کیا ہندی اردو پر غالب آ جائے گی؟

واصف حسین

محفلین
آپ نے مشہور انگریزی فلمیں اور بچوں کیلئے کارٹون اردو ترجمہ کے ساتھ کی سی ڈی بازار میں ضرور دیکھی ہوں‌گی۔ اس ترجمہ کا زیادہ تر کام انڈیا میں ہو رہا ہے اور عموما یہ ہندی زبان ہے جو اردو کا لیبل لگا کر پاکستان بھیجی جاتی ہے۔
ان ترجموں کو جس طرح پزیرائی مل رہی ہے، 10 سال بعد پاکستان میں شائد ہی کوئی شخص ایسا ملے جو ہندی اور اردو میں فرق بتا سکے۔
یہ ہمارے لیئے لمحہء فکریہ ہے۔ صدیوں سے جاری قومی تشخص کی جنگ پاکستان کے معرضِ وجود میں آنے سے ختم نہیں ہوئی بلکہ اس کا طریقہ کار تبدیل ہوا ہے۔
میں اردو ویب کے توسط سے اس اہم نکتے کی طرف نہ صرف آپکی توجہ مبزول کروانا چاہتا ہوں بلکہ یہ بھی چاہتا ہوں کہ ہم سب مل کر اس کا کوئی حل سوچیں۔
 

قیصرانی

لائبریرین
واصف حسین صاحب، سب سے پہلے تو آپ کو خوش آمدید۔ اس سلسلے میں آپ سے درخواست بھی ہے کہ اس دھاگےپر تشریف لے جائیں اور وہاں نیا پیغام پر کلک کریں اور اپنا تعارف (جتنا چاہیں‌:)) وہاں کرا دیں تاکہ ساری محفل آپ سے واقف ہو سکے :)

ہندی اور اردو کی جہاں تک بات ہے، تو واقعی یہ نکتہ قابلٍ غور ہے۔ لیکن اس سلسلے میں ہمیں لالہ جی کا شکر گزار ہونا چاہیے کہ ہم پر دو مختلف احسان کر رہا ہے۔

پہلا احسان تو یہ کہ وہ اپنی زبان کو اتنا دقیع اور مشکل کرتا جا رہا ہے کہ ایک عام بندہ بھی ہندی اور اردو کا فرق سمجھنے لگ گیا ہے

دوسرا احسان یہ کہ جو فلم اردو سب ٹائٹلز کے ساتھ آتی ہے، وہ اردو ہی میں لکھی ہوتی ہے نہ کہ ہندی یا گورمکھی فانٹ میں۔

باقی یہ بات کہ فلموں پر لکھا ہوتا ہے، تو یہ کور صرف پاکستان میں چھپتے ہیں۔ ہمارے اپنے مفاد پرست اور بے وقوف بھائی اپنے سرمایہ کو کھرا کرنے کے لیے ہندی والی ترجمہ شدہ فلموں کو اردو لکھتے ہیں۔

لیکن یہ موضوع کافی اہم ہے۔ اس پر امید ہے کہ آپ اور ہم بات چیت جاری رکھیں گے۔

غلام
 

دوست

محفلین
بات تو آپ کی ٹھیک ہے۔
پر چند الفاظ کا ہی ہیر پھیر ہے اردو اور ہندی میں اور کیا ہے؟؟
خطرہ جس چیز کو ہے وہ ہے رسم الخط۔ ہندی اردو سے مختلف اسی لیے ہے کہ دیوناگری میں غالب کو گالب اور خبر کو کھبر لکھا جاتا اور پڑھا جاتا ہے۔
ہمیں بھی کوشش کرنی چاہیے۔ ہمارے تو ٹیلی وژن والے اتنے شیر ہیں کبھی اردو ڈبنگ والے پروگرام پیش کیے جاتے تھے اب ان کی بلا جانے مجھے اب آکر سمجھ آنے لگی ہے کہ کارٹون کیا ہوتے ہیں۔ اور کیا کہتے ہیں اور وہ بچوں کو سائنسی کارٹون دکھا کر ان کی تربیت کرنا چاہ رہے ہیں بچہ کیا جانے انگریزی۔ نتیجہ میں بچے صرف ان کی حرکات دیکھ کر خوش ہولیتے ہیں۔
 
دوست کا نکتہ بہت اہم ہے۔ اردو ہندی کو ہندوستانی بھی کہا جاتا ہے اور یہ دونوں زبانیں ہندوستانی لکھنے کی دو صورتیں ہی ہیں، جب فارسی رسم الخط میں لکھو تو اردو ، دیونا گری میں لکھو تو ہندی ۔ بولو تو ایک ہی ہیں ، سنسکرت کے الفاظ زیادہ استعمال کرو تو کہہ لو کہ ہندی ہے ، فارسی عربی زیادہ استعمال کرلو تو اردو ، عام بول چال کی زبان بولو تو ہندوستانی جو اردو ہی ہے ہندی کی جدید شکل۔
 
Top