کے پی حکومت کی افغان مہاجرین کے پاکستان میں مزید قیام کی مخالفت

جاسم محمد

محفلین
کے پی حکومت کی افغان مہاجرین کے پاکستان میں مزید قیام کی مخالفت
ویب ڈیسک 2 گھنٹے پہلے
1696361-shoukatyousafzai-1560005855-509-640x480.jpg

وفاقی حکومت افغان مہاجرین کے پاکستان میں قیام کی 30 جون کو ڈیڈ لائن میں مزید توسیع نہ کرے، شوکت یوسفزئی ۔ فوٹو : فائل

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے افغان مہاجرین کے پاکستان میں مزید قیام کی مخالفت کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے افغان مہاجرین کے پاکستان میں مزید قیام کی مخالفت کی ہے اس ضمن میں صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسف زئی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت سے سفارش کی ہے کہ افغان مہاجرین کے پاکستان میں قیام کی ڈیڈ لائن 30 جون کو ختم ہورہی ہے اس میں مزید توسیع نہ کی جائے۔

وزیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ ہم نے افغان مہاجرین کی 40 سال مہمان نوازی کی لیکن ان کی وجہ سے کے پی سمیت پورے ملک میں امن و امان کے مسائل ہیں، کاروبار اور انفراسٹرکچر بھی تباہ ہو چکا ہے، افغان مہاجرین اپنے وطن جاکر پاکستان کے خلاف موجود جذبات کا خاتمہ کریں۔
 
افغانستان میں امن آئے ایک عرصہ بیت گیا ہے۔ اس تناظر میں افغانیوں کا پاکستان میں مزید قیام بلاجواز ہے۔
 
Top