کیا آپکو مشرف قبول ہے ؟؟

اظہرالحق

محفلین
آج کل Dexterity سے پروگرامنگ کی فرصت نہیں ملتی کہ کسی اور طرف دیکھوں ، کافی سال پہلے یہ پروگرام لکھا تھا ، آج ایک پرانے پروگرام کی ضرورت پڑی تو اس پر نظر پڑی سوچا آپ دوستوں سے شئیر کروں ۔ ۔ امید ہے پسند آئے گا ۔ ۔ ۔

آپ اس فائیل کو بے جھجھک چلا سکتے ہیں مگر ڈائنلوڈ کرکے ۔۔ ایڈریس یہ ہے

http://putstuff.putfile.com/64916/1059799
 
جی ہاںبالکل جنرل پرویز مشرف صاحب ہم کو ایک ہزار بار دل و جان سےوردی میں بھی قبول ہیں۔ اللہ تعالی ان کو لمبی عمر دے اور ان کو اپنے حفظ و امان میں رکھے حاسدوں کے شر سے محفوظ رکھے
آمین
 
غازی عثمان

محفلین
آپ کو اپنا پیارا جرنل اتنا ہی عزیز ہے تو سر شام اس چندا کا منہ دھلوا کر نئی وردی پہنا کر سرمہ لگا کر ، بالوں میں کڑوا تیل ڈال کر اور نظر بد سے بچانے کے ماتھے پہ کاجل کا داغ لگا کر رکھا کریں
 
اظہرالحق

محفلین
کالاپانی نے کہا:
آپ کو اپنا پیارا جرنل اتنا ہی عزیز ہے تو سر شام اس چندا کا منہ دھلوا کر نئی وردی پہنا کر سرمہ لگا کر ، بالوں میں کڑوا تیل ڈال کر اور نظر بد سے بچانے کے ماتھے پہ کاجل کا داغ لگا کر رکھا کریں

ارے ارے یہ کیا مشورہ دے رہے پھر تو مشرف مہارج کے پجاری ہی نہیں ہونگے بلکے مندر بھی بنے گا ۔ ۔ ۔ ۔ اور بھجن بھی گانے پڑیں گے ۔ ۔ جیسے

کوئی کیوں کرے گا یہاں پے کام
مشرف جی کا بس جھپنا نام ۔ ۔ ۔

(ذرا اسے بھجن والی دھن میں گا کر دیکھیں مزہ نہ آئے پیسے واپس )
 
یار لوجیکل جواب دو یہ کیا فضول ہانکنا شروع کر دی۔مخالفت برائے مخالفت کیوں؟ کوئی ڈحنگ کا جواب دو تاکہ منہ توڑ جواب دیا جائے تمہیں
 
اظہرالحق

محفلین
کاشف علی خان نے کہا:
یار لوجیکل جواب دو یہ کیا فضول ہانکنا شروع کر دی۔مخالفت برائے مخالفت کیوں؟ کوئی ڈحنگ کا جواب دو تاکہ منہ توڑ جواب دیا جائے تمہیں

منطق کی رو سے منہ توڑنا اچھی بات نہیں ۔ ۔ ۔ لہذا کوئی منطقی جواب نہیں ہے ۔ ۔ ۔ ۔ :twisted:
 
نصیرحیدر

محفلین
اظہرالحق نے کہا:
کاشف علی خان نے کہا:
یار لوجیکل جواب دو یہ کیا فضول ہانکنا شروع کر دی۔مخالفت برائے مخالفت کیوں؟ کوئی ڈحنگ کا جواب دو تاکہ منہ توڑ جواب دیا جائے تمہیں

منطق کی رو سے منہ توڑنا اچھی بات نہیں ۔ ۔ ۔ لہذا کوئی منطقی جواب نہیں ہے ۔ ۔ ۔ ۔ :twisted:
میں اتفاق کرتا ہوں
 
دوست

محفلین
شہزادے منطق کی رو سے بات کرلیتے ہیں۔
چلو پہلے تم بات شروع کرو کہ تم کیوں پسند کرتے ہو۔
پھر ہم بات کرتے ہیں۔
 
