کہ شاعروں میں تن آسانیاں تو ہوتی ہیں

محمد بلال اعظم

لائبریرین
مجھے یہ والی غزل چاہیے۔ کیا کوئی یہ بھی بتا سکتا ہے کہ یہ کس کتاب میں ہے؟​
اداسیوں کا سبب کیا کہیں بجز اس کے
یہ زندگی ہے، پریشانیاں تو ہوتی ہیں
فراز بھول چکا ہے تیرے فراق کے دُکھ
کہ شاعروں میں تن آسانیاں تو ہوتی ہیں
 

فرحت کیانی

لائبریرین
یہ میں نے ایک مشاعرے میں سنے تھے اور گوگل کے دوران آپ ہی کی پوسٹ سے لیے ہیں۔
یہ دیکھیے
شکریہ بلال۔ شاید میں نے کسی مشاعرے میں سنے ہوں یا کہیں یہی دو شعر پڑھے ہوں گے کیونکہ باوجود کوشش کے مجھے مزید اشعار یاد نہیں آ رہے۔ بہرحال میں دیکھوں گی شاید کسی کتاب میں مل جائیں۔
 

فاتح

لائبریرین
میں نے تمھیں کلیات فراز کی یونیکوڈ فائل دی تھی۔۔۔ اس ایک فائل میں ہی فراز کی تقریباً تمام کتب کی غزلیات شامل تھیں۔۔۔ اس میں تلاش کیا؟
 

عبدالحسیب

محفلین
رفاقتوں میں پشیمانیاں تو ہوتی ہیں
کہ دوستوں سے بھی نادانیاں تو ہوتی ہیں

بس اس سبب سے کہ تجھ پر بہت بھروسہ تھا
گِلے نہ ہوں بھی تو حیرانیاں تو ہوتی ہیں

اُداسیوں کا سبب کیا کہیں بجُز اس کے
یہ زندگی ہے پریشانیاں تو ہوتی ہیں

فراؔز بھول چُکا ہے ترے فراق کے دُکھ
کہ شاعروں میں تَن آسانیاں تو ہوتی ہیں

-احمد فراؔز​
--
محمد بلال اعظم
گو کہ کافی عرصہ ہوا پھر بھی مزید دو شعرآپ کی نظر :)
 

محمد بلال اعظم

لائبریرین
رفاقتوں میں پشیمانیاں تو ہوتی ہیں
کہ دوستوں سے بھی نادانیاں تو ہوتی ہیں

بس اس سبب سے کہ تجھ پر بہت بھروسہ تھا
گِلے نہ ہوں بھی تو حیرانیاں تو ہوتی ہیں

اُداسیوں کا سبب کیا کہیں بجُز اس کے
یہ زندگی ہے پریشانیاں تو ہوتی ہیں

فراؔز بھول چُکا ہے ترے فراق کے دُکھ
کہ شاعروں میں تَن آسانیاں تو ہوتی ہیں

-احمد فراؔز​
--
محمد بلال اعظم
گو کہ کافی عرصہ ہوا پھر بھی مزید دو شعرآپ کی نظر :)
آہا!
خوب است
بہت ممنون ہوں حسیب بھائی
ابھی آپ کا رپلائی دیکھ کے پہلا مصرع گوگل کیا تو فراز صاحب کی اپنی آواز میں بھی مل گئی لیکن یہ فراز صاحب کی کسی کتاب میں نہیں مل رہی۔۔۔۔ شاید "ہندوستانی دوستوں کے نام (نظم)" کی طرح یہ بھی ان کے کسی مجموعہ میں شامل نہیں۔
 

عبدالحسیب

محفلین
آہا!
خوب است
بہت ممنون ہوں حسیب بھائی
ابھی آپ کا رپلائی دیکھ کے پہلا مصرع گوگل کیا تو فراز صاحب کی اپنی آواز میں بھی مل گئی لیکن یہ فراز صاحب کی کسی کتاب میں نہیں مل رہی۔۔۔۔ شاید "ہندوستانی دوستوں کے نام (نظم)" کی طرح یہ بھی ان کے کسی مجموعہ میں شامل نہیں۔
نوازش عزیزم :)
غالباً یہی معاملہ ہے۔
 
Top