کیا آپ اس سوال کا جواب دے سکتے ہیں؟

محمد وارث

لائبریرین
اس طرح کی انگریزی اور اردو اصطلاحات میں بھی سید ذیشان کی طرح بھول چکا ہوں مگر دوسرے طریقے سے حل نکالا ۔ میں نے ڈھونڈا کہ ایک سے شروع کرنے کے بعد وہ پہلا کون سا ہندسہ ہوگا جس سے تین، چار اور پانچ تقسیم ہوجائیں ۔ جواب وہی ہے جو وارث بھائی نے بتایا
جی ہاں، یہ ایل سی ایم یا ذو اضعاف اقل نکالنے کا ایک اور مختصر طریقہ ہے، بہت چھوٹے بچوں کے لیے ملٹی پلز والا بہتر رہتا ہے، کچھ بڑے ہو جائیں یا بڑے ہندے آ جائیں جیسے 5، 9 اور 11 تو پھر دوسرے والا بہتر رہتا ہے۔
 
محمد وارث

لائبریرین
ذواضعاف اقل کا طریقہ فقط اس وقت ایپلائی ہو سکتا تھا اگر تینوں لائٹ ہاؤس بالترتیب تین، چار اور پانچ سیکنڈ کے بعد فقط ایک قلیل ترین وقت کے لئے جھپکتے۔ اور سوال یہ ہوتا کہ تینوں بیک وقت کب جھپکیں گے۔
جبکہ یہاں تین تین سیکنڈ کا وقفہ ہے جلنے اور بجھنے کا۔
تین سیکنڈ کا فقط تین والے کے لیے ہے۔ چار والے کے لیے چار سیکنڈ کا وقفہ ہے اور پانچ والے کے لیے پانچ کا وقفہ، یعنی ملٹی پلز ہی چل رہے ہیں۔
 
اس سے جواب پر فرق نہیں پڑے گا، مثال کے طور پر

3 والا: پہلے تین سیکنڈ جلا، اگلے تین سیکنڈ بجھا کل چھ سیکنڈ ہو گئے، اگلے تین سیکنڈ جلا کل 9 سیکنڈ ہو گئے، پھر اگلے تین سیکنڈ بجھا 12 سیکنڈ ہو گئے، یہ 3 کا پہاڑا ہی چل رہا ہے۔ اسی طرح 4 اور 5 کا۔ ان تینوں کا اشتراک 60 ویں سیکنڈ پر ہی ہوگا۔
میرا خیال یہ ہے کہ 60ویں سیکنڈ پر تینوں اکٹھے بجھیں گے نہیں، بلکہ جل اٹھیں گے۔
 
یاز

محفلین
تین سیکنڈ کا فقط تین والے کے لیے ہے۔ چار والے کے لیے چار سیکنڈ کا وقفہ ہے اور پانچ والے کے لیے پانچ کا وقفہ، یعنی ملٹی پلز ہی چل رہے ہیں۔
جی بالکل ایسا ہی ہے۔
میں یہ کہنا چاہ رہا تھا کہ چونکہ بلب کے بجھنے کا وقت بھی کئی سیکنڈ پر مشتمل ہے تو اس لئے اس سوال کو ایسے ریاضی سے نہیں کیا جا سکتا۔ صرف گراف کے طریقے سے ہی کر سکتے ہیں۔
ایم ایس ایکسل پہ ہی تین کالم میں یوں کیا جا سکتا ہے کہ پہلے کالم میں تین ڈبے سبز، اگلے تین ڈبے سرخ، پھر سبز، پھر سرخ۔۔۔۔۔
دوسرے کالم میں پہلے چار ڈبے سبز، اگلے چار سرخ، پھر سبز، سرخ۔۔۔۔۔۔
تیسرے کالم میں پانچ ڈبے سبز، پانچ سرخ، پھر پانچ سبز، پانچ سرخ۔۔۔۔۔

اس کے بعد بس یہ دیکھنا ہو گا کہ سب سے پہلی ایسی کونسی صف یعنی row ہے جس میں تینوں سرخ ہیں۔
تو جواب چھٹی صف دیکھا جا سکتا ہے۔ اس کے بعد 16ویں۔
 
