کویت کے وزیر اعظم شیخ جابر المبارک الحماد الصباح کا جامعہ دورہ

0

نئی دہلی ۹،نومبر ۲۰۱۳ء(عین الف )جامعہ ملیہ اسلامیہ کے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے کہ ہندوستان کے سرکاری کے دورے پر آئے امیر کویت عالی جناب شیخ جابر المبارک الحماد الصباح نے مؤرخہ ۹ ،نومبر ۲۰۱۳ء کو صبح ۱۱ بجے جامعہ کا دورہ کیا۔جامعہ کے وائس چانسلر پروفیسر جناب ایس۔ایم ۔ساجد نے انے خیر مقدمی کلمات میں ہندوستان کے ساتھ کویت کے انتہائی خوشگوار تعلقات کی طویل تاریخ کو اجاگر کیا۔

انہوں نے زور دے کرکہاکہ ان روابط کو محدود نقطۂ نظر نہ دیکھنا چاہیے کہ ہندوستان کویت کے لیے مزدور فراہم کرتاہے اور کویت محض تیل کی برآمدات کرتاہے۔انہو ں نے یقین دلایا کہ جامعہ کویت کے ساتھ علمی اور تحقیقی کاموں میں اشتراک کے لیے اپنا بھرپور تعاون پیش کرے گی۔وائس چانسلر نے کہا کہ امیر کویت کا جامعہ دورہ اس گہرے خلوص اور محبت کا شاہد ہے جو کویتی حکومت جامعہ میں رکھتی ہے۔

پروگرام کی میزبانی ۲۰۰۶ میں قائم شدہ عرب۔ہند کلچر سینٹر نے کی جس کا مقصد ہندوستان اور عرب دنیا کے درمیان تہذیبی و ثقافتی اور علمی اشتراک کو فروغ دینا تھا۔ عرب ۔ہند کلچر سینٹر نے عربی زبان میں بھگوت گیتا ،رامائن اور مہابھارت سمیت ان گنت کلاسک کو ترجمہ عربی زبان میںکیا ہے۔

کویتی وزیر اعظم نے اپنی تقریر میں اصل مجاہد معلّمین کو قراردیا جو ملکوں کی تعمیر کرتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ قرآن اور اسلام نے امن اور تعلیم کو فروغ دینے کی بات کی ہے جس کی وجہ سے جامعہ جیسی یونیورسٹیوں کی اہمیت و وقعت کئی گنا بڑھ جاتی ہے۔انہوں نے بڑی تعدا دمیں مسلم نوجوانوں کو تعلیم سے آراستہ کرانے کی اہمیت کا اعتراف کرتے ہوئے دونوں ملکوں کے درمیان رشتوں کے استحکام کے سلسلے میں بھی جامعہ کے رول کا اعتراف کیا۔کویتی وزیر اعظم نے انڈیا عرب کلچر سینٹر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس سینٹر نے عرب تاریخ،جغرافیہ،معیشت اور آج کے مسائل کے ساتھ ساتھ مختلف سیاسی ،اقتصادی اور سماجی معاملات کے تقابلی تجزیے کے سلسلے میں وقیع ریسرچ کی ہے۔

امیر کویت نے انڈیا عرب کلچر سینٹر کے نمائشی ہال میں ہند۔کویت ۵۰ سال کے تعلقات پر مبنی تصاویر کی نمائش رکھی گئی تھی انہوں نے اسے بھی ملاحظہ کیا۔
 
Top