کوئی ہمیں جواب دے بھئی

باسم

محفلین
بس میں سمجھ گیا ۔
اگر آپ نے کمپوٹر سے اردو ٹائپ کرنی ہے تو فونٹ انسٹال کر کے کسی بھی سائٹ پر اردو لکھ سکتے ہیں فونٹ آن لائن موجود ہیں فری ڈائنلوڈ کر کے چالو ہو جائیں
آپ ونڈوز میں اردو فونٹ لینگویج سپورٹ انسٹال کریں (جو کہ ونڈوز کی سی ڈی کمپیوٹر میں ڈالنے اور کنٹرول پینل میں "لیگنوجز اینڈ ریجنل سیٹینگز" پر " ایسٹ ایشین اینڈ رائٹ ٹو لیفٹ لیگویجز" کے چیک باکس کو چیک کرنے سے) اور اردو صوتی کیبورڈ انسٹال کریں۔ اس کے بعد جب بھی Alt + Enter دبائیں گے تو دونوں زبانوں میں سے کسی کا انتخاب کر سکتے ہیں۔
اس سے بھی آسان بس پاک اردو انسٹالر انسٹال کرلیں
 
فونٹ کا اردو ٹائپنگ کی سہولت سے کوئی لینا دینا نہیں۔ فونٹ محض نمائش میں مدد دیتے ہیں۔

اردو ٹائپ کرنے کی سہولت لوگ اپنے کمپیوٹر میں بھی نصب کر سکتے ہیں اور مجموعی طور پر ویب سائٹ میں بھی شامل کیا جا سکتا ہے۔ علیحدہ کمپیوٹروں میں اردو ٹائپ کرنے کی سہولت کے لیے اردو کیبورڈ نصب کرنا ہوگا (ہارڈوئیر کی بورڈ نہیں بلکہ سافٹوئیر) اور اگر پوری سائٹ میں سپورٹ شامل کرنی ہے تو اس کے لیے اردو ایڈیٹر یا ایسا ہی کچھ اور سائٹ میں شامل کرنا ہوگا۔ ان باتوں میں جو چیز آپ کے سمجھ میں نہ آئے وہ آپ کے لیے نہیں ہے، اسے دوسری سیائٹ کے ویب ماسٹر تک پہونچا دیں، ان کو سمجھنا ہو گا تو وہ سمجھ لیں گے۔ :)
 

منصور مکرم

محفلین
اب تو نا فونٹس کے انسٹال کا مسئلہ اور نا ہی اردو کی بورڈ کے ڈھونڈنے کا جنجال۔نا ہی ونڈوز سی ڈی کے مسئلے۔ بس​
صرف ایک سافٹ وئیر انسٹال کرو اور بس next, next کرتے جاؤ۔اردو فونٹس(جمیل نوری نستعلیق، کرلپ ،نسخ ایشیاء ٹائپ) بھی خود بخود انسٹال ہونگے اور اردو فونیٹک کی بورڈ بھی۔ناہی فونٹس فولڈر کھولنے کی ضرورت ہے اور نا ہی ونڈوز سی ڈی استعمال کرنے کی، اور نا ہی سسٹم سیٹنگ کرنے کی، بلکہ یہ سب خود بخود ہوجاتے ہیں۔​
اور یہ آپ ونڈوز ایکس پی، سیون سب میں کرسکتے ہیں۔​
سافٹوئیر کا نام ہے​

پاک اردو انسٹالر کی مدد سے آپ انٹر نیٹ اور کمیوٹر کے ہر اس جگہ میں اردو لکھ سکتے ہیں ،جہاں انگریزی لکھی جا سکتی ہے۔نیز اگر وہاں فونٹس سیٹینگ ہوں تو آپ یاہو مسنجر وغیرہ میں بھی نستعلیق فونٹ کے ساتھ اردو لکھ سکتے ہیں۔ بس صرف اس سافٹ وئیر کے فونٹس سیٹنگ میں جمیل نوری نستعلیق فونٹ منتخب کیجئے ۔​
نیز آپ سوشل میڈیا (فیس بک ،گوگل پلس، ٹوئیٹر) میں بھی اب آپ آسانی سے نستعلیق فونٹ میں اردو لکھ سکتے ہیں اور پڑھ بھی سکتے ہیں۔​
سوشل میڈیا میں نستعلیق فونٹ میں اردو لکھنے پڑھنے کیلئے ذیل کے لنک پر کلک کیجئے۔​
سوشل میڈیا پر دلکش نستعلیق اردو
 
Top