سید ذیشان

محفلین
مجھ سے قسم اٹھوا لیں میں بھول چکا ہوں کہ ایل سی ایم یا ذواضاف اقل کن بلاؤں کا نام ہے بس نام کچھ سنا سنا سا لگتا ہے۔
یہ پرانے زمانے کے مصری اور یونانی باشندے استعمال کرتے تھے۔ ہزاروں سالہ پرانی چیزیں کس کو یاد رہ سکتی ہیں بھلا؟
 
محمد وارث

لائبریرین
جی بالکل ایسا ہی ہے۔
میں یہ کہنا چاہ رہا تھا کہ چونکہ بلب کے بجھنے کا وقت بھی کئی سیکنڈ پر مشتمل ہے تو اس لئے اس سوال کو ایسے ریاضی سے نہیں کیا جا سکتا۔ صرف گراف کے طریقے سے ہی کر سکتے ہیں۔
ایم ایس ایکسل پہ ہی تین کالم میں یوں کیا جا سکتا ہے کہ پہلے کالم میں تین ڈبے سبز، اگلے تین ڈبے سرخ، پھر سبز، پھر سرخ۔۔۔۔۔
دوسرے کالم میں پہلے چار ڈبے سبز، اگلے چار سرخ، پھر سبز، سرخ۔۔۔۔۔۔
تیسرے کالم میں پانچ ڈبے سبز، پانچ سرخ، پھر پانچ سبز، پانچ سرخ۔۔۔۔۔

اس کے بعد بس یہ دیکھنا ہو گا کہ سب سے پہلی ایسی کونسی صف یعنی row ہے جس میں تینوں سرخ ہیں۔
تو جواب چھٹی صف دیکھا جا سکتا ہے۔ اس کے بعد 16ویں۔
یہ پھر آٹھ سال کے بچے کا سوال نہیں ہو سکتا۔ مجھے اچھی طرح یاد ہے کہ میرے بچوں کی چھٹی کلاس کی (یعنی گیارہ بارہ سال کا بچہ) ریاضی میں بعینہ ایسا ہی ایک سوال تھا، لیکن اس میں یہ نہیں تھا کہ جل کر بجھے ہی رہتے ہیں۔
 
محمد وارث

لائبریرین
ایک اور اسی طرح کا سوال تھا کہ تین پانی کے نل ہیں جو لیک کرتے ہیں (کتاب آکسفورڈ کی تھی لیکن حال پاکستان کا تھا) اس میں تینوں نل میں سے مختلف وقفے سے پانی ٹپکتا ہے سو وہ کون سا لمحہ ہوگا کہ تینوں نلوں میں سے اکھٹے پانی کا قطرہ ٹپکے گا!
 
یہی ہم نے عرض کی تھی کہ سوال ایک انسٹنٹ کے لئے کسی عمل کا ہو گا تو جواب ذواضعاف اقل سے بآسانی نکل سکتا ہے۔ پانی کے قطرے کا ٹپکنا بھی ایک انسٹنٹ عمل ہی ہے۔
 
محمد وارث

لائبریرین
یہی ہم نے عرض کی تھی کہ سوال ایک انسٹنٹ کے لئے کسی عمل کا ہو گا تو جواب ذواضعاف اقل سے بآسانی نکل سکتا ہے۔ پانی کے قطرے کا ٹپکنا بھی ایک انسٹنٹ عمل ہی ہے۔
یعنی ہم کہہ سکتے ہیں ان اخبار والوں سے کہ بھیا یا اپنا سوال بدلو یا بچے کی عمر بدلو! :)
 
مجھے لگ رہا ہے کہ اس کا جواب ہے۔
کبھی نہیں۔
کیونکہ ان تینوں کا اشتراک جب بھی ہونا ہے، تینوں اکٹھے جلیں گے۔ ایک ہی وقت میں بجھنے کا امکان نہیں۔
 
آوازِ دوست

محفلین
ریاضی ایسا موضوع ہے جو اکثر بچوں کے ساتھ بڑوں کے دماغ بھی ہلا دیتا ہے اور ایسا عام طور پر اس وقت ہوتا ہے جب والدین بچوں کی مدد کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

اب انٹرنیٹ پر ایسا ہی ایک سوال انٹرنیٹ صارفین کے دماغ گھمانے کا باعث بن گیا ہے جو 8 سال کی عمر کے طالبعلموں کے لیے تیار کیا گیا۔

