کیا جمیل نوری نستعلیق پر مزید کام ہونا چاہئے؟

ابن سعید بھائی، کیا مندرجہ بالا پوسٹ میں موجود ترسیمہ جات کی لسٹ اور بغیر ترسیموں والا فانٹ آپکے زیر تکمیل پروف ریڈنگ اطلاقیہ کیلئے کارآمد رہے گا؟ اس اطلاقیہ کے ارتقاء سے متعلق آپکے جواب کے منتظر ہیں۔
یہ ساری فائلیں بہت مفید ہوں گی۔ در اصل اس ویک اینڈ ہم دیگر ترجیحات میں الجھ گئے اس لیے اطلاقیے کی پیش رفت ڈھانچے سے آگے نہیں بڑھ سکی۔ اب شاید جمعرات کو اس پر دوبارہ کام کر سکیں۔ :) :) :)
 
پوسٹ سکرپٹ ناموں کے لئے کون سا کی بورڈ لے آؤٹ استعمال ہو رہا ہے؟ اس کا ڈاؤنلوڈ لنک مل جائے تو اچھا ہو گا۔ میں اپنا بنایا ہوا لے آؤٹ استعمال کرتا ہوں اور اس میں اعراب مختلف ہیں۔

جزاک اللہ اسد ۔ ہم پوسٹ اسکرپٹ ناموں کی کنورژن کیلئے نبیل بھائی کا تخلیق کردہ اطلاقیہ استعمال کر رہے ہیں۔ یہ اطلاقیہ بمع سورس جس میں ان اعراب کی اقدار موجود ہیں یہاں سے حاصل کر لیں۔ ہمارا ارادہ تھا کہ ان ترسیمہ جات کو ہزار ہزار کی تعداد میں تقسیم کر کے اہل محفل میں بانٹ دیں گے۔ یوں یہ کام جلد از جلد مکمل ہو سکے گا۔
کچھ سال قبل محترم الف نظامی صاحب نے مختلف فانٹس کی ساخت اور رفتار معلوم کرنے کیلئے ایک اطلاقیہ بنایا تھا لیکن اسکا ربط کہیں کھو گیا ہے۔ اگر انکے پاس موجود ہو تو یہیں پوسٹ کر دیں۔ ہو سکتا ہے وہ اس سلسلہ میں کام آسکے؟
تب تک ابن سعید بھائی کے اطلاقیہ کا انتظار کرتے ہیں۔۔۔
 

شاکرالقادری

لائبریرین
مختلف فونٹ کے ترسیمہ جات کو اوور لیپ کرنے سے مسائل بڑھیں گے کیوں کہ ریڈیبلٹی نہیں رہے گی۔ اوپر تلے رکھ کر ایک ہی فونٹ کے دو مماثل ترسیمہ جات کا موازنہ کیا جا سکتا ہے تاکہ ان کی بیس لائن، اونچائی اور ایسے دیگر فیچرز کا موازنہ کیا جا سکے۔ ان کاموں کے لیے ایک ایپلیکیشن کا خاکہ ہمارے ذہن میں ہے جس پر کسی وقت شاکرالقادری چاچو سے بات ہوئی تھی ہماری۔ :) :) :)
وہ تو ہم نے اپنے تاج نستعلیق کے ہلکے اور بھاری پن کو چانچنے کے لیے ایک آئیڈیا دیا تھا اور ہمارے برخوردار بھتیجے نے ایک ویب اپلی کیشن بنا دی تھی جس میں اوپر نیچے مختلف تہوں میں ایک ہی فون کے ترسیموں کو رکھ کر چانچا جانا مقضود تھا۔ مجھے لگتا ہے موجودہ مقاضد کے لیے بھی یہ اپلی کیشن مفید ہوگی
 

قیصرانی

لائبریرین
ایک سوال، کیا جمیل نوری نستعلیق یا کسی بھی نستعلیق کو اگر ہم ایسا بنانا چاہیں جیسا عام انسان لکھتا ہے، یعنی باریک قلم سے، تو کیا یہ ممکن ہے؟ موجودہ فانٹ سے اس کو اخذ کیا جا سکتا ہے؟
 

اسد

محفلین
ایک سوال، کیا جمیل نوری نستعلیق یا کسی بھی نستعلیق کو اگر ہم ایسا بنانا چاہیں جیسا عام انسان لکھتا ہے، یعنی باریک قلم سے، تو کیا یہ ممکن ہے؟ موجودہ فانٹ سے اس کو اخذ کیا جا سکتا ہے؟
نقطہ دار نستعلیق کے مناظر ذیشان حیدر
تحریری نستعلیق فونٹ کی تیاری باسم
 

arifkarim

معطل
ایک سوال، کیا جمیل نوری نستعلیق یا کسی بھی نستعلیق کو اگر ہم ایسا بنانا چاہیں جیسا عام انسان لکھتا ہے، یعنی باریک قلم سے، تو کیا یہ ممکن ہے؟ موجودہ فانٹ سے اس کو اخذ کیا جا سکتا ہے؟
پاک ڈیٹا کا ایک فانٹ پنسل نویس خط نما سرور پر موجود ہے۔ کاپی رائٹ ایشوز کی وجہ سے اسکا عام اجراء نہیں کیا گیا۔ اگر آپکو درکار ہے تو ذاتی پیغام پر رابطہ کر لیں۔
 
Top