کیا بے چارے غریب کی عزتِ نفس ایک بار پھرحکمرانوں کے ہاتھوں مجروح ہونے جا رہی ہے؟

زیرک

محفلین
کیا بے چارے غریب کی عزتِ نفس ایک بار پھرحکمرانوں کے ہاتھوں مجروح ہونے جا رہی ہے؟
وزیراعظم عمران خان کی جانب سے احساس پروگرام کے اجراء کا اعلان کیا گیا ہے جس کے تحت غریب مستحق افراد کو 20 کلو آٹے کا تھیلا، 3 کلو چینی اور 5 کلو گھی خریدنے کے لیے امدادی رقم دی جائے گی۔ اللہ کرے امداد کے نام پر ایک اور نمائشِ حکمران اشتہاری پروگرام نہ شروع کر دیا جائے، اگر ایسا ہوا تو سوائے افسوس کے کیا کیا جا سکتا ہے۔ ماضی میں شہباز شریف کے غرباء کے لیے بنائے گئے نمائشی امدادی پروگراموں اور بے نظیر انکمسپورٹ پروگرام کی مخالفت کرنے والا، اب اگر لوگوں کو امداد دے کر اپنی واہ واہ کروائے گا تو اس میں اور ان میں کیا فرق رہ جائے گا؟ بے نظیر انکم سپورٹ تو پھر بھی قدرے مناسب سیٹ اپ تھا، اگر اس پروگرام کا نام اچھا نہں لگتا تو اس کا نام صرف انکم سپورٹ کر دیں کم از کم اس کے ذریعے لوگوں کو ایک عزت دارانہ طریقے سے گھر بیٹھے امداد تو مل جاتی ہے۔ اگر اب بھی شہبازشریف ماڈل کو دھرایا جائے گا اور اپنی واہ واہ کروانے کے لیے دوسروں کی عزتِ نفس سے کھیلا جائے گا تو یاد رکھنا ایک اللہ کی ذات بھی ہے، جب وہ نیچے سے زمین کھینچتی ہے تو پھر کچھ باقی نہیں بچتا۔ کیا غریب کی عزتِ نفس ایک بار پھرحکمرانوں کے ہاتھ سے مجروح ہونے جا رہی ہے؟ میں الزام نہیں لگا رہا لیکن ایک ممکنہ نقصان کے بارے بتانا میرا فرضِ انسانی بنتا ہے،تھوڑا انتظار کیجئے آپ کو سچ جھوٹ کا پتا چل جائے گا۔
 

جاسم محمد

محفلین
وزیراعظم عمران خان کی جانب سے احساس پروگرام کے اجراء کا اعلان کیا گیا ہے جس کے تحت غریب مستحق افراد کو 20 کلو آٹے کا تھیلا، 3 کلو چینی اور 5 کلو گھی خریدنے کے لیے امدادی رقم دی جائے گی۔
امریکہ میں ان بنیادی ضروریات کے لئے پیسے نہیں دئے جاتے بلکہ راشن کارڈز ملتے ہیں۔ امدادی رقم دینے سے پروگرام میں کرپشن کی راہیں کھلتی ہیں۔ بہتر ہوتا اگر صحت کارڈ کی طرح صرف راشن کارڈ بانٹ دئے جاتے۔
 
Top