کیا اردو حروف کی بصری شناخت ممکن ہے؟

قسیم حیدر

محفلین
انگریزی کے حروف کی شناخت کے لیے بصری شناخت کے سافٹ ویئر استعمال کیے جاتے ہیں۔ اس یسے یہ فائدہ ہوتا ہے کہ جو بھی صفحہ سکین کیا جاتا ہے سافٹ وہئر اس پر لکھے ہوئے حروف کو پہچان کر انہیں ٹیکسٹ میں بدل دیتا ہے۔ ( آپٹیکل کیریکٹر ریکگنیشن)۔ کیا ایسا ممکن ہے کہ اردو صفحات کی سکنینگ میں بھی یہ طریقہ استعمال کیا جا سکے۔ اگر اس میں کامیابی ہو جائے تو کتابوں کو ڈیجیٹائز کرنے کی رفتار میں حیرت انگیز تیزی آ سکتی ہے۔ کیوں کہ اس صورت میں یہ کتابیں صرف سکین کرنی پڑیں گی اور ان پر لکھے پوئے الفاظ کو بصری شناخت کا سافٹ ویئر یونی کوڈ میں بدل دے گا۔ اس طرح ٹائپننگ میں ضائع ہونے والا وقت بچ سکتا ہے۔ یہ تجویز میرے ذہن میں ہے لیکن میں اس کی تکنیکی تفصیلات سے واقف نہیں ہوں۔ اردو کی ترویج سے دلچسپی رکھنے والے پروگرامر حضرات کے لیے صلائے عام ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
قسیم حیدر، یہ آپ نے ملین ڈالر کویسچن پوچھا ہے۔ ہم اس موضوع پر پہلے بھی کئی مرتبہ سر کھپائی کر چکے ہیں۔ یہ ربط ملاحظہ فرمائیں:

http://www.urduweb.org/mehfil/viewtopic.php?t=3729

ایسا اگرچہ ناممکن نہیں ہے لیکن یہ حد درجے مشکل ضرور ہے۔
 
Top