ایک انٹرنیٹ صارف lucysmam نے اس سوال کو انٹرنیٹ پر شیئر کیا تاکہ وہ اپنی بیٹی کے ریاضی کے ہوم ورک میں مدد کرسکے۔

انہوں نے لکھا کہ کیا کوئی ان کی مددد کرسکتا ہے کیونکہ اس سوال نے انہیں الجھن کا شکار کردیا ہے۔

اس سوال کا ترجمہ کچھ اس طرح ہے

ایک ساحل پر 3 لائٹ ہاﺅسز ہیں۔

پہلا لائٹ ہاﺅس 3 سیکنڈ تک چمکتا اور پھر 3 سیکنڈ کے لیے بند ہوجاتا۔

دوسرا لائٹ ہاﺅس 4 سیکنڈ تک چمکتا اور پھر 4 سیکنڈ کے لیے بند ہوجاتا۔

تیسرا لائٹ ہاﺅس 5 سیکنڈ تک چمکتا اور پھر 5 سیکنڈ کے لیے بند ہوجاتا۔

مگر ایک وقت ایسا بھی ہوتا ہے جب لائٹ ہاﺅس اکھٹے بند ہوتے ہیں تو آپ کو بتانا ہے :

وہ پہلا وقت کونسا ہوگا جب تینوں لائٹ ہاﺅس کی روشنیاں ایک ساتھ بند ہوں گی۔

اور اگلا وہ وقت کونسا ہوگا جب تینوں کی لائٹیں اکھٹی ہوں گی؟

تو کیا آپ اس سوال کا جواب دے سکتے ہیں؟
8 سال کے بچوں کے ریاضی کے سوال سے دنیا دنگ - Amazing - Dawn News
اگر سٹارٹ ٹائم ایک ہی فرض کریں تو وہ پہلی ساعت جس پر تینوں لائٹ ہاﺅس اکٹھے بند نظر آئیں گے چھٹا سیکنڈ ہے اور پچیسواں سیکنڈ وہ اگلا وقت ہے جب تینوں لائیٹیں اکٹھی روشن نظر آئیں گی :)
 
اگر سٹارٹ ٹائم ایک ہی فرض کریں تو وہ پہلی ساعت جس پر تینوں لائٹ ہاﺅس اکٹھے بند نظر آئیں گے چھٹا سیکنڈ ہے اور پچیسواں سیکنڈ وہ اگلا وقت ہے جب تینوں لائیٹیں اکٹھی روشن نظر آئیں گی :)
اگر تو اکٹھے بجھنے کا مطلب ایک ساتھ بجھنا نہیں ہے تو آپ کا جواب درست ہے۔
 
یاز

محفلین
مجھے لگ رہا ہے کہ اس کا جواب ہے۔
کبھی نہیں۔
کیونکہ ان تینوں کا اشتراک جب بھی ہونا ہے، تینوں اکٹھے جلیں گے۔ ایک ہی وقت میں بجھنے کا امکان نہیں۔
بہت خوب بھئی۔ یہ آپ نے کام کا نکتہ ہائے دقیق پکڑا ہے۔
تینوں لائٹیں ابتدائی عمل کے بعد 120 سیکنڈ کے بعد اکٹھے جلیں گی۔ اس کے بعد 240 سیکنڈ اور اسی طرح آگے بھی۔ وجہ یہ کہ ذو اضعاف اقل دراصل 6، 8 اور 10 کا لینا ہو گا کہ لائٹ ہاؤس کے جل اٹھنے کا عمل ہر 6، 8 اور 10 سیکنڈ بعد ریپیٹ ہو رہا ہے۔
لیکن یہ امر واقعی حیران کن ہے کہ اس دوران ایسا کوئی وقت نہیں آئے گا، جب تینوں لائٹ ہاؤس کے بجھ جانے کا عمل ایک ساتھ ہو، یعنی اکٹھے سوئچ آف ہوں۔
 
سید ذیشان

محفلین
اس کا درست جواب یہ ہے کہ اگر تمام بتیاں ایک ساتھ جلنے کا معلوم کرنا ہے تو پھر ذو اضعاف اقل ان نمبروں کا نکالنا ہو گا: 6 ، 8 اور 10 یعنی 120

ایک ساتھ بجھنا البتہ کبھی نہیں ہو گا۔
 
Top