر انگریز اور چاترہندو بنئیے سے نجات دلائی
 
Top