الف نظامی
لائبریرین
لاہور( کورٹ رپورٹر ) لاہور ہائیکورٹ نے کینال روڈ پر یلوٹرین کے ممکنہ پراجیکٹ کے لیے حکومت کو درختوں کی کٹائی سے روک دیا ، جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس د یئے کہ عدالت کینال روڑ پر موجود درختوں کی کٹائی کی اجازت نہیں دے گی۔
ممبر جوڈیشل کمیشن نے دلائل دیے کہ حکومت کینال پر یلو ٹرین کا پروجیکٹ لا رہی ہے ، اس پروجیکٹ سے کینال روڑ سے درخت کاٹے جانے کا امکان ہے ۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ ہم کینال روڑ پر درخت کاٹنے کی اجازت بالکل نہیں دینگے ۔ لاہور میں صرف درختوں کی خوبصورتی کینال پر ہی ہے ۔