دوست

محفلین
میں مشرف کو کیوں ناپسند کرتا ہوں!!!
اس نے اقتدار پر سراسر غاصبانہ قبضہ کیا۔ چاہے حکومت وقت کتنی ہی کرپٹ تھی اس کا حق ہی نہیں بنتا تھا کہ یہ صدر یا چیف ایگزیکٹو بنتا۔ اس کا عہدہ سیکرٹری دفاع جتنا ہے اور یہ صدر کی کرسی پر بیٹھ کر پاکستان اور پاکستانی قوم کو دنیا بھر میں اور اپنوں میں ذلیل کررہا ہے۔
میں اس لیے اسے ناپسند کرتا ہوں کہ اس نے عوامی امنگوں کے سراسر برعکس فیصلے کیے۔ شروع میں دکھاوے کے لیے اخباری نمائندوں اور دانشوروں‌ سے ملاقاتیں‌کرتا رہا لیکن اب ہر فیصلہ اس کی اپنی مرضی سے ہوتا ہے اور مچھلی منڈی یعنی پارلیمنٹ میں‌نان ایشوز پر ہی بھنگڑے ڈلواتا رہتا ہے۔
میں‌ اسے اس لیے ناپسند کرتا ہوں کہ یہ اور اس کی کٹھ پتلی حکومت معہ شوفر امپورٹڈ وزیر اعظم کتنی ڈھٹائی سے اعداد شمار کا کھیل کھیلتے ہیں۔ لیکن عملی طور پر عام آدمی بھوکا ننگا ہوتا جارہا ہے۔
میں‌ اسے اس لیے ناپسند کرتا ہوں کہ اس نے آتے ہی جو سات نکاتی ایجنڈا پیش کیا تھا اس میں سے ایک پر بھی اس نے عمل نہیں کیا۔
ایک نکتہ پیش خدمت ہی یعنی احتساب لیکن اس کی موجودہ حکومت کی کابینہ میں ایسے لوگ شامل ہیں جن کے کئی کئی کیس نیب میں‌زیر التواء ہیں اور انشاءاللہ زیر التواء ہی رہیں گے۔
میں اس لیے اس کو ناپسند کرتا ہوں کہ اس کی اقتدار سے چمٹے رہنے ہی ہوس بڑھتی ہی جارہی ہے لیکن کب تک کیا فرشتہ اجل کو بھی روک لے گا یہ؟
اس نے ریکارڈ کام کیا ہے بلاشبہ اور میں اس کا معترف ہوں بلاشبہ اس وقت پاکستان کے پاس اتنے محکمے نہیں جتنی بڑی کابینہ ہے جس میں‌ستر وزراء اور وزراء نما یعنی وزرائے مملکت شامل ہیں۔ سبحان اللہ۔
ہور کجھ؟؟؟؟؟
شہزادے ہم سے نہ ہی منہ ماری کرو تو اچھا ہے۔ یہاں‌بہت دل جلے بیٹھے ہیں۔بخدا میرے جیسے ایک نہیں کئی نکل آئیں‌گے یہاں مشرف کے مداح ہو تو رہو لیکن ہمیں نہ چھیڑو۔
یہ چیلنج ہے کہ ایک بھی بات غلط ثابت کردو تو سر پر جوتے کھانے کو تیار ہوں۔
وسلام
 
دوست

محفلین
ضروری نوٹ:
میگا پراجیکٹس، برآمدات میں اضافے، زرمبادلہ کے ذخائر میں‌ریکارڈ اضافہ اور ٹیلی کمیونیکیشن میں‌ ترقی وغیرہ وغیرہ وغیرہ کا ذکر فضول ہوگا پہلے ہی میں مشرف اور اس کے حواریوں کے منہ سے یہ سن سن کر اکتا چکا ہوں کہ ملک میں اتنی کاریں ہوچکی ہیں لہٰذہ ترقی بڑی ہوگئی ہے، اتنے موبائل ہوگئے ہیں اور ترقی بڑی ہوگئی ہے، اتنے پراجیکٹس بن گئے ہیں اور ترقی بڑی ہوگئی ہے۔
ویسے کہو گے تو ان پر بھی تسلی سے بات کرلیں‌گے انشاءاللہ تمہاری ہر طرح سے تسلی کریں گے۔ تم ذرا لنگوٹ کس کر میدان میں آؤ۔
 
اظہرالحق

محفلین
دوست نے کہا:
شہزادے منطق کی رو سے بات کرلیتے ہیں۔
چلو پہلے تم بات شروع کرو کہ تم کیوں پسند کرتے ہو۔
پھر ہم بات کرتے ہیں۔
ہائے اللہ دوست ، میں اور شہزادہ ۔ ۔ ۔ کاش ایسا ہوتا ۔ ۔ ۔ :oops:

مجھے تو مشرف بہت پسند ہے ، منطق کی رو سے ، اور منطق چونکہ حساب میں زیادہ استعمال ہوتی ہے اسلئے حسابی جواب حاجر ہے ۔ ۔ ۔

مجھے برٹنی اسپئیر پسند ہے اسلئے مشرف پسند ہے
مجھے پیرس پسند ہے ، اسلئے مشرف پسند ہے
مجھے میامی کی بیچیز پسند ہیں ، اسلئے مشرف پسند ہے
مجھے فرائیڈ پسند ہے ، اسلئے مشرف پسند ہے
مجھے فاسٹ فوڈ پسند ہے ، اسلئے مشرف پسند ہے
مجھے بنا رکاوٹوں کی دوڑ پسند ہے ، اسلئے مشرف پسند ہے
مجھے ہر طرح کی آزادی پسند ہے ، اسلئے مشرف پسند ہے

اور آخر میں ۔ ۔ ۔
مجھے حکمرانی پسند ہے ، اسلئے مشرف پسند ہے ۔ ۔

اب آپ بتائیں آپکو کیوں نہیں پسند ہے ؟؟
 
اظہرالحق

محفلین
دوست نے کہا:
ضروری نوٹ:
میگا پراجیکٹس، برآمدات میں اضافے، زرمبادلہ کے ذخائر میں‌ریکارڈ اضافہ اور ٹیلی کمیونیکیشن میں‌ ترقی وغیرہ وغیرہ وغیرہ کا ذکر فضول ہوگا پہلے ہی میں مشرف اور اس کے حواریوں کے منہ سے یہ سن سن کر اکتا چکا ہوں کہ ملک میں اتنی کاریں ہوچکی ہیں لہٰذہ ترقی بڑی ہوگئی ہے، اتنے موبائل ہوگئے ہیں اور ترقی بڑی ہوگئی ہے، اتنے پراجیکٹس بن گئے ہیں اور ترقی بڑی ہوگئی ہے۔
ویسے کہو گے تو ان پر بھی تسلی سے بات کرلیں‌گے انشاءاللہ تمہاری ہر طرح سے تسلی کریں گے۔ تم ذرا لنگوٹ کس کر میدان میں آؤ۔

یار پہلی بات ہے میری توند پر لنگوٹ نہیں باندھا جا سکتا :cry: اسلئے لنگوٹ کسنے سے معذرت ۔ ۔ ۔

ویسے اتنا جلا کٹا لکھنے سے پہلے وہ پروگرام چلا کر دیکھ لیتے تو ۔ ۔ شاید ۔ ۔ اتنا کچھ نہ کہتے ۔ ۔ خیر ۔ ۔ ۔ میں اس معاملے پر سیریز بحث کر کر کہ تھک گیا ہے ۔ ۔ اب ہلکی پھلکی چلاتا ہوں ۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔

:twisted:

اور ہاں ایک گذارش کبھی کبھار میرا بلاگ بھی پڑھ لیا کریں افاقہ ہوگا ۔ ۔ ۔ ۔
 
اظہرالحق

محفلین
دوست نے کہا:
بھائی جی میں کاشف علی خان سے مخاطب تھا۔
آپ سے نہیں۔ :roll:

چلو میں بھی توپوں کا رُخ موڑ دیتا ہوں ۔ ۔ ۔ ۔ کاشف کی طرف ۔ ۔ مگر یار وہ تو گڑ بڑ ہو جائے گی ۔ ۔ وہ اور میں دونوں مُش و بُش دونو‌ں کے حامی ہیں ۔۔۔
چلو کوئی بات نہیں ۔ ۔ سیاست میں ہوتا رہتا ہے ۔ ۔
 
قیصرانی

لائبریرین
مشرف کو پسند کرنا یا نا پسند کرنا، مشرف کی پالیسیوں کو پسند کرنا یا نا پسند کرنا، مشرف کی تمام پالیسیوں کو بیک جنبش قلم رد کرنا یا قبول کرنا، کیا یہ سب ایک ہی جیسے ہیں؟

کیا نواز شریف اور بینظیر بھٹو مشرف سے زیادہ کرپٹ نہیں؟

کیا ہمارے پاس مشرف کا متبادل ہے جو ہر فیصلے کا الزام بلا جھجھک اپنے سر لے سکے؟

کیا ہماری قوم کسی ایسے بندے کو قبول کرے گی جس کے پاس صرف نام کی طاقت ہو؟

کیا فوج ہمارے سیاستدانوں سے بہتر نہیں، جو کم از کم پڑھی لکھی اور ایک منظم ادارے کی حیثیت رکھتی ہے؟

