کچھ انگریزی الفاظ کے اردو مترادف درکار

فرضی

محفلین
السلام علیکم، امید ہے سب بخیریت ہونگے، محفل میں آتا تو رہتا ہوں لیکن آج کافی دنوں بعد کچھ پوسٹ کر رہا ہوں، امید ہے سب بھائ میرا مسئلہ حل کرنے کی کوشش کریں گے۔

مجھے کچھ انگریزی الفاظ کے مناسب اردو معنی درکار ہیں جو عام، فہم اور آسان ہوں۔ ذیل میں ملاحظہ فرمائیں؛

[align=left:f5c6203ec4]Assessment
formative Assessment
summative assessment[/align:f5c6203ec4]

یا پورا پیراگراف لکھ دیتا ہوں۔ اگر پورے پیراگراف کا ترجمہ ہوجائے تو اور بہتر رہے گا۔
[align=left:f5c6203ec4]Formative assessment will be carried out informally and formally on a daily basis throughout the school term/year. The primary purpose is to acquire feedback on learning and teaching. In contrast, summative assessment will be conducted at the end of the learning and teaching process. It focuses on the product of learning mainly and is primarily used for measuring what a student has learned and how much has been achieved during the school term/year. Please find the attachment ‘Method of Assessment 2006’ for details[/align:f5c6203ec4]
 

دوست

محفلین
Assessment کا لفظ ٹیکس کا اندازہ لگانے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ اس کا مترادف مجھے لغت سے تشخیص ملا ہے۔
فارمیٹو اور سمّیٹو سے لگتا ہے کہ پہلے سے مراد معنوی یا ظاہری اور دوسرے سے مراد مجموعی جیسا کوئی لفظ ہونا چاہیے اردو کا۔
 

فرضی

محفلین
شکریہ شاکر بھائ آپکے جواب کا۔ اردو لغت کو تو میں بھی کنگال کر ہی آیا ہوں، تشخیص یا تشخیص جمع یہاں پر ٹھیک نہیں ہے کیوں کہ یہ سکول کا ایک نوٹس ہے اور اس کا ٹیکس وغیرہ سے کوئ تعلق نہیں۔ مزے کی بات یہ ہے کہ یہ لفظ انگریزی میں ایک نہایت ہی عام لفظ ہے لیکن اس کا اردو متبادل ذہن میں ہے کہ آنے کا نام نہیں لیتا۔ میں نے اپنے طور پر اسسمنٹ کا جانچ پرکھ اور باقی دو الفاظ کا تعمیری جانچ پرکھ اور اجمالی جانچ پرکھ کیا ہے۔ لیکن پڑ ھ کر لگتا ہے کہ مجھے خود بھی سمجھ نہیں آیا کہ میں نے کیا لکھا ہے دوسرے کو کیا خاک سمجھ آئے گا۔
اسسمنٹ کا لفظ عموماً ایگزامینیشن کے لفظ کے ساتھ جڑا ہوا آتا ہے۔ جیسے کہ examination and assessment authority اب اس کا جملے کا اردو کیا ہونا چاہیے؟ امتحانات اور تشخیص کا ادارہ؟ تشخیص سے تو ایسے لگتا ہے کہ کوئ میڈیکل سنٹر ہے جو بیماریوں کی تشخیص کرتا ہے۔ سکول سے تعلق رکھنے والے اشخاص جیسے اعجاز اختر صاحب شاید کچھ بتا سکیں
 

دوست

محفلین
ش ح ص تَشْخِیص
عربی زبان سے اسم مشتق ہے۔ ثلاثی مزید فیہ کے باب تفعیل سے مصدر ہے اور اردو میں بطور حاصل مصدر مستعمل ہے۔ اردو میں سب سے پہلے 1865ء کو "رسالہ علم فلاحت" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
1. پہچان، پرکھ، جانچ۔
"اچھے استاد میں صحیح مشاہدے کی صفت بھی ہونی چاہیے کہ اس کے بغیر وہ اپنے شاگرد کی صحیح تشخیص نہیں کر سکتا۔" ( 1936ء، تعلیمی خطبات، 167 )
2. تمیز، فرق۔
 ہم بھی خلاف وضع گوارا کریں اگر
کچھ ہم میں اور غیر میں تشخیص واں نہیں ( 1911ء، ظہیر، دیوان، 1، 115 )
تصفیہ، تعین۔
"اپنی نوعیت کا یہ وہ معاہدہ ہے جس میں موت واقع ہونے پر پہلے سے ادا شدنی رقم کی تشخیص کر دی جاتی ہے۔" ( 1964ء، بیمۂ حیات، 26 )
3. ثبوت۔
"انھیں دونوں کے سوا اور کوئی تیسرا شخص اس بات کی تشخیص نہیں کر سکتا۔" ( 1901ء، حیات جاوید، 154:2 )
4. کھوج، تحقیق، ڈھونڈ نکالنا۔
"پرنسز باندا کی جان اسی راز کی بدولت گھل گھل کے بری طرح تمام ہوئی جس کا باعث دل شکستگی کے سوا کچھ نہ تشخیص ہو سکا۔" ( 1934ء، خونی راز، 122 )
5. مالگزاری یا جمع یا لگان وغیرہ مقرر و متعین کرنا۔
"ہر موضوع کی بذات خود یہ مواجہہ رعایا فصل کی جانچ پڑتال کر کے تشخیص جمع کرتے تھے۔" ( 1934ء، حیات محسن، 8 )
6. [ طب ] مرض کی پہچان، شناخت۔
"دونوں طبیبوں کی تشخیص کا خلاصہ دل نشیں ہو چکا تھا۔" ( 1931ء، رسوا، اختری بیگم، 37 )
7. تجویز، تدبیر، حساب۔
"آپ اپنا اپنا انکم ٹیکس خود تشخیص کر کے آمدنی کا گوشوارہ داخل کر دیں۔" ( 1966ء، روزنامہ 'جنگ' 31 اکتوبر، 3 )
8. ضمائر شخصی کی اطلاقی حیثیت۔
"تشخیص یعنی، متکلم ---- حاضر اور غائب کا لحاظ ہماری زبان میں بہت کم ہے۔" ( 1917ء، اسماعیل میرٹھی، قواعد اردو، 79:2 )
9. رائے۔
 تیری کیونکر ہو اے دل دار تشخیص
جہاں ہو عقل کی بیکار تشخیص ( 1873ء، مناجات ہندی، 58 )
10. تشخص، انفرادیت، مرتبہ، درجہ۔
"اگرچہ میں جانتا ہوں کہ سی آئی ڈی کی فاعلوں میں اپنی تشخیص کیا ہے۔" ( 1971ء، صلیبیں مرے دریچے میں، 10 )
انگریزی ترجمہ
individuating, distinguishing perfectly; ascertainment, determination, diagnosis, specification; estimate, valuation, appraisement; assessment
ان میں سے کیا پسند آتا ہے؟؟
تدوین: آپ دیکھتے ہیں کہ اس میں تشخیص ٹیکس کی اسیسمنٹ کے لیے بھی استعمال ہوا ہے۔ اس لیے ہچکچائیں نہیں تشخیص ایک جامع لفظ ہے اس کے معنی کو صرف عالاج کی تشخیص تک محدود کردینا درست نہیں۔
 

