کچھ اردو جملہ 1.0.11 کے متعلق!

نبیل

تکنیکی معاون
یہاں میں جملہ 1.0.11 کے اردو انسٹالیشن پیکج کے متعلق چند گزارشات پیش کرنا چاہ رہا تھا۔ اگرچہ جملہ 1.5 کا بیٹا ورژن ریلیز ہو چکا ہے لیکن اس کا مستحکم ورژن آنے میں ابھی وقت ہے۔ اس وقت تک ہم موجودہ اردو جملہ پر کام کرکے بتدریج جملہ پر اپنی مہارت بڑھا سکتے ہیں۔ اس طرح ہمارا کام ضائع نہیں جائے گا۔ جملہ 1.5 کے ساتھ ہی جملہ میں لینگویج فائلوں کی فارمیٹ تبدیل ہو گئی ہے۔ اس لیے اس کے ترجمہ پر ازسرنو کام کرنا پڑے گا۔ میری کوشش رہے گی کہ کسی طرح جملہ 1.5 کے ترجمہ میں جملہ کے موجودہ اردو ترجمہ سے فائدہ اٹھایا جا سکے۔ اس سلسلے میں بات ہو چکی ہے کہ انٹرانس پر ایک جیسے ٹیکسٹ کا ترجمہ تجویز ہو جاتا ہے جبکہ پو ایڈٹ میں بھی ٹرانسلیشن میموری کی فیچر شامل ہے۔

میری کوشش ہو گی کہ پہلی فرصت میں اردو ویب پر اردو جملہ کی ایک ٹیسٹ انسٹالیشن سیٹ اپ کردوں جس پر آپ دوستوں کو کام کرنے کی دعوت دی جائے گی۔ اس کے ساتھ ہی میں جملہ 1.5 کی لینگویج فائلوں سے pot فائلیں بنا کر انٹرانس پر بھی اپلوڈ کر دوں گا۔
 
Top