کونین کے گوشے گوشے پر آقا کے کرم کا سایہ ہے

کونین کے گوشے گوشے پر
آقا کے کرم کا سایہ ہے
یہ شمس و قمر جو روشن ہیں
نعلین نبی کا صدقہ ہے
صلی اللہ علیہ وسلم

کونین کے گوشے گوشے پر
آقا کے کرم کا سایہ ہے

موسی نے تو کی رب سے باتیں
دیدار نہ کرپائیں آنکھیں
معراج کی شب آقا نے میرے
بے پردہ خدا کو دیکھا ہے

کونین کے گوشے گوشے پر
آقا کے کرم کا سایہ ہے
صلی اللہ علیہ وسلم

جنت کی بھی کوئی جنت ہے۔
کعبہ کا بھی کوئی کعبہ ہے
آ دیکھ ادب کی آنکھوں سے
وہ میرے نبی کا روضہ ہے
صلی اللہ علیہ وسلم

کونین کے گوشے گوشے پر
آقا کے کرم کا سایہ ہے

کیا شان بیان ہوں اس در کی
جبرئیل کریں خود دربانی
اس در پہ مقدر بنتے ہیں
اس در پہ زمانہ جھکتا ہے
صلی اللہ علیہ وسلم

کونین کے گوشے گوشے پر
آقا کے کرم کا سایہ ہے

ارشاد رسالت کیا کہنا
ماں باپ کی عظمت کیا کہنا
ماں کے قدموں میں جنت ہے
اور باپ اس کا دروازہ ہے
صلی اللہ علیہ وسلم

کونین کے گوشے گوشے پر
آقا کے کرم کا سایہ ہے


طرز کے لئے۔۔۔۔یہ لنک
.youtube.com/watch?v=XwxRpNyf1xY
 
Top