فرضی

محفلین
واہ شاکر بھئ آپ نے تو کافی کچھ ڈھونڈ نکالا، بہت خوب۔ آپکی تحریر کافی دلچسب اور معلوماتی ہے، تشخیص کے علاوہ، فارمٹو اسسمنٹ اور سمیٹو اسسمنٹ پر بھی کچھ معلومات ہوجائیں تو کیا کہنے۔
 

فرضی

محفلین
شکریہ شاکر بھائ، ابھی تک کوئ ذپ تو نہیں ملا آپ کی طرف سے اور میں نے کرلپ کی سائٹ پر جانے کی کوشش کی لیکن یہ لغت شاید بیٹا ورژن ہے اور اسے مخصوص صارف ہی دیکھ سکتے ہیں، میں نے ایڈمن کو میل کر دی ہے، شاید کچھ بات بن جائے۔
 

فرضی

محفلین
میں نے یہی الفاظ اپنی ایک پشتو فورم پر بھی رکھے تھے اور وہاں پر یہ متبادل لفظ تجویز کیے گئے ہیں
Assessment تجزیہ
Formative assessment ساختی تجزیہ
Summative assessment اختتامی تجزیہ
آپکا ین لفظوں کے بارے میں کیا خیال ہے؟
 

دوست

محفلین
summative کا اختتامی کس طرح کیا ہے مجھے سمجھ نہیں آئی۔
اگر اعجاز صاحب کچھ مدد کریں تو۔۔۔۔۔
 

دوست

محفلین
ذ پ کل ہی کردیا تھا اب بھی میرے آؤٹ باکس میں موجود ہے اور بتا رہا ہے کہ پڑھا نہیں‌گیا۔
 

فرضی

محفلین
شکریہ شاکر بھائ مل گیا ذپ، اعجاز اختر صاحب نے شاید اس دھاگے پر نہ آنے کا وعدہ کر رکھا ہے

اچھا دو اورلفظ بھی ایڈ کر دیتا ہوں in contrast اور conduct کے لیے کوئ خاص اردو متبادل کیا ہے؟
[align=left:957293d8aa]in contrast, summative assessment will be conducted[/align:957293d8aa]
 

الف عین

لائبریرین
کل دن میں لاگ آف ہونے کے بعد کی یہ پوسٹس ہیں اور میں رات کو لاگ ان ہی نہیں کر سکا انٹر نیٹ کی پرابلم کی وجہ سے۔ اب فرضی کے ذ پ نے ادھر متوجہ کیا ہے۔
اسیسمینٹ کا تجزیہ بہتر ترجمہ ہے بہ نسبت تشخیص کے۔ فارمیٹیو سے یہاں مراد عارضی یا وقتی، اس کے لئے میرا مشورہ ہوگا
جُزوی
اور اس مناسبت سے سمیٹیو سے مراد ہے بھر پور، مکمل۔ مزید بہتر ہوگا
سیر حاصل
 

الف عین

لائبریرین
فرضی نے کہا:
شکریہ شاکر بھائ مل گیا ذپ، اعجاز اختر صاحب نے شاید اس دھاگے پر نہ آنے کا وعدہ کر رکھا ہے

اچھا دو اورلفظ بھی ایڈ کر دیتا ہوں in contrast اور conduct کے لیے کوئ خاص اردو متبادل کیا ہے؟
[align=left:49d7bc9b17]in contrast, summative assessment will be conducted[/align:49d7bc9b17]
شاکر کا پیغام میرے پیغام سے ٹکرا گیا، لیکن میں یہ فقرہ بھول گیا تھا۔ درست ترجمہ ہوگا
اس کے برخلاف سیر حاصل تجزیہ کیا جائے گا۔
سمیٹیو کے لئے مجموعی بھی برا نہیں، بلکہ سیر حاصل سے مختصر ہی ہے ۔ اسے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔
 

فرضی

محفلین
اعجاز اختر صاحب توجہ فرمانے کا بہت شکریہ، کافی اچھے متبادل الفاظ سامنے آرہے ہیں، شاکر بھائ ایک بار پھر مشکور ہوں آپکے فوری جواب دینے پر،
اب شاید کوئ بات بن جائے
 
Top