کینیڈا میں قیامت خیز گرمی کا 126 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، 233 ہلاکتیں

جاسم محمد

محفلین
کینیڈا میں قیامت خیز گرمی کا 126 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، 233 ہلاکتیں
ویب ڈیسک 2 گھنٹے پہلے
2196303-canadaheatweave-1625047093-399-640x480.jpg

سرد ترین ملک کینیڈا میں پہلی بار ایئر کنڈیشنرز کی فروخت میں اضافہ ہوا، فوٹو: فائل

برٹش کولمبیا: کینیڈا میں اچانک پڑنے والی قیامت خیز گرمی سے صوبے برٹش کولمبیا میں ایک ہفتے کے دوران ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 233 ہوگئی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا کے شہر وینکوور میں چوبیس گھنٹوں کے دوران ہیٹ ویو سے 69 اموات ہوئیں جب کہ صوبے بھر میں یہ تعداد 100 سے زائد ہے اس طرح ایک ہفتے سے جاری قیامت خیز گرمی میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 233 ہوگئی ہے۔

اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ زیادہ تر ہلاکتیں حبس اور دم گھٹنے کے باعث ہوئیں، ہلاک ہونے والے زیادہ تر معمر افراد تھے تاہم کچھ خواتین اور بچے بھی ہیٹ ویو کا شکار ہوئے۔ وینکوور کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سرد ترین ملک کینیڈا میں جمعے کے بعد سے درجہ حرارت میں اضافہ ہونا شروع ہوا جو اب 49.5 سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا جس سے شدید گرمی کا 126 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔

کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا میں شدید گرمی سے نظامِ زندگی مفلوج ہے، سرد موسم کے عادی شہری چلچلاتی دھوپ اور آگ برساتے سورج سے پریشان آگئے ہیں۔ ملک بھر میں ایئر کنڈیشنر کی فروخت میں ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ کینیڈا میں مزید کئی روز تک شدید گرمی کی لہر جاری رہے گی۔ شہریوں کو ہیٹ ویو سے بچاؤ کے لیے آگاہی پمفلٹ بھی تقسیم کیے گئے ہیں۔

اب تک اچانک پڑنے والی شدید ترین گرمی کی وجوہات کا تعین نہیں کیا جا سکا ہے تاہم ماہرین ماحولیات موسمی تغیرات کی وجہ دنیا میں ماحول دشمن اقدامات کو قرار دیتے ہیں۔
 

سیما علی

لائبریرین
کینیڈا اور امریکہ میں گرمی کے نئے ریکارڈ: درجنوں ہلاکتیں، واشنگٹن میں بھی لوڈ شیڈنگ
30 جون 2021، 11:41 PKT
اپ ڈیٹ کی گئی 18 منٹ قبل
_119142101_hi068272560.jpg

،تصویر کا ذریعہREUTERS

،
تصویر کا کیپشن
مغربی کینیڈا اور امریکی بحر الکاہل کے شمال مغرب میں درجہ حرارت ریکارڈ سطح تک پہنچ گئے ہیں

کینیڈا میں گرم موسم کے پچھلے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں اور گرمی کی شدید لہر سے درجنوں افراد ہلاک ہو گئے ہیں ۔

وینکوور میں پولیس نے جمعہ سے اب تک اچانک اموات کی 130 اطلاعات پر کارروائی کی ہے۔ ان اموات میں اکثریت عمر رسیدہ افراد یا ایسے افراد کی ہے جو پہلے سے کسی عارضے میں مبتلا تھے۔

کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا میں مسلسل تیسرے روز گرم موسم کے نئے ریکارڈ قائم ہو رہے ہیں۔ برٹش کولمبیا کے علاقے لٹن میں انچاس اعشاریہ چھ سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

امریکہ کے شمال مغربی علاقے بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں اور وہاں بھی موسم کی حرارت کی وجہ سے اموات ہوئی ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ کسی ایک علاقے میں موسم کی شدت کو عالمی حدت سے جوڑنا مشکل ہے لیکن دنیا کے موسموں میں مزید تغیر کی توقع کی جانی چاہیے۔

_119141706_hi068273060.jpg

،تصویر کا ذریعہREUTERS

رواں ہفتے سے قبل کینیڈا میں درجہ حرارت کبھی 45 سینٹی گریڈ سے اوپر نہیں گیا۔

منگل کے روز وینکوور کے نواحی علاقے برنابی میں کینیڈین پولیس کے سربراہ نے شہریوں سے درخواست کی تھی کہ وہ ’اپنے ہمسائیوں کی خبر رکھیں، خاندان کے افراد کی دیکھ بھال کریں اور اپنے جاننے والے بزرگوں کا خیال کریں۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ’یہ ہیٹ ویو کمزور افراد خاص کر بوڑھوں اور طبی مسائل کا شکار دیگر افراد کے لیے جان لیوا ثابت ہو سکتی ہے، لہذا ضرروری ہے کہ ہم ان کی دیکھ بھال کریں۔‘
کینیڈا میں شدید گرمی کا ریکارڈ، درجنوں افراد ہلاک - BBC News اردو
 
Top