کیا ہمارے ہاں موجود کوئی سے 10 صف اول کے سیاست دان ایسے ہیں‌ جن کے بارے آپ یہ کہہ سکیں کہ وہ مشرف سے گئے گزرے نہیں‌ ہیں؟

جناب، مشرف کو میں صد فیصد غلط نہیں‌ مانتا، نہ ہی صد فیصد درست

باقی کسی کے اچھے یا برے ہونے کے بارے فیصلہ وقت پر چھوڑ دیں۔ محض دل کے پھپھولے پھوڑنے کو تو یہ بات اچھی لگتی ہے، عملی طور پر آپ یا میں نے مشرف کے حق یا مخالفت میں کیا کر لیا ہے اور کیا کر لینا ہے؟
 
دوست

محفلین
آپ بات بجا ہے حضور۔
لیکن جو میں نے عرض کیا وہ بھی غلط نہیں۔
اور یہ ایک عام آدمی کی سوچ ہے۔ گلی محلوں کا سڑکوں پر جوتیاں چٹخانے والا آدمی۔۔
 
اظہرالحق

محفلین
قیصرانی نے کہا:
مشرف کو پسند کرنا یا نا پسند کرنا، مشرف کی پالیسیوں کو پسند کرنا یا نا پسند کرنا، مشرف کی تمام پالیسیوں کو بیک جنبش قلم رد کرنا یا قبول کرنا، کیا یہ سب ایک ہی جیسے ہیں؟

قیصرانی پا جی ، اصل میں انسان کے دو روپ ہوتے ہیں ایک اچھا اور ایک برا ، بقول ابن صفی کے انسان فطرتاً اچھا ہوتا ہے حالات و واقعات اسے مزید اچھا یا برا بنا دیتے ہیں ۔ ۔ ۔ اسلئے کسی انسان پر جب کوئی بھی اچھائی یا برائی غالب آ جائے ہم اسے اسی آئینے میں دیکھتے ہیں ۔ ۔ ۔ اسی لئے ایسا اچھوں کے ساتھ اچھا اور بروں کے ساتھ برا سلوک کیا جاتا ہے ، یہ تو تھا سنجیدہ سا جواب، ویسے ، ایک بات ہے جب قبول ہے قبول ہے قبول ہے کہا جاتا ہے تو پھر ساری زندگی کے لئے قبول ہوتا ہے ۔ ۔ ۔ اب قبول کرنے کے بعد ۔ ۔ ۔ کچھ نہیں ہو سکتا ہے ۔ ۔ جہاں ہے جیسا ہے کی بنیاد پر قبول ہوتا ہے ۔ ۔ اسلئے ذرا دھیان سے ۔ ۔ ۔ ۔

قیصرانی نے کہا:
کیا نواز شریف اور بینظیر بھٹو مشرف سے زیادہ کرپٹ نہیں؟

یہ تو مشرف کے جانے کے بعد پتہ چلے گا ، ورنہ جب تک گنجو بھائی اور بی بی اقتدار میں تھے ، دودھ کے دھلے ہوئے تھے ۔ ۔ ۔

قیصرانی نے کہا:
کیا ہمارے پاس مشرف کا متبادل ہے جو ہر فیصلے کا الزام بلا جھجھک اپنے سر لے سکے؟

دل تو کر رہا تھا کہ کہوں “آپ ہیں نا“ پھر سوچا کہوں “میں ہوں نا“ مگر یہ الزام والی بات کر کہ آپ نے کچھ “حدود“ لگا دیں ، ارے بھائی ذرا تھوڑی جگہ دیں گے مُش جی تو پھر کچھ کہ سکیں گے نا ، ابھی تو “جس طرف آنکھ اٹھاؤں ، تیر تصویراں ہیں ، نہیں معلوم یہ خواباں ہیں کہ تعبیراں ہیں“ یا پھر “جدھر دیکھتا ہوں تو ہی تو ہے “ والی سچوئیشن ہے

قیصرانی نے کہا:
کیا ہماری قوم کسی ایسے بندے کو قبول کرے گی جس کے پاس صرف نام کی طاقت ہو؟

ارے خبردار قوم کو کچھ کہا ، کیا قوم نے معین قریشی کو قبول ہے قبول ہے قبول ہے نہیں کیا تھا ، کیا جمالی اور خیالی اوہ سوری شوکت بھائی کو نہیں قبول کیا ؟ تو پھر ہم بھی ہر اس بندے کو قبول کریں گے جسکے پاس نام ہو ۔ ۔ اب ظاہر ہے نام تو ضروری ہے نا ۔ ۔۔ ورنہ ۔۔ ۔ خبریں ایسی ہونگی کہ ، “آج انہوں نے یوں کہا یوں کیا “ اور ہم لوگ سوچ رہے ہونگے کہ یہ نیوز کاسٹر اپنے “نصف بہتر“ کے بارے میں بتا رہی ہے یا پاکستان کے “نصف بدتر“ کے بارے میں ۔ ۔ ۔ ۔

قیصرانی نے کہا:
کیا فوج ہمارے سیاستدانوں سے بہتر نہیں، جو کم از کم پڑھی لکھی اور ایک منظم ادارے کی حیثیت رکھتی ہے؟

بالکل بجا کہ ارشاد فرمایا ، فوج نے تو بہت بڑے بڑے اداروں کو منظم کر دیا ہے ، جیسے “واہ پھڈا“، اپنا لوہے کا کارخانہ کراچی ، اور سول ایویں ہی ایشن ، اور تقریباً چھ سو کے قریب حاضر و رئٹائر فوجی جنرل و اعلٰی اہلکار بہت سارے محکموں کو منظم کر رہے ہیں ، اور کبھی موقعٰ ملے تو ضرور کسی “بڑے چھوٹے“ کھانے میں جائیں گا بلکہ افسروں والے کھانے میں ۔ ۔ ۔ جہاں آپکو ڈسی پلین کی انتہا ملے گی ۔ ۔ ۔ ایک بات سنجیدگی سے کہ رہا ہوں کہ ہماری فوج کے صرف کمیشن افسران ہی پرابلم پرسنز ہیں ، ورنہ ہماری فوج کے سپاہی و نان کمیشن افسران دنیا کے بہترین فوجی ہیں اور اپنے نظم و ضبط سے بڑے بڑے کام کر چکے ہیں ۔ ۔

قیصرانی نے کہا:
کیا ہمارے ہاں موجود کوئی سے 10 صف اول کے سیاست دان ایسے ہیں‌ جن کے بارے آپ یہ کہہ سکیں کہ وہ مشرف سے گئے گزرے نہیں‌ ہیں؟

10 کیا بھائی ایک بھی ایسا نہیں ہے ، اصل میں ہمیں نئے خون کی ضرورت ہے ، اور نیا خون لانے کے لئے بہت سارا خون بہانا پڑے گا ۔ ۔ اگر ایسا نہیں ہوا تو ۔ ۔ پھر یہ ہی لوگ چہرے بدل بدل کر آتے رہیں گے ۔ ۔ ۔ اور ہم انکی جے جے کار کرتے رہیں گے ۔ ۔ ۔

قیصرانی نے کہا:
جناب، مشرف کو میں صد فیصد غلط نہیں‌ مانتا، نہ ہی صد فیصد درست

باقی کسی کے اچھے یا برے ہونے کے بارے فیصلہ وقت پر چھوڑ دیں۔ محض دل کے پھپھولے پھوڑنے کو تو یہ بات اچھی لگتی ہے، عملی طور پر آپ یا میں نے مشرف کے حق یا مخالفت میں کیا کر لیا ہے اور کیا کر لینا ہے؟

بس یہ ہی بات ہے کہ ہم نے کر کیا لینا ہے ، آپ اور میں تو پاکستان سے باہر ہیں ۔ ۔ مگر کیا کریں دور سے پاکستان زیادہ کلیر نظر آتا ہے ۔ ۔ ۔ اور اسی وجہ سے اس میں ہونے والا سب کچھ زیادہ فی ل ہوتا ہے ۔ ۔ ۔ اس لئے دل کے پھپھولے پھوڑتے ہیں ۔ ۔۔

لفظ کچھ بھی نہیں ہوتے ہیں دوست
یہ جذبے ہیں جو شاعری سجاتے ہیں
اثر ہوتا ہے انکا بھی کبھی کبھی ہم کو
جو لوگ حرفوں کا جادو چلاتے ہیں

اور ہاں کوئی صد فی صد درست یا صحیح نہیں ہوتا ، مگر کبھی کبھی یہ تناسب (ریشو) 99 اور ایک کی بھی ہو جاتی ہے ۔ ۔۔ :twisted:
 
Top