کیا آپ کو معلوم ہے یہ دنیا کا مہنگا ترین سوراخ ہے اور اگر اس کے پاس سے بھی کوئی چیز گزرے تو یہ اسے

کعنان

محفلین
کیا آپ کو معلوم ہے یہ دنیا کا مہنگا ترین سوراخ ہے اور اگر اس کے پاس سے بھی کوئی چیز گزرے تو یہ اسے اندر کھینچ لیتا ہے، یہ دراصل کیا چیز ہے؟ جان کر آپ کی حیرت کی بھی انتہا نہ رہے گی
16 اگست 2016
news-1471355195-9852_large.jpg

ماسکو (مانیٹرنگ ڈیسک) روس کے علاقے مشرقی سائبیریا میں موجود یہ سوراخ دنیا کا مہنگا ترین سوراخ ہے، اور ساتھ ہی یہ خطرناک ترین سوراخ بھی ہے کیونکہ اس کے اوپر سے پرواز کرنے والی کوئی بھی چیز اس کے اندر جا گرتی ہے ۔ دراصل یہ ہیرے کی کان ہے جس میں 13 ارب پاﺅنڈز (تقریباً 17 کھرب 60 ارب 2 کروڑ 64 لاکھ روپے) مالیت کے ہیرے کے ذخائر موجود ہیں۔ اس گڑھے کی گہرائی 1 ہزار 722 فٹ اور قطر ایک میل کے لگ بھگ ہے۔ اس گڑھے کے اوپر سے ہیلی کاپٹروں کو گزرنے کی اجازت نہیں ہے کیونکہ اس میں اتنی کشش ہے کہ اس کے اوپر سے کوئی ہیلی کاپٹر گزرے تو یہ گڑھا اسے اپنے اندر کھینچ لیتا ہے، یہی نہیں بلکہ اس کے قریب سے بھی کوئی چیز گزرے تو یہ اس کی کشش اس کو اپنے اندر کھینچ لیتی ہے۔ برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق اس کان کا نام میر مائن (Mir Mine) ہے اور اسے ”ہیروں کا شہر“ بھی کہا جاتا ہے۔ اس کان میں ہیرے کے اس قدر ذخائر تھے کہ دوسری جنگ عظیم میں تباہ و برباد ہو جانے والے سوویت یونین کو اس خزانے نے چند سالوں میں عالمی سپر پاور بنا دیا تھا۔


رپورٹ کے مطابق 2004ء میں اس گڑھے سے ہیروں کی نکاسی بند کر دی گئی تھی اور اس کی بجائے یہاں کئی انڈرگراﺅنڈ سرنگیں بنائی گئی ہیں جن سے 2014ء میں 60 لاکھ قیراط خام ہیرے نکالے گئے۔ آغاز میں کئی ہیلی کاپٹروں کے ساتھ یہ واقعہ پیش آیا کہ جب وہ اس گڑھے کے اوپر سے گزرے تو انہیں شدید کشش کا سامنا کرنا پڑا تاہم خوش قسمتی سے ان میں سے کوئی ہیلی کاپٹر گرا نہیں۔ اس کے بعد اس کے اوپر سے ہیلی کاپٹروں کے گزرنے پر پابندی عائد کر دی گئی۔ رپورٹ کے مطابق یہ گڑھا روسی کمپنی الروسا (Alrosa) کی ملکیت ہے جو ہیروں کی عالمی پیداوار کا ایک چوتھائی پیدا کرتی ہے۔ اپنے عروج کے دنوں میں اس کان سے سالانہ 20 لاکھ قیراط ہیرے پیدا کیے جاتے تھے جو دنیا کی کل پیداوار کا 23 فیصد تھے۔


2010ء میں اے بی ایلیس (AB Elise) نامی کمپنی نے اس گڑھے میں ایک شہر بسانے کا اعلان کیا تھا جہاں 1 لاکھ لوگ کے لیے گھر بنائے جانے تھے اور ان گھروں کو سولر پاور پلانٹ سے بجلی فراہم کی جانی تھی۔ تاہم اس خواب کی تعبیر پانے کے لیے ضروری ہے کہ یہاں موجود سرنگوں سے بھی ہیرے نکالنے کا کام روک دیا جائے۔

ویڈیو


ح

 
Top