کون ہے جو محفل میں آیا 82

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

عائشہ عزیز

لائبریرین
عائشہ ، کل مجھے چکرا دیا آپ نے :happy: پھر میں نے سب روبط اپنے پاس اپڈیٹ کر لیے تھے کل صفحہ 181 تک ۔ لیکن آپ کی اتنی محنت دیکھ کر مجھے اتنی خوشی ہوئی کہ اب میں آپ کو پراجیکٹ مینجر بنا دینا ہے ، اتنی محنت کم لوگ کرتے ہیں ۔
وہ ناں اپیا میں نے سوچا اور سچی میں میرے دل میں خیال آیا کہ آپ کتنا کام کرتی ہیں۔ تھک جاتی ہونگی اسکین کرنا اور ترتیب سے یہاں پوسٹ کرنا اور پھر اپڈیٹ کا کام بھی، سب کے پوسٹ کیے ہوئے ڈھونڈ کر ان کے ربط دینا ، محنت طلب کام ہے چونکہ میں نے کیا اس لیے مجھے پتا چلا۔۔تو اس لیے کل میں نے سوچا کیوں نہ یہ کام میں کردوں۔اور پتا ہے اتنی غلطیاں کیں ۔پتا نہیں میں نے کتنی دفعہ اپنے پوسٹس کی تدوین کی :noxxx:
اور یہ کام میں صرف اسی لیے کیا کہ آپ کا ہاتھ بٹاؤں ۔۔سچی میں !!! :)
 

عائشہ عزیز

لائبریرین
ٹائپ کرنے کے علاوہ سعود بھائی عائشہ عزیز نے ایک بہت شاندار اور محنت طلب کام کیا ہے اپڈیٹس کا ۔ مجھے بہت خوشی ہوئی تھوڑی سی غلطی ہوئی اس میں لیکن سب سے زیادہ خوشی کی بات یہ ہے کہ عائشہ نے اتنی زیادہ محنت کی ، اس جانب لائبریری میں بہت کم لوگ آتے ہیں ۔ میں دل سے دعا کی ۔ کل عائشہ کی محنت دیکھ کر میرا یقین مزید قوی ہو گیا کہ اخلاص اور ایمانداری سے جلائی گئی شمع بجھتی نہیں ہے ۔
:) :) :)

پتا ہے اپیا ٹائپنگ میں نے سعود بھیا کو بہت تنگ کیا۔ جہاں کچھ سمجھ نہیں آتا تھا فورا بھیا سے پوچھ لیتی تھی یا پھر ان کو ایک لمبا سا ایڈریس دے کر کہتی تھی یہاں اس والے پیج پر اس لائن پر کیا لکھا ہوا ہے ؟:noxxx:
 

عندلیب

محفلین
اچھی ہوں ۔
آپ کیسی ہیں ؟
اور کہاں غائب تھیں ؟
کھانا کھا لیا؟
چھوٹی گڑیا لوگ کیسی ہیں؟
میں الحمد للہ ٹھیک ہوں ، میں نے کہاں غائب ہونا ہے ؟ آپ سب ہی غائب ہیں فہیم بھیا ، امین بھیا تو نظر ہی نہیں آتے ۔ ابھی نہیں کھایا ۔ اللہ کا کرم ہے ۔
اور آپ کیسی ہیں ۔۔